
سرخی (Lip Stick) لگانا اور اس میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟
سوال: کیا عورت کو سُرخی(Lip stick) لگانا جائز ہے،اور اس میں نماز کا کیا حکم ہے؟
نماز میں ٹخنوں کی طرف سے شلوار موڑنے یا نیفے سے موڑنا کپڑا فولڈ کرنے میں شمار نہیں ہوتا
سوال: نماز میں شلوار ٹخنوں سے نیچے ہو تو نیفے سے یا ٹخنوں سے فولڈ کر لیتے ہیں جبکہ یہ بھی سنا ہے نماز میں کپڑا فولڈ کرنا بھی منع ہے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ٹخنوں سے اندر کی طرف فولڈ کرنے اور اوپر سے شلوار کو کھینچ کر نیفے میں گھسانا جائز ہے یہ فولڈنگ شمار نہیں ہوتا کہ کپڑا الٹا نہیں ہوا؟
نماز میں ہاتھوں سے قمیص یا شلوار صحیح کرنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرع ِمتین اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض لوگ دوران نماز، سجدے میں جاتے ہوئے اور سجدہ سے قیام کی طرف اٹھتے وقت دونوں یا ایک ہاتھ سے قمیص یا شلوار صحیح کرتے ہیں۔ اُن کا یہ عمل کرنا کیسا ہے؟بیان فرمادیں۔ سائل :قارئین کرام (ماہنامہ فیضان مدینہ )
طواف کی دو رکعت فوراً پڑھنا لازم ہیں یا بعد میں بھی پڑھ سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ طواف عمرہ مکمل ہوجانے کے بعد جو دو رکعت نماز ادا کی جاتی ہے، اس نماز کو طواف کے فورا ً بعد پڑھنا ضروری ہے یا تاخیر سے بھی پڑھ سکتے ہیں؟ نیز اگر کسی نے طواف کے بعد سعی کرلی پھر حلق کروالیا اور ان دو رکعتوں کو اگلے دن ادا کیا تو کیا اس پر دم لازم ہوگا؟
سوال: نماز جنازہ کی نیت کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ اور نیت کیسے کرتے ہیں؟ اور نماز جنازہ کی دعا کیا ہے؟
کیا بہت ساری عورتوں کو نماز کے لیے ایک ہی سترہ کافی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر ایک سے زیادہ عورتیں کسی جگہ پر بغیر جماعت کے اکٹھی ہوکر نماز پڑھ رہی ہوں تو کیا ان کے لیے ایک سترہ کافی ہے یا ہر ایک کو اپنے لیے الگ سترہ رکھنا پڑے گا؟
اگر مقتدی پانچویں رکعت میں امام کی اتباع کرلے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے چار رکعتوں والی نماز میں امام کے ساتھ ایک رکعت ادا کی ،امام نے چوتھی رکعت میں تشہد پڑھنے کے بعد کھڑا ہوگیا یہ سمجھا کہ شاید یہ اس کی تیسری رکعت ہے پھر پانچویں رکعت کا سجدہ بھی کرلیا اور امام پر ظاہر ہوگیا کہ یہ اس کی پانچویں رکعت تھی لہذا اس نے ایک اور رکعت ساتھ ملا لی تاکہ چھ مکمل ہوجائیں ،اب مسبوق نے ان رکعتوں میں اس کی قصدامتابعت کی اور اس کے بعد اس نے یہ خیال کرکے ایک رکعت مزید پڑھی کہ دورکعتیں جو میں امام کے ساتھ پڑھ چکا ہوں وہ بھی فرائض میں شامل ہوگئیں ہیں تو اس صورت میں مقتدی کی نماز کا کیا حکم ہے؟ سائل:فخرالزمان عطاری(تحصیل وزیر آباد ضلع گجرانوالہ ڈاکخانہ ساروکی چیمہ)
کیاعورت اسکرٹ پہن کر نماز پڑھ سکتی ہے؟
سوال: خواتین کا اسکرٹ پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟
نمازی کا چہرہ قبلے سے کتنا پھرا ہوا ہوتو نماز ہوجاتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نمازی کا چہرہ قبلہ سے کتنا پھرا ہوا ہو تو نماز ہو جائے گی یعنی کتنے ڈگری کے اند ر نماز ہو جاتی ہے نیز قضائے حاجت میں قبلہ سے کتنا مڑکر بیٹھنا چاہیے ؟اسی طرح پاؤں پھلانے میں بھی اتنے درجے سے باہر رکھنے ہوں گے یا کچھ اور حکم ہے ؟ سائل: محمد اکمل عطاری(لاہور،کینٹ)
فرض نمار کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورت ملانے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ اگر کسی نے چار رکعت والی فرض نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورتِ فاتحہ کے ساتھ کوئی اور سورت ملالی تو کیا حکم ہے؟ اور کیا سورت ملانے کی وجہ سے سجدۂ سہو لازم ہوگا ؟