سرچ کریں

Displaying 101 to 110 out of 705 results

101

مہمان کا میزبان کی وجہ سے نفل روزہ توڑنا کیسا ؟ کیا اُس نفل روزے کی قضا لازم ہوگی؟

سوال: زید نے نفل روزہ رکھا لیکن صبح سات بجے اسے اپنے کسی عزیز کے گھر مہمان بن کر جانا پڑا، جس کی وجہ سےزید نے مجبوراً وہ روزہ توڑدیا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا زید پر اُس روزے کی قضا لازم ہوگی؟

101
102

روزے دار کی دعا قبول ہونے کا کون سا وقت ہے ؟ پورا دن یا خاص افطار کے وقت ؟

سوال: دعا قبول ہونے کی بشارت صرف افطار کے وقت سے خاص ہے یا روزے کی حالت میں کسی وقت بھی دعا کرنے پر یہ بشارت حاصل ہو گی ؟ (2)کیا دعا قبول ہونے کی بشارت نفل روزہ رکھنے والے کو بھی حاصل ہو گی یا یہ صرف فرض روزے کے ساتھ ہی خاص ہے؟

102
104

کیا مسلسل نفلی روزے رکھنا منع ہے؟ والدین کی اجازت ضروری ہے ؟

سوال: (1)اگر کوئی ایک دو ماہ مثلاً: ربیع الاول اور ربیع الثانی میں لگاتار نفلی روزے رکھنا چاہے، تو اس بارے میں شریعت کیا فرماتی ہے؟ایک شخص کے بقول کسی حدیث میں لگاتار روزے رکھنے سے منع کیا گیا ہے، تو اس بارے میں بھی رہنمائی فرما دیجیے۔ (2) نیز کیا اولاد کو نفلی روزہ رکھنے کے لیے اپنے والدین سے اجازت لینا ضروری ہے؟

104
105

نفل روزہ ٹوٹ جائے تو دن کے باقی حصے میں کھا پی سکتے ہیں ؟

سوال: نفل روزے میں روزہ دار ہونا یاد ہو اور کلی کرتے ہوئے غلطی سے حلق میں پانی چلا جائے ،تو روزے کا کیا حکم ہوگا؟اگر روزہ ٹوٹ جائے گا، تو کیا اس صورت میں رمضان کے روزے کی طرح، نفل روزے میں بھی باقی دن روزے دار کی طرح رہنا واجب ہوگایا روزہ ٹوٹنے کے بعد کھانے پینے کی اجازت ہوگی؟

105
106

روزے میں انجیکشن لگوانے کا حکم

سوال: روزے کی حالت میں اگر شدید بیماری کی وجہ سے انجیکشن لگوانا پڑ جائے ، تو کیا لگوا سکتے ہیں ، اس سے روزہ تو نہیں ٹوٹتا ؟

106
107

تراویح پڑھانے کی وجہ سے روزہ چھوڑنا کیسا ؟

سوال: زید حافظ قرآن ہے،صحت مند ہے، روزہ رکھنے پر قادر ہے،لیکن اس کا کہنا ہے کہ میں نے تراویح پڑھانی ہے اور میری کیفیت اس طرح ہے کہ میں روزہ رکھ کردن کے وقت قرآن پاک نہیں پڑھ سکتا ۔ روزہ رکھ کر بھوک پیاس کی وجہ سے منزل پڑھنا بہت مشکل ہوتا ہے ،جس کی وجہ سے تراویح کی نماز میں ختم قرآن نہیں ہو پائے گا۔کیا مجھے اجازت ہے کہ میں رمضان کےمہینے میں روزہ نہ رکھوں اور بعد میں رکھ لوں؟ کیا تراویح پڑھانے کی خاطر مجھے روزہ نہ رکھنے کی اجازت مل سکتی ہے؟

107
108

رات میں قضا روزے کی نیت کی، مگر سحری بھولے سے مطلق روزے کی نیت سے کی تو کیا حکم ہے؟

سوال: زید کی رات میں یہ نیت تھی کہ اگر میری سحری میں آنکھ کھلی تو میں نے قضا روزہ رکھنا ہے، لیکن سحری کے وقت زید قضا روزے کی نیت کرنا ہی بھول گیا اور مطلق روزے کی نیت سے اس نے روزہ رکھا، پھر صبح اسے یاد آیا کہ میں نے تو آج قضا روزہ رکھنا تھا۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس صورت میں زید دن میں اس قضا روزے کی نیت کرسکتا ہے؟ کیا دن میں نیت کرلینے سے اس کا وہ قضا روزہ ادا ہوجائے گا؟؟

108
109

نیند میں کھانے پینے سے روزہ کیوں ٹوٹتا ہے؟

سوال: کتب فقہ میں مذکور ہے کہ نیند میں کچھ کھانے پینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے،جبکہ روزہ یاد نہ ہونے کی صورت میں کھانے پینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا،یہ فرق کیوں ہے ؟حالانکہ دونوں صورتوں میں انجانے میں کھانا پینا پایا جاتا ہے۔

109