
صلاۃ التسبیح کی آخری دو رکعت میں سورۃ ملانا ضروری ہے؟
سوال: مجھے صلاۃ التسبیح کا طریقہ تو معلوم ہے کہ اس میں تیسرا کلمہ اِس اِس جگہ اور اِتنی اِتنی مقدار میں پڑھنا ہوتا ہے؟ لیکن مجھے کنفیوزن یہ ہے کہ صلاۃ التسبیح کی تیسری اور چوتھی رکعت میں فقط سورۃ الفاتحہ ہی پڑھیں گے؟ جیسا کہ چار رکعت فرائض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں پڑھتے ہیں یا پھر فاتحہ کے بعد سورت بھی ملائیں گے؟ میری اس کنفیوزن کو دور فرمادیں۔
خلاف ترتیب قراءت کرنے پر امام کو لقمہ دینا اور امام کا لقمہ قبول کرنا کیسا؟
سوال: امام صاحب نے نماز فجرکی پہلی رکعت میں 29 ویں پارے سے سورہ قلم کی تلاوت کی اور دوسری رکعت میں اٹھائیسویں پارے سے تلاوت شروع کردی اور پوری ایک آیت پڑھ دی کہ پیچھے سے ایک مقتدی نے بلند آواز سے ”قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ“پڑھتے ہوئے امام کو لقمہ دیا یہ سمجھتے ہوئے کہ نماز میں الٹا قرآن نہیں پڑھ سکتے، امام صاحب نے اس کا لقمہ قبول کرلیا۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں امام اور مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟
مسبوق اپنی نماز میں ثنا کب پڑھے گا ؟
جواب: رکعت میں شامل ہو جس میں امام جہر یعنی بلند آواز سے قراءت کررہا ہوتو اب مسبوق کیلئے حکم یہ ہے کہ امام کے ساتھ شامل ہونے کے بعد ثنا نہ پڑھے، پھر اما...
امام کا قراءت بھول کر آگے سے پڑھنا اور دوسری رکعت میں پیچھے سے پڑھنا
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک مسجد کے امام صاحب نماز پڑھاتے ہوئے آیات بھول جاتے ہیں، تو قرآن پاک میں کسی بھی دوسرے مقام بلکہ کئی پارے آگے سے قراءت شروع کر دیتے ہیں اور پھر اگلی رکعت میں دوبارہ پیچھے وہیں سے قراءت شروع کر دیتے ہیں ، جہاں سے بھولے تھے اور وہ نمازوں میں بار بار اس طرح کر رہے ہیں۔ کئی بار ان کے بھولنے پر مقتدیوں کو بھی سمجھ آ جاتی ہے کہ امام صاحب نے پہلے سے جاری آیات کو چھوڑ کر کہیں اورسے تلاوت شروع کر دی ہے۔ اس بارے میں امام صاحب سے بات کی جائے، تو وہ کہتے ہیں کہ ایسا کرنے سے بھی نماز ہو جاتی ہے، اس میں مسئلہ نہیں ہے۔ آپ اس بارے میں درست شرعی مسئلے کے متعلق ہماری رہنمائی فرما دیں۔
آخری قعدے کے بعد بھول کر کھڑے ہو گئے، تو سجدہ سہو کرنے کا طریقہ
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ امام چار رکعتی نماز میں قعدہ اخیرہ میں التحیات پڑھ کر بھولے سے پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہوجائے اور ابھی تلاوت شروع کی ہو کہ یاد آتے ہی فوراً واپس لوٹ جائے، تو اب سجدۂ سہو کس طرح کرے، کیا بیٹھ کر دوبارہ التحیات پڑھے پھر سجدۂ سہو کرے یا بیٹھ کر التحیات نہ پڑھے، بلکہ سجدۂ سہو کرکےپھر التحیات پڑھے اور نماز مکمل کرے، صحیح طریقہ کیا ہے؟ جواب ارشاد فرمائیں۔
سجدہ تلاوت کرنے کے بعد دوسری رکعت میں پھر وہی آیتِ سجدہ پڑھ لی تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے كہ امام صاحب نے نماز تراویح پڑھاتےہوئے آیت سجدہ کی تلاوت کے بعد سجدہ تلاوت کیااور اس کے بعدرکوع و سجود کرکے ایک رکعت مکمل کر لی، پھر دوسری رکعت میں ان سے قراءت میں غلطی ہوئی، لقمہ ملنے پر انہوں نے پیچھے سے قراءت شروع کی تو وہی آیت سجدہ دوسری رکعت میں بھی تلاوت کر دی۔ پھر اس کے بعد نہ تو سجدہ تلاوت دوبارہ کیا، اور نہ ہی آخر پر سجدہ سہو کیا۔ اب شرعی رہنمائی درکار ہے کہ وہ نماز درست ہوئی؟
مسافر جان بوجھ کر قصر نہ کرے تو گنہگار ہوگا اور نماز بھی واجب الاعادہ ہوگی
جواب: چار رکعت والی نماز کو دو پڑھناواجب ہے اور قوانین شرعیہ کے مطابق واجبات ِنماز میں سے کوئی واجب عمداً یعنی جان بوجھ کر چھوڑنے کی صورت میں نمازی گنہگار ہ...
نماز میں سورہ فاتحہ اور سورت ملانے سے پہلے بسم اللہ پڑھنے کا حکم
سوال: کیا تسمیہ یعنی ”بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰن الرَّحِيم “ہر رکعت کے شروع میں پڑھی جا سکتی ہے یا نہیں؟ نیز سورت شروع کرنے سے پہلے ”تسمیہ“ پڑھنا واجب ہے؟
امام صاحب ثناء پڑھ کر رکوع میں چلے گئے اور مقتدی نے لقمہ دیا ،تو کیا حکم ہے؟
سوال: امام صاحب نے مغرب کی پہلی رکعت میں صرف ثناء پڑھی اور رکوع میں چلے گئے ، مقتدی نے لقمہ دیا، تو امام صاحب نے رکوع سے واپس آکر قراءت کی،پھر رکوع کیا اور آخر میں سجدہ سہو بھی کیا۔ تو کیا مقتدی و امام کی نماز درست ہو گئی ؟
مغرب کی نماز میں بھولے سے چار رکعتیں پڑھنے کا حکم
سوال: مغرب کی نماز میں بھول کر تین فرض کے بجائے چار پڑھ لیےپھر ایک رکعت اور ملالی،تو کیا اس طرح مغرب کے تین فرض اور بقیہ دو نفل ہوجائیں گے یا پھر یہ نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی؟