
اعتکاف کی قضا میں روزہ کس نیت سے رکھے؟
سوال: ایک باجی رمضان کے آخری عشرکا سنت اعتکاف بیٹھی تھیں تو ان کومجبوراکہیں جاناپڑا،جس وجہ سے ان کا اعتکاف ٹوٹ گیا، تو اب حکم یہ ہے کہ ایک دن کا اعتکاف روزہ رکھ کر قضاکیا جائے تو پو چھنا یہ تھا کہ عیدکے بعدجب اعتکاف کی قضاکریں گی توروزے میں کون سے روزے کی نیت کریں گی؟ رمضان کےروزے کی یا نفلی روزے کی نیت؟
کیا جمعہ کے قعدہ میں شامل ہونے سے جمعہ ہوجاتا ہے؟
سوال: اگر کوئی شخص جمعہ میں قعدہ میں شامل ہوا ہو، اسے رکوع نہ ملا ہو تو کیا اس کی نماز جمعہ ہو جائے گی، اور ثواب مل جائے گا؟ رہنمائی فرما دیں۔
مسافر کے لیے جمعہ کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مسافر کو جس مقام پر جاناہے وہاں پہنچ جائے اور جمعہ پڑھنا چاہے، تو کیا امام کے پیچھے جمعہ پڑھ سکتا ہے یا ظہر پڑھےگا؟
عورت کا مسجد حرام میں نماز پڑھنا بہتر ہے یا رہائش گاہ میں؟
جواب: دن کا روزہ ایک لاکھ روزوں کے برابر ہے۔ ایک درہم کا صدقہ ایک لاکھ درہم کے مساوی ہے اور ہر نیکی ایک لاکھ کے برابر ہے۔علمائے دین کی ایک جماعت نے یہ مؤقف ...
سفر کا آغاز کس دن سے کیا جائے؟
جواب: جمعہ کو جمعہ والے دن جمعہ سے پہلے سفرکرنااچھانہیں اور سفر کو نکلنا ہی ہو تو جمعہ کاوقت شروع ہونے(یعنی آفتاب ڈھلنے)سے پہلے نکل جائے کہ جمعے کا وقت شروع...
کیا ایصال ثواب کے لیے نفلی طواف کر سکتے ہیں اور اس میں ایک چکر کافی ہے ؟
جواب: حج، عمرہ، طواف، نماز،روزہ، صدقہ وغیرہ کر سکتے ہیں اور اُس عمل کا ثواب انہیں پہنچا سکتے ہیں، خواہ وہ زندہ ہوں یا وفات پا چکے ہوں، لہٰذا پوچھی گئی صو...
سوال: میرے والد صاحب کے پاس اتنی رقم تقریباً چار پانچ سال سے موجود ہے کہ جس سے وہ حج کر سکیں اور اُن پر حج فرض تھا ، مگر ابھی تک انہوں نے حج نہیں کیا اور اب اُن کی عمر تقریباً 70 سال ہے اور شوگر ، بلڈ پریشر اور ٹانگوں کے درد کی وجہ سے زیادہ پیدل نہیں چل سکتے ، البتہ تھوڑی دیر چل سکتے ہیں اور خود سے سواری وغیرہ پر بھی بیٹھ سکتے ہیں ، تو کیا وہ اپنی طرف سے حجِ بدل کروا سکتے ہیں یا ان پر خود حج کرنا ضروری ہے ؟
ایسی جگہ نماز جمعہ پڑھنا کیسا جہاں نماز جمعہ کے لیے عام اجازت نہ ہو؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم ایک ادارےمیں ملازم ہیں، وہاں انتہائی سخت سیکورٹی ہوتی ہے، ہمارے ادارے کے اندر ہی مسجد موجود ہے جس میں جمعہ کی نماز ہوتی ہے، لیکن وہاں ادارے کے افراد کے علاوہ باہر سے کسی کو بھی اندر آنے کی اجازت نہیں، تو کیا وہاں ہم جمعہ کی نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ سائل:وسیم احمد (سکھوال، فتح جنگ، اٹک)
عمرہ کیے بغیر احرام کھولنا اور پھر دوسرا احرام باندھ کر عمرہ کرنا
سوال: ایک بزرگ اسلامی بھائی نے ہوائی جہاز میں عمرے کی نیت کی، لیکن مکہ مکرمہ پہنچ کر تھکن کی وجہ سے مسجدِ حرام نہ جا سکے اور عمرہ ادا نہیں کیا۔پھر انہوں نے عام کپڑے پہن کر پہلا احرام ختم کر دیا، پھر اگلے دن مسجدِ عائشہ سے نیا احرام باندھ کر عمرہ ادا کیا۔سوال یہ ہے کہ کیا اُن کا ایسا کرنا درست تھا یا نہیں؟ اور پہلے والا احرام نارمل کپڑے پہن کے کھول دیا ، اس پر کوئی دم لازم ہوگا اور کیا عمرے کی قضا بھی کرنی ہوگی؟
شوال میں عمرہ کرنے پر حج کی فرضیت کا حکم
سوال: ماہ شوال میں ہم مدینہ شریف سے نمازعیدالفطرپڑھ کرعمرہ کی نیت سے احرام باندھ کرمکہ شریف روانہ ہوئے اورعمرہ اداکرنے کے بعددوچاردن کے بعدمکہ شریف سے اپنے وطن پاکستان روانہ ہوئے۔ کچھ حضرات کاکہناہے کہ جس نے پہلے فرض حج اداکرلیاہو ، وہ توشوال میں مکہ شریف جاکراپنے وطن واپس آسکتاہے ، لیکن جس نے ابھی فرض حج ادانہیں کیا ، وہ اگرماہ شوال میں مکہ شریف کی حدودمیں داخل ہوجائے ، تواب بغیرحج کیے واپس نہیں آسکتا ۔ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیایہ بات درست ہے کہ جس نے فرض حج ادانہیں کیا ، وہ شوال کے مہینے میں مکہ شریف گیا ، تواب بغیرحج کیے واپس نہیں پلٹ سکتا؟