
سجدہ تلاوت کرنے کے بعد دوبارہ وہی آیت سُنی، تو کیا حکم ہے؟
سوال: ایک جگہ بطور وظیفہ آیت سجدہ پڑھی جا رہی تھی ، زید نے آیت سجدہ سننے کے بعد سجدہ کر لیا ، اس کے بعد بھی اسی مجلس میں کئی بارآیت سجدہ تلاوت کی گئی اور زید سنتا رہا ۔ آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ مذکورہ صورت میں زید پر کتنے سجدے کرنا لازم ہوں گے ،جبکہ مجلس تبدیل نہیں ہوئی یعنی زید وہیں بیٹھا رہا ، کسی دوسرے کام مثلا :کھانے پینے ، باتیں کرنے وغیرہ میں مشغول نہیں ہوا اور ایک ہی آیت کی تکرار ہوتی رہی ۔
مسجد و مدرسے کے لیے ایک باکس میں چندہ جمع کرنے کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ مسجد ومدرسہ زیر تعمیرہیں، جن کے منتظمین سنی صحیح العقیدہ لوگ ہیں، تو مسجد و مدرسہ کے لیے مشترکہ چندہ کرنا ہے، جس میں مسجد و مدرسہ کے باہر کچھ باکس لگائے جائیں گےاور مخیر حضرات سے چندہ جمع کیا جائے گا، تو کیا دونوں کے لیے مشترکہ چندہ کیاجاسکتا ہے؟ اگرکیا جاسکتا ہے، تو کس میں کتنا کتنا لگایا جائے گا اور کیا احتیاطیں کی جائیں گی، شرعی رہنمائی فرما دیں۔
جو لوگ علمِ دین میں مشغول ہوں، کیا ان کو سلام کرنا گناہ ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ علم دین پڑھنے والوں کو سلام کرنا، مکروہ تحریمی ہے یا تنزیہی؟
نمازمیں دیکھ کر تلاوت کرنے کا حکم
سوال: کیا نماز میں دیکھ کر قرآن کی تلاوت کرسکتے ہیں ؟ اگر دیکھ کر تلاوت کرنے کی اجازت نہیں ہے تو اس کی کیاوجہ ہے ؟
ذبح کے وقت اچھل کود کی وجہ سے جانور عیب دار ہوگیا تو حکم ہے؟
جواب: کرتے وَقْت جانور اُچھلا کودا جس کی وجہ سےاس میں کوئی عیب پیدا ہوگیا، تو یہ عیب مُضِر نہیں بلکہ اس صورت میں قربانی ہوجائے گی،اسی طرح ذبح کے وقت اچھل کو...
حدیث: تو اور تیرا مال تیرے باپ کا ہے
سوال: ایک حدیث سنی تھی کہ ایک بیٹا نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہو کر عرض کرتا ہے کہ میرے والد نے میرا مال لے لیا، تو آخر میں نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں کہ تو اور تیرا مال تیرے باپ کا ہے، یہ پورا واقعہ کس طرح ہے؟
بچے کو ناپاک کپڑا سکھا کر واپس پہنانا کیسا؟
سوال: چھوٹا بچہ اگر کپڑے پر پیشاب کردے تو اس ناپاک کپڑے کو دھوپ میں سکھا کر دوبارہ وہی کپڑااس بچے کو پہنانا شرعاً جائز ہے؟؟ رہنمائی فرمادیں۔سائلہ: طیبہ گل
حیض والی عورت وضو کر کے سوئے تو اسے ثواب ملے گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے میں کہ ایک اسلامی بہن کی عادت ہے کہ وہ وضو کرکے سوتی ہیں ،لیکن حیض کےدنوں میں چونکہ پاک نہیں ہوتیں تو وہ وضو نہیں کرتیں، اگر وہ حیض کے دنوں میں بھی سونے سے قبل وضو کرلیا کریں، تو کیا ثواب حاصل ہو گا یا حیض کی وجہ سے یہ عمل بے فائدہ ہے؟
پچھلے سال کی قربانی میں جانور خرید کر زندہ صدقہ کرے یا پھر ذبح کرکے اس کا گوشت صدقہ کرے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ صاحبِ نصاب اور مقیم شخص نے قربانی نہیں کی جبکہ اس نے قربانی کے لیے کوئی جانور بھی نہیں خریدا تھا۔ اب ایام قربانی گزرجانے کے بعد اس کے لیے کیا حکم ہے؟ کیا وہ صاحبِ نصاب جانور خرید کر صدقہ کر دے یا اسے ذبح کر کے اس کا گوشت کو صدقہ کر دے؟ کس طرح سے وہ برئی الذمہ ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔ سائل: توصیف
حج تمتع میں حج کا احرام باندھنے سے پہلے کی گئی سعی کا حکم
سوال: حج تمتع کرنے والے نے عمرہ کے بعد احرام کھول دیا، اب وہ حج کا احرام باندھنے سے پہلے اگر نفلی طواف کرے اور اُس کے بعد حج کی سَعی کر لے، تو کیا یہ سَعی کفایت کرے گی؟