سرچ کریں

Displaying 111 to 120 out of 735 results

111

اسٹام لکھنے والے اکٹھی تین طلاق کا اسٹام لکھ سکتے ہیں؟

سوال: ہم اسٹام تیارکرتے ہیں،ہمارے پاس طلاق کااسٹام تیارکروانے کے لیے آنے والے عموماًاکٹھی تین طلاقوں کااسٹام تیار کرواتے ہیں ،شرعی رہنمائی فرمائیں کہ ہمارااکٹھی تین طلاقوں کااسٹام تیارکرناکیساہے؟نیزاس وقت اس کی بیوی ماہواری کی حالت میں ہے یاپاکی کی حالت میں ،اس کابھی ہمیں علم نہیں ہوتا،توایسی صورت میں طلاق کاپیپرتیارکرناکیساہے؟

111
112

’’جو بداخلاق بیوی کو طلاق نہ دے، تو اس کی دعا قبول نہیں ہوتی‘‘ کیا یہ حدیث ہے؟ نیز اس کا صحیح مفہوم کیا ہے ؟

سوال: ایک کلپ سنا کہ جس میں کوئی شخص ایک حدیث بیان کر رہا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا : جس کی بیوی بداخلاق ہو اور وہ اسے طلاق نہ دے، تو اس کی دعا قبول نہیں ہوتی۔ اس حوالے سے چند سوالات ہیں : (1)کیا یہ حدیث پاک ثابت ہے ؟ (2)اور اگر ثابت ہے، توکیا واقعی ایسے شخص کی کوئی دعا قبول نہیں ہوتی ؟ اس کاصحیح مفہوم بیان کر دیجئے۔ (3)کیا بداخلاق بیوی کو طلاق دینا ضروری ہے؟ اگر اسے طلاق نہ دی ، توبندہ گنہگار ہو گا؟

112
113

عدت میں نکاح کرنا کیسا اور اس نکاح کا حکم؟

جواب: بیوی والے معاملات ہوئے، تو وہ معاذ اللہ عزوجل زنا ہوگا، اس صورت میں مطلقاً عورت پر عدت لازم نہیں ہوگی چاہے میاں بیوی والے معاملات ہوئے ہو ں یا ...

113
114

والدہ کے انتقال کے بعد نانا نانی نے پرورش کی، تو ان کے انتقال کے بعد جائیداد میں حصہ بنے گا یا نہیں؟

سوال: زید کی والدہ کا انتقال اس وقت ہوا جب زید کی عمر صرف سات ماہ تھی ان کی والدہ کے انتقال کے بعد سے زید کو اس کے نانا نانی نے ہی پالا پوسا، حتی کہ زید کی شادی بھی اس کے نانا نانی نے ہی کی۔ اب جب کہ زید کے نانا نانی کا انتقال ہو چکا ہے، تو کیا زید کو اس کے نانا نانی کی وراثت میں سے ان کی والدہ کا حصہ کچھ ملے گا؟

114
115

اپنی بیوی سے اس کی پچھلی زندگی کے بارے میں پوچھ گچھ کرنا

سوال: میری بیوی کی میرے ساتھ دوسری شادی ہوئی ہے، کیا میں اپنی بیوی سے اس کے ماضی کے بارے میں پوچھ سکتا ہوں؟

115
116

کیا سالی سے زنا کرنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

سوال: ایک شخص نے معاذ اللہ اپنی سالی کے ساتھ زنا کرلیا ،تو کیا بیوی سے نکاح پر کوئی فرق پڑے گا؟

116
117

وفات کی عدت کے احکام

جواب: انتقال کے وقت حاملہ نہ ہو۔اگرچاند کی پہلی تاریخ کو شوہر کا انتقال ہواہے ، توچا ند سے مہینے لئے جائیں گے اوراگر کسی اورتاریخ کو انتقال ہواہے ، توپورے 1...

117
118

مسجدِ بیت میں میاں بیوی کا ایک ساتھ رہنا

سوال: ایک اسلامی بہن اپنے بیڈ روم کے ایک حصے میں مسجد بیت کی نیت کرکے وہاں دس روزہ سنتِ اعتکاف میں بیٹھی ہیں ، یہ رہنمائی فرمادیں کہ اعتکاف کے دوران اس کاشوہر اس کمرے میں اپنی بیوی کےساتھ ایک بستر پرسوسکتا ہے یانہیں ؟ بیوی مسجد ِبیت میں رہتے ہوئے شوہر کا سر وغیرہ دبا سکتی ہے؟ اعتکاف میں شوہر کے ساتھ رہنے کی کوئی ممانعت ہے یا نہیں ؟

118
119

جائیداد سے عاق کرنے پر اولاد کا حصہ ختم ہو جائے گا؟

سوال: ایک شخص کا انتقال ہوگیا ہے ، اس نے اپنے بیٹے کو عاق کردیا تھا،تو کیا اسے مرحوم کی جائیداد سے حصہ ملے گا؟اور ان کے بیٹے نے پسند کی شادی کرلی ہو، تو کیا پسند کی شادی کرنے کے سبب وہ اپنے والد کی جائیداد سے محروم ہوجائے گا؟نیز کیا اس شخص کے انتقال کے بعد ان کے کل مال کی مالک ان کی زوجہ ہیں ؟

119
120

میراث میں ملی چیز کو قبضے سے پہلے بیچنا

سوال: میرے والد صاحب کا ابھی حال ہی میں انتقال ہوگیا ہے ، میرے والد صاحب کا پہلے پینٹ سلائی کرنے کا کام تھا، آخری عمر میں والد صاحب نے یہ کام چھوڑ دیا تھا ، ان کی ملکیت میں پینٹ سلائی کرنے والی دو مشینیں تھیں ، جب والد صاحب نے یہ کام چھوڑا، تو وہ مشینیں انہوں نے اپنی زندگی میں ہی اپنے ایک دوست کو فری میں استعمال کرنے کے لئے دے دی تھیں ، وہ ان کو اپنے کار خانے میں لے گئے تھے ، ان کو مالک نہیں بنایا تھا، صرف استعمال کے لئے دی تھیں ، اب جب میرے والد صاحب کا انتقال ہوا ہے، تو میں وہ مشینیں والد صاحب کے اسی دوست کو بیچنا چاہتا ہوں ، جن کے پاس وہ مشینیں ہیں ، وہ بھی خریدنے کے لئے تیار ہیں ۔ میرا سوال یہ ہے کیا میرے لئے ضروری ہے کہ میں پہلے ان مشینوں پر قبضہ کروں اور پھر والد صاحب کے دوست کو بیچوں یا قبضہ سے پہلے بھی ان کو بیچ سکتا ہوں ؟ واضح رہے میں والد صاحب کا تنہا وارث ہوں ، عاقل بالغ ہوں ، والدہ کا انتقال والد صاحب سے پہلے ہی ہوگیا ہے ، بہنیں تھیں ہی نہیں ۔سائل:علی حسن(کورنگی ڈھائی)

120