
بغیر احرام جس میقات سے گزرے اسی میقات سے احرام باندھنے سے دم ساقط ہوگا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے جاننے والے حج کے ليے گئے ہیں۔ پہلے مدينہ شريف گئے تھے، وہاں سے مکہ شريف جانا تھا، ليکن گروپ میں موجود ايک عورت کو ماہواری شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے اس نے مکہ شريف جاتے ہوئے احرام کی نیت نہیں کی اور میقات سے احرام کے بغیر گزر گئی۔ مکہ شریف پہنچ کر معلوم ہوا کہ اس حالت میں بھی میقات سے احرام کی نيت ضروری ہے۔ پھر کسی نے بتايا کہ ميقات پر واپس جا کر احرام باندھنے سے دم لازم نہيں رہتا، تو اس نے طائف جا کر احرام کی نيت کر لی۔ سوال يہ ہے کہ کیا ایسی صورت میں کسی بھی ميقات پر واپس جا کر احرام باندھنے سے دم ساقط ہو جاتا ہے يا پھر جس ميقات سے احرام کے بغیر گزرے ہوں، خاص اسی ميقات پر جانے سے دم ساقط ہوتا ہے؟ سائل: مقصود (صدر، کراچی)
غیر مسلم کے ریسٹورنٹ سے مچھلی والا برگر اور چپس کھانے کا حکم
جواب: ہے؟“ تو آپ علیہ الرَّحمۃ نے جواباً ارشاد فرمایا:”جائز ہے،اگرچہ اس کے ہاتھ میں مرگئی یا اس نے مار ڈالی ہو کہ مچھلی میں ذبح شرط نہیں جس میں مسلمان ی...
تشہد میں بیٹھنے کا طریقہ اور چار زانو(چوکڑی مار کر ) بیٹھنا کیسا؟
سوال: تشہد میں دو زانو بیٹھنے کی شرعی حیثیت اور اس کا درست طریقہ کیا ہے؟ بلاعذر چوکڑی مار کر بھی بیٹھ سکتے ہیں کیا؟
نابالغ بچوں کا بڑوں کی صف میں کھڑا ہونے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ سمجھدار اورناسمجھ بچےبالغوں کی صف میں کھڑےہوجائیں اورنمازشروع کردیں ، توبعد میں آنے والےنمازی کاان کو صف سےپیچھےکرناکیساہے؟ سائل:غلام سرور(خداکی بستی،سرجانی ٹاؤن،کراچی)
قربانی واجب ہونے کا نصاب اور مقررہ مالیت
سوال: قربانی واجب ہونے کانصاب کیاہے یعنی کتنامال ملکیت میں ہو،توقربانی واجب ہوجاتی ہے؟ نیزیہ قربانی فقط مردوں پرواجب ہےیا مردوعورت دونوں پر؟
کانوں کی لَو اور قلموں کے درمیان والے حصے کو وضو میں دھونا ضروری ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ کیا وضو میں چہرہ دھوتے ہوئے، کانوں کی لَو کے بالکل ساتھ والی جگہ، جو کہ قَلَموں کے بال اور لَو کے درمیان ہوتی ہے اور وہاں بال بھی نہیں ہوتے، کیا چہرہ دھوتے ہوئے اُسے دھونا بھی ضروری ہے؟
دوکان کے سامنے ٹھیلا لگانے والے سے کرایہ لینا کیسا اور اس ٹھیلے والے سے خریداری کرنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ دوکان کے سامنے جواسٹالزیاٹھیلے لگے ہوتے ہیں،وہ سرکاری جگہ پرلگے ہوتے ہیں ،لیکن دوکاندار بعض اوقات انہیں جگہ فروخت کردیتے ہیں یاان سے ماہانہ کرایہ وصول کرتے ہیں ،حالانکہ وہ جگہ دوکاندارکی نہیں ہوتی۔کیا دوکاندارکااپنی دوکان کے سامنے والی سرکاری جگہ بیچنایاکرایہ پر دیناشرعا جائزہے؟نیزچلتے رستے میں بیٹھ کرسامان فروخت کرناشرعاجائزہے یا نہیں؟
دن میں دوائی لینے کے عذرسے روزہ چھوڑنا
سوال: مجھے آنت میں انفیکشن ہے، ڈاکٹر نے دن میں تین دفعہ دوائی لینے کا کہا ہے، اور کہا ہے کہ اگر دن میں دو دفعہ دوائی لی تو مسئلہ حل نہیں ہوگا، اب ایسی صورت میں کیا دن میں تین بار دوائی استعمال کرنے کیلئے روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے؟
محمد زید سلطان نام رکھنا کیسا ؟ زید نام کا معنی
سوال: کیا بچے کا نام محمد زید سلطان رکھا جا سکتا ہے؟ کہتے ہیں کہ زید تخفیف کا صیغہ ہے، اس لیے اس کے ساتھ محمد نہیں لکھ سکتے۔
بیٹی کو وراثت سے حصہ نہ دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلےکے بارے میں کہ زیدکاانتقال ہوا،اس نےورثاء میں تین بیٹے اوردوبیٹیاں چھوڑیں ،جبکہ اس کے والدین ،زوجہ ،دادا،دادی اورنانی اس کی حیات میں ہی انتقال کرگئے تھے،اس کے بعد اس کے بیٹوں میں سے دو کاانتقال ہوا،جائیداد اب بیٹوں کی اولاد کے پاس ہے ،اب تک سب لوگ ان سے حصہ لے چکےہیں ،صرف زیدکی بیٹیوں میں سے ایک بیٹی ہندہ کاحصہ اس کے بھتیجوں کے قبضہ میں ہے،جوخاندانی دشمنی کے باعث اسے نہیں دے رہے۔ہندہ کے حصے میں کئی ایکڑزمین آتی ہے،لیکن جن رشتہ داروں کے پاس ہے، وہ باربارمطالبے کے باوجودبھی حصہ نہیں دے رہے۔ شرعی رہنمائی فرمائیں اس طرح کرناکیساہے؟