
وتر کی تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ پڑھ کے بھولے سے رکوع کر لیا، تو کیا حکم ہے؟
جواب: نماز کے آخر میں سجدۂ سہو کرے، اگر دوبارہ رکوع نہ کیا تو نماز نہیں ہوگی اور اگر سجدے سے پہلے یاد آنے کے باوجود سورت کے لیے نہ لوٹا، تو قصداً ترکِ واجب...
امام صاحب کا وضو ٹوٹنے پر باقی نمازیوں کو نماز توڑنے کا کہنا
سوال: امام صاحب نے عشاء کی نماز شروع کی اور تلاوت شروع کرنے سے پہلے ان کا وضو ٹوٹ گیا تو انہوں نے اپنا خلیفہ مقرر نہیں کیا بلکہ سب کو نماز توڑنے کا بول کر وضو کرنے چلے گئے،ان کا ایسا کرنا کیسا؟ وضو وغیرہ کرنے کے بعد دوبارہ جماعت سےنماز ہوئی، اس نماز کا کیا حکم ہوگا؟
امام کے ساتھ سالانہ اجرت طے ہوئی اور اس نے پہلے ہی امامت چھوڑ دی، تو کیا اتنے دنوں کی اجرت ملے گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ ہم اپنے گاؤں کی مسجد کے لئےایک امام صاحب لائے، جن کےساتھ یہ طے پایا کہ آپ پنجگانہ نمازیں، نمازِجمعہ اور عیدین کی نماز پڑھائیں گے، جس کے عوض ہم آپ کو سالانہ اجرت دینگے، جس میں بڑی عید (عیدالاضحیٰ) پر 30 ہزار روپے اور چھوٹی عید (عیدالفطر) پر 50 ہزار روپے دینگے اور سالانہ آپ کو 30 من گندم بھی دینگے، اب وہ امام صاحب 2 ماہ نمازیں پڑھانے کے بعد چھوڑ کر چلے گئےہیں، اب پوچھنا یہ ہے کہ ان کو اس رقم اورگندم میں سے کچھ ملے گا یا نہیں؟
پنج وقتہ نماز کے نوافل میں مزید نفل نمازوں کی نیت کرسکتے ہیں؟
سوال: پنج وقتہ نماز کے نفل کی ادائیگی کرتے ہوئے مزید نوافل مثلاً صلوٰۃ التوبہ، صلوٰۃ الحاجات، تحیۃ الوضو وغیرہ کی بھی نیت ساتھ ہی کرسکتے ہیں؟ اس میں شرعاً کوئی حرج تو نہیں؟
ایک لاکھ درود پڑھنے کی منت مان کر ایک لاکھ ثواب والا درود پڑھنا
جواب: نمازوں کی منت مانی، تو حرم مکی میں ایک نماز پڑھ دینے سے اپنی منت کی ذمہ داری سے نہ نکلے گا اگرچہ حرم کی ایک نماز ثواب کے اعتبار سے اس کے برابر ہے اور ...
عورت کا جُوڑا باندھنا کیسا اور نماز کا حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیاعورت کے لیے سرپرجُوڑاباندھناجائزہے اوراس حال میں نمازاداکرناکیساہے؟ بعض لوگ اس طرح کی ایک روایت بیان کرتے ہیں کہ” قُربِ قیامت عورتوں کے سراونٹنیوں کے کوہانوں کی طرح ایک طرف جھکے ہوں گے“ اوراس سے یہ ثابت کرتے ہیں کہ عور ت کااپنے سرپرجُوڑاباندھناحرام ہے ۔اگریہ روایت درست ہے ، تو کیا اس میں اونٹنیوں کے کوہانوں کی طرح سرہوں گے ، اس سے مرادعورتوں کے جُوڑے ہیں؟
کیا چھوٹے بچے ایصال ثواب کرسکتے ہیں؟
جواب: نماز پڑھی یاقرآنِ پاک کی تلاوت کی یااس کے علاوہ کوئی بھی نیک کام کیا،تو وہ بھی بالغ افراد کی طرح اس کا ثواب دوسروں کو ایصال کر سکتے ہیں ۔تفصیل اس مسئ...
کرسی پر نماز پڑھتے ہوئے نیند آجائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: نمازی کو کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کے دوران نیند آجائے جبکہ اس کے سرین بھی جمے ہوئے ہوں، تو کیا اس صورت میں اس نمازی کا وضو ٹوٹ جائے گا؟
دورانِ نماز بچے کو چلے جانے کا اشارہ کرنا
سوال: ماں نماز پڑھ رہی تھی اور چار سالہ بچہ رونے لگ گیا کہ مجھے واش روم جانا ہے، تو اس ڈر سے کہ بچہ یہیں پیشاب نہ کردے ماں نے صرف ہاتھ سے چلے جانے کا اشارہ کیا تو نماز ہوگئی یا نہیں؟
نماز میں قراءت کرتے ہوئے تشدید چھوڑدینے کا حکم
سوال: نمازی "تَبَّتْ یَدَاۤ اَبِیْ لَهَبٍ وَّ تَبَّؕ(۱)" میں " وَّ تَبَّط" کی با کو وقف کی صورت میں بغیر تشدید کے پڑھے تو نماز کا کیا حکم ہوگا ؟