
سودی انویسٹمنٹ اور پارٹنرشپ کا شرعی حکم
سوال: ہم نے ایک شخص کو انویسٹمنٹ کے لیے 5لاکھ روپے دیے ، اور اس نے ہم سے طے کیاکہ وہ 5 لاکھ روپے کا 8 سے 12 فیصد تک ہر ماہ بطور منافع دینے کا پابند ہوگا۔ نیز یہ بھی طے کیاکہ کسی بھی نقصان کی صورت میں فریق اول انویسٹر کو نقصان کے بعد 90 دن کے اندر انویسٹ کی گئی مکمل رقم دینے کا پابند ہوگا۔نیز یہ بھی طے کیاکہ فریق اول انویسٹر کو 24 سے 28 ماہ کے عرصے میں اصل رقم کا 180% سے 200%تک منافع دینے کا پابند ہوگا۔ان شرائط کے ساتھ ہم نے یہ رقم اس کو دیدی ،لیکن کسی نے ہماری توجہ دلائی کہ اس طریقہ سے کام کی شرعی رہنمائی لے لو، یہ طریقہ درست نہیں ۔ لہذا آپ یہ رہنمائی فرمادیں کہ اس طریقہ کارمیں کوئی شرعی خرابی ہے یانہیں ؟ نوٹ:سائل نے بتایاکہ ہم نے یہ کام شروع کردیاتھالیکن کسی کے توجہ دلانے پر ہم نے فی الحال یہ کام موقوف کر دیاہے ، رہنمائی اس لیے لے رہے ہیں تاکہ اس طرح کاکام کرنے کاحکم تحریری صورت میں آجائے اور آئندہ اس طرح کی غلطیاں ہم سے نہ ہوں اور دیگر افراد کی بھی اس فتوی کی روشنی میں اصلاح کی جائے ۔
یتیم خانے میں بچے اور بچیوں کو ایک ساتھ اکٹھے رکھنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارا ایک فلاحی ادارہ ہے، جس میں یتیم اور معذور بچوں کی پرورش کی جاتی ہے، ان میں بالغ و نابالغ ہر طرح کے بچے بچیاں ہیں، وہ ایک ہی پورشن میں رہتے ہیں، اس طرح کہ لڑکے اور لڑکیوں کے رہائشی کمرے جدا جدا ہیں، لیکن ان کا کھانا پینا اور کھیلنا اکھٹے ایک ہی جگہ ہوتا ہے، تو شرعی رہنمائی درکار ہے کہ اس طرح بالغ بچے بچیوں کو اکٹھا رکھنا کیسا ہے؟ سائل:عدنان(اسلام آباد)
شرعی فقیر زکوٰۃ کی رقم سید کو دے، تو کیا سید اس رقم کو استعمال کرسکتا ہے؟
سوال: اگر زکوٰۃ کی رقم کسی شرعی فقیر کو دے دی جائے، پھر وہ شرعی فقیر اس زکوٰۃ کی رقم میں سے کچھ رقم کسی سید کو دے، تو کیا سید کا اس زکوٰۃ کی رقم کو استعمال کرنا شرعاً جائز ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
امانت رکھوایا ہوا سونا بیچ دیا تو واپسی میں کیا دینا ہوگا؟
جواب: شرعی احکام“ نامی کتاب میں ہے: ”مثلی سے مراد وہ اشیاء ہیں کہ جن کی مثل بازار سے مل سکے اور ان کی قیمت میں معتد بہا فرق نہ ہو(یعنی بہت زیادہ فرق نہ ہو ب...
نو مسلم اسلام پر مکمل عمل کیسے کرے؟
جواب: شرعی احکام کا پابند ٹھہرتا ہے اور اس پر اسلام کے تمام قوانین لاگو ہو جاتے ہیں۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے کہ جب کوئی شخص کسی کمپنی میں ملازمت اختیار کرتا ہے...
کسی کے ذاتی غیر اخلاقی کام کو مذہب سے جوڑنا
جواب: شرعی بات کو لے کر تمام علمائے کرام پر تنقید کی جائے اور شرعی تعلیمات کو نظر انداز کردیا جائے۔ حکم شرع یہ ہے کہ اگر کوئی مولوی غیر شرعی فعل کرتا ہے ، ...
میاں بیوی کا 15 سال ایک دوسرے سے الگ رہنے کے بعد ایک ساتھ سفر کرنا
سوال: میں امریکہ میں رہتی ہوں، شادی کو 27 سال ہوچکے ہیں، کم و بیش 15 سال سے ہم میاں بیوی ایک ہی شہر ،ایک ہی ایریا میں الگ الگ رہتے ہیں، میاں بیوی والے کوئی تعلقات نہیں، بات چیت ملنا جلنا ہوتا ہے، ہمارے درمیان طلاق وغیرہ نہیں ہوئی۔ سوال یہ ہے کہ کیا میں ایسے شوہر کے ساتھ شرعی سفر کرسکتی ہوں یا عمرہ پر جا سکتی ہوں؟
اپنے بھائی کواپنا صدقہ فطر دینا
جواب: شرعی فقیر ہو اور سید یا ہاشمی نہ ہو ۔نیزجسے زکوۃ یاصدقہ فطردیاجارہاہے اگروہ نابالغ ہوتواس کے شرعی فقیرہونے کے ساتھ ساتھ اس کے والدکاشرعی فقیرہونابھی...
دوشہروں کی آبادی مل جائے، تونماز میں قصر کا حکم
سوال: دو مستقل شہرجو اب مل گئے ہیں، اگرایک کا شہری دوسرے شہر کی جانب سے سفرِ شرعی کا آغاز کرے، تو کیا قصر کرنے کے لیے اسے دوسرا شہر بھی پار کرنا ہوگا یااپنے شہر کی آبادی سے نکلتے ہی وہ قصر کرے گا، جبکہ ابھی وہ متصل شہر میں ہے؟
جاب لگنے پر محفل میلاد کی منت پوری کرنا ضروری ہے؟
سوال: زید نے منت مانی کہ اگر میری جاب لگ گئی تو میں گھر پر سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کے میلاد کی محفل سجاؤں گا؟ اب زید کی جاب لگ گئی ہے، آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اس منت کو پورا کرنے کا شرعی حکم کیا ہے؟