سرچ کریں

Displaying 101 to 110 out of 3182 results

101

سری نماز میں امام نے اونچی قراءت شروع کر دی تو نماز کا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر امام نے کسی سری نماز میں بھول کر بلند آواز میں تلاوت کی ابھی صرف چند الفاظ کہے یعنی صرف ”اَلْحَمْدُ“ کہا کہ اتنے میں پیچھے سے کسی نے لقمہ دیا اور امام کو یاد آیا، پھر اس نے باقی قراءت آہستہ آواز میں کی تواس کا کیا حکم ہے؟

101
102

کیا امام کا اقامت کے وقت مصلے پر موجود ہونا ضروری ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ کیا اقامت کے وقت امام کا مصلیٰ پر ہونا ضروری ہے؟اگر کوئی امام صاحب مسجد میں ہوتے ہوئے بھی مصلیٰ پرنہ بیٹھیں، بلکہ جب مؤذن اقامت کہتے ہوئے"قد قامت الصلوٰۃ "تک پہنچے اس وقت امام صاحب مصلیٰ پر آئیں ، تو ان کا ایسا کرنا شرعاًکیسا ہے؟رہنمائی فرمادیں۔

102
103

مسافر امام کا پوری نماز پڑھانا کیسا ہے ؟

سوال: مسافر امام نے مقیم مقتدیوں کی جماعت کرائی اور ظہر کی نماز میں مکمل چار رکعات پڑھا دیں اور آخر میں سجدۂ سہو بھی نہیں کیا،بھول کر یا جان بوجھ کر ایسا کیا، تودونوں صورتوں میں امام اور مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟سائل:اختر عطاری

103
104

قبرستان میں قرآن مجید کی تلاوت کرنے کا حکم

سوال: (1)قبرستان میں قرآن کریم کی تلاوت کرنے اور اس کا ثواب ایصال کرنے کا کیا حکم ہے؟ (2)کیا امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک قبرستان میں قرآن کریم پڑھنا مکروہ ہے؟ (3)نیز ایک حدیث مبارک ہے کہ گھروں میں سورت بقرہ کی تلاوت کرو اور ، اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ۔(مفہومِ حدیث) اس سے یہ استدلال کیا جاتا ہے کہ گھروں میں تلاوت نہ کرنے کو قبرستان کی طرح قرار دیا گیا، جس کا مطلب یہ ہوا کہ قبرستان میں تلاوتِ قرآن نہیں کی جاسکتی ۔ اس استدلال کی کیا حقیقت ہے؟

104
105

اگر مقتدی امام كی تكبیر تحریمہ سے پہلے اپنی تكبیر مكمل كرلے تو نماز کا حكم

سوال: امام صاحب”اللہ اکبر“ میں لفظِ ”اللہ“ کو تھوڑا طویل کرتے ہیں،تو اگرکسی مقتدی نے تکبیرِ تحریمہ میں امام کے ساتھ تکبیر شروع کی، لیکن امام صاحب کے ”اکبر “کہنے سے پہلے ہی مقتدی نے پوری تکبیر(اللہ اکبر) ختم کردی ،تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟

105
106

نماز میں قیام کی حالت میں ہاتھ باندھنے کا حکم

جواب: امام بخاری رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے اپنی صحیح کی کتاب الصلاۃ میں باب باندھا ہے : ’’باب وضع الیمنی علی الیسری‘‘ یعنی سیدھا ہاتھ الٹے ہاتھ پر رکھنا،اس کے...

106
107

امام کو غلط لقمہ دینے والے مقتدی کی نماز کا حکم؟

سوال: امام صاحب جب تیسری رکعت مکمل کر کے چوتھی کے لیے کھڑے ہو رہے تھے، تو ایک مقتدی نے اس تیسری رکعت کو چوتھی سمجھ کر لقمہ دیا۔ لیکن امام صاحب نے لقمہ نہیں لیا۔ بلکہ چوتھی کے لیے کھڑے ہو گئے۔ رہنمائی فرمائیں کہ اس مقتدی کی نماز کا کیا حکم ہے؟

107
108

مسافر امام کے مقیم مقتدی کے لئے آخری دو رکعتوں کے احکام

سوال: کیا مسافر امام کے مقیم مقتدی کے لیے آخری دو رکعتوں میں قراءت نہ کرنا واجب ہے؟ اور ان آخری دو رکعتوں میں بھولے سے واجب چھوٹنے کی صورت میں سجدہ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟

108
109

امام کی اجازت کے بغیر مکبر بننے کا حکم

سوال: جمعہ و عیدین میں اگر لاؤڈ اسپیکر نہ ہو اور کوئی مقتدی امام کی اجازت کے بغیر ہی مکبر بن گیا تو اس کا کیا حکم ہے؟

109
110

قعدہ اولیٰ میں شریک ہوتے ہی امام صاحب کھڑے ہوگئے تو حکم

سوال: کوئی مقتدی قعدہ اولیٰ میں امام کے ساتھ جماعت میں شریک ہوا، ابھی بیٹھا ہی تھا کہ امام صاحب کھڑے ہوگئے ، اب مقتدی فوراً کھڑا ہوجائے یا التحیات پڑھ کے کھڑا ہو؟

110