
کیا چھوٹے بچے ایصال ثواب کرسکتے ہیں؟
جواب: نماز پڑھی یاقرآنِ پاک کی تلاوت کی یااس کے علاوہ کوئی بھی نیک کام کیا،تو وہ بھی بالغ افراد کی طرح اس کا ثواب دوسروں کو ایصال کر سکتے ہیں ۔تفصیل اس مسئ...
چالیسویں پر کپڑے اور چیزیں دینے کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ چند دن قبل ہمارے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے ۔ سنا ہے کہ مرحوم کے چالیسویں پر مرحوم کی طرف سے ایک کپڑوں کا جوڑا ، ایک جوتوں کا جوڑا ، ایک عدد ٹوپی ، ایک جائے نماز صدقہ کیا جاتا ہے اور عموماً مسجد کے مؤذن ، خادم وغیرہ کو یہ چیزیں دی جاتی ہیں ۔ آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ کیا یہ چیزیں مرحوم کی طرف سے دینا شرعا ضروری ہے اور کیا مسجد کے مؤذن ، خادم کو ہی دی جاسکتی ہیں ، کسی اور کو نہیں ؟ اگر کوئی شخص ان چیزوں کے علاوہ پیسے دینا چاہے اور مؤذن خادم کے علاوہ کسی اور غریب کو دے ، تو کیا ایسا کرنا شرعاً جائز ہوگا ؟تفصیل سے بیان فرما دیں۔
کرسی پرنمازپڑھنے والاصف میں کرسی کس مقام پررکھے گا؟
سوال: جو حضرات کرسی پر نماز پڑھتے ہیں، صف میں وہ اپنی کرسی کہاں رکھیں گے؟
رات کی ڈیوٹی وغیرہ کی وجہ سے ظہروعصرکی نمازنیندمیں قضاکرنا
سوال: میں دبئی میں جاب کرتا ہوں ۔میری مستقل رات کی ڈیوٹی ہے۔ڈیوٹی سے واپس آکر کھانا بنانے اور دیگر کام کرنے کی وجہ سے 11 بج جاتے ہیں۔پھر میں سوتا ہوں ۔اس وجہ سے میری ظہر و عصر کی نماز رہ جاتی ہے ۔ جنہیں میں بعد میں قضا پڑھتا ہوں ۔کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
صف میں دائیں جانب کھڑے ہونا افضل ہے یا بائیں جانب؟
سوال: دورانِ جماعت صف کی دائیں جانب کھڑے ہونا افضل ہے یا بائیں جانب؟بعض اوقات بعد میں آنے والے مقتدیوں کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ وہ دائیں جانب ہی کھڑے ہوں،جس کی وجہ سے اس طرف نمازی زیادہ اور بائیں جانب کم ہوجاتے ہیں اور کئی بار باہر سے آنے والوں کو جو جانب قریب لگتی ہے،وہ اسی طرف کھڑے ہوتے جاتے ہیں۔برائےکرم اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں۔
مرحوم کا قرض اتار نے سے متعلق تفصیلی فتویٰ
جواب: نماز جنازہ ادا فرماتے، ورنہ مسلمانوں سے فرماتے کہ اپنےساتھی پر نماز جنازہ پڑھ لو، پھر جب اللہ تعالیٰ نےآپ ﷺپر کشائش فرمائی ،تو ارشاد فرمایاکہ میں مومن...
سجدہ تلاوت کافی مقدار میں رہ گئے ہوں، تو ان کی ادائیگی کا کیا حکم ہے؟
جواب: نماز آیتِ سجدہ پڑھی ہو تو فی الفور سجدہ تلاوت کرنا واجب نہیں ہوتا، البتہ بہتر یہ ہے کہ باوضو ہو اور مکروہ وقت نہ ہو تو فی الفور سجدہ تلاوت ادا کرلیا ج...
تین اوقاتِ مکروہہ میں قضا نماز ادا کر لی جائے ، تو کیا نماز ہوجائے گی
سوال: اگر کسی کو پتہ نہ چلےاور وہ تین اوقاتِ مکروہہ میں سے کسی وقت میں کوئی قضا نماز پڑھ لے،تو کیا قضا نماز ہوجائے گی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی؟
ملازم کو نماز پڑھنے کے لیے کتنے ٹائم کی چھٹی دینا مالک پر لازم ہے ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کپڑے کی دکان پر وقت کا اجیر ہے ۔ مالک پر لازم ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملازم کوفرض نماز کے لیے چھٹی دے ، آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ کتنے ٹائم کے لیے چھٹی دینا مالک پر لازم ہے ؟ یعنی نماز میں اگر اوسطاً 15 ،20 منٹ لگتے ہوں اور وہ ملازم دعائے ثانی ہوجانے کے بھی 15 سے 20 منٹ بعد آتا ہو اور 40 ، 50 پچاس منٹ لگاتا ہو ، تو کیا ایسا کرنا اُس کے لیے جائز ہے ؟
حیض کی عادت کے بعد پیلے رنگ کی رطوبت کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ مجھے ہر مہینے مخصوص آٹھ دن حیض آتا تھا اور ایک عرصے سے یہی روٹین چلی آرہی ہے، لیکن اب پچھلے دو ماہ سے آٹھ دن گزرنے کے بعد اگلے چار دن تک مسلسل پیلے رنگ کی رطوبت آتی رہتی ہے، یہ پیلے رنگ کی رطوبت بھی کیا حیض ہے؟ ان چار دنوں کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟ یونہی ابھی رمضان میں اگر پھر ویسے ہی چار دن رطوبت آئے تو ان دنوں روزہ رکھنے کا کیا حکم ہوگا؟