سرچ کریں

Displaying 101 to 110 out of 328 results

101

مسجد جعرانہ سے واپسی پر احرام باندھنا لازم ہوگا یا نہیں؟

سوال: ہم نے مکہ شریف میں عمرہ کر لیا تھا، اس کے بعد ہم زیارات کے لیے گئے اور مسجد جعرانہ بھی گئے، واپسی پر ہم نے احرام نہیں باندھا تو کیا اس وجہ سے ہم پر دم واجب ہوگا؟

101
102

جس کو ماہواری نہ آتی ہو اس کی عدت کیا ہوگی؟

سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس بارےمیں کہ جس عورت کوماہواری آنابندہوچکی ہواس کاشوہرفوت ہوجائے تواس کی عدت کیاہے؟ سائل:حافظ نذیراحمد(،لاہور)

102
103

مسجد قباء میں دو رکعت پڑھنے کا ثواب

موضوع: مسجد قباء میں دو رکعت نماز پڑھنا عمرہ کے برابر ہے؟

103
104

حج تمتع کرنے والے کا حج کی ادائیگی سے پہلے ایک سے زیادہ عمرے کرنا

سوال: حج تمتع کرنے والے کے لئے حج کے دنوں میں ایک سے زیادہ عمرہ کرنے کا کیا حکم ہے؟

104
105

حیض کے دنوں میں عورت کا قرآن پاک سننے کا حکم ؟

سوال: اگر کوئی عورت اپنی ماہواری کے ایام میں سورۂ رحمٰن سننا چاہے ، تو سن سکتی ہے ؟

105
106

حیض والی کے لئے طوافِ رخصت کا حکم

سوال: ایک خاتون اس سال حج پرگئی تھی ، طواف زیارۃ کےبعدان کی ماہواری کےایام شروع ہوگئے ، اوروہ طواف رخصت نہیں کرسکی ، ان کی فلائٹ کاوقت آگیا ، لہٰذا وہ خاتون ، طواف رخصت کیے بغیر ہی پاکستان آگئی ، اب سوال یہ ہے کہ ان پر دَم وغیرہ لازم ہوگا ؟ نوٹ : ماہواری کے ایام پاکستان آنے کے بعد ختم ہوئے ، نیز انہوں نے طوافِ زیارۃ کے بعد کوئی طواف نہیں کیاتھا۔

106
107

حیض کے ایام کے بعد لا علمی کی وجہ سے رمضان کے روزے نہ رکھے تو حکم

سوال: ہندہ تقریباً ساڑھے گیارہ سال کی تھی، اب تک روزے فرض نہیں تھے، گھر والے بھی نہیں رکھواتے تھے، ان کی روزہ کشائی بھی نہیں ہوئی تھی، اسى سال وہ رمضان کی 9 تاریخ کو بالغہ ہوگئی اور اسی سال 28 رمضان کو اس کی روزہ کشائی تھی، اب باری کے دنوں میں، تو رخصت تھی روزہ نہ رکھنے کی اور ماہواری کے بعد بقیہ جو دن طہر کے گزرے تھے، اس میں انہوں نے مسئلہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سےروزہ نہیں رکھا تھا، اس کے ذہن میں یہ تھا کہ روزہ کشائی کے بعد ہی روزےرکھتے ہیں حالانکہ ایسا نہیں تھا، اب وہ ان روزوں کی قضا کر رہی ہے۔ معلوم یہ کرنا تھا کہ آیا اس کے یہ روزے نہ رکھنے کا گناہ اس پر ہوگا جبکہ وہ لا علمی کی وجہ سے تھا؟ نیز ان روزوں کو چھوڑنے کی وجہ سے کوئی کفارہ تو ادا نہیں کرنا ہوگا ؟

107
108

نماز کی سنتوں کے دوران ناپاکی کے دن آگئے تونماز کا حکم ؟

سوال: یہ مسئلہ کتب فقہ میں مذکور ہے کہ نفل نماز کے دوران ماہواری آگئی، تو وہ نماز فاسد ہوگئی اور بعد میں پاکی کے ایام میں اس نفل نماز کی قضا کرنی ہوگی۔سوال یہ ہے کہ ان نفل نمازوں میں، سنتیں بھی شامل ہیں یا نہیں؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔

108
109

بوڑھی عورت کے لیے عدت وفات کا حکم

سوال: جب عورت سن ایاس کو پہنچ جائے یعنی ایسی عمر کو پہنچ جائےجس میں اسے ماہواری آنا بند ہوجاتی ہےاوراس عمر میں شوہر کا انتقال ہوجائے تو اس پر عدت لازم ہوگی یا نہیں ؟

109