
کبھی بھی کلام نہ کرنے کی قسم کھا کر توڑنے کا حکم؟
جواب: بیوی کے قریب نہ جانے کی قسم کھا لی، مثلاً: یوں کہا اللہ پاک کی قسم میں اپنی بیوی کے کبھی قریب نہیں جاؤں گا یا یوں کہا کہ اللہ پاک کی قسم میں ...
زوجہ کی بھانجی سے دوسری شادی کرلی اب کیا حکم ہے؟
سوال: میں نے دوسری شادی کی ہے جس کے 4 دن بعد پتہ چلا کہ یہ شادی میں نے پہلی بیوی کی بھانجی سے کر لی ہے، اب میرے لیے کیا حکم ہے جبکہ ہم میں میاں بیوی والا تعلق بھی قائم ہو چکا ہے ۔نیز اب میں کس کو اپنے پاس رکھ سکتا ہوں ؟ نوٹ : دوسری شادی 6 سال بعد اولاد نہ ہونے کی وجہ سے کی ہے اور پہلی بیوی بھی نکاح میں ہے۔
مہر کی ادائیگی سے پہلے شوہر کا انتقال ہوگیا تو مہر کا حکم
جواب: بیوی کا حق مہر ادا نہیں کیا اور بیوی نے معاف بھی نہیں کیا ، پھر شوہر کا انتقال ہو گیا ، تو شوہر کی وراثت تقسیم کرنے سے پہلے اس کی تمام جائیداد و چھوڑے...
وطن اقامت کن چیزوں سے باطل ہو تا ہے؟
سوال: زید ایک شہر میں ملازمت کرتا ہے ، جس میں اس نے اپنا گھر بھی لیا ہوا ہے اور اپنے بیوی بچوں کو بھی لے کر جاتا اور رہتا ہے ، لیکن اس شہر میں اس کا مستقل رہنے کا ذہن نہیں ،جب تک ملازمت ہے تب تک وہاں آنا جانا ہوگا ملازمت ختم ہو گئی تو وہاں نہیں رہے گا۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ وہ شہر زید کےآبائی دیہات ( جہاں سے ترک وطن کے ارادے سے دوسری جگہ نہیں گیا ) سے 92 کلو میٹر سے زیادہ فاصلے پر ہے، تو کیا یہ اس شہر میں قصر کرے گا یا وہ شہر اس کا وطن اصلی بن چکا؟ اور کیا آبائی دیہات ابھی بھی اس کا وطن اصلی ہے ؟ یہاں جب آتا ہے تو یہاں قصر کرے گا یا پوری پڑھے گا؟
وراثت میں رضاعی ماں کا حصہ بنتا ہے؟
جواب: بیوی کا حصہ دینے کے بد مابقیہ مال کا تہائی ملے گا: جب کہ میت کا شوہر اور اس کے والدین، یا میت کی بیوی اور اس کےوالدین زندہ ہوں تب ماں کو شوہر یا بیوی ...
شوہر طلاق دے لیکن بیوی کو طلاق کا علم نہ ہو تو کیا طلاق واقع ہوجائے گی؟
سوال: اگر شوہر اپنی بیوی کی غیر موجودگی میں اسےزبانی طور پر طلاق دے اور بیوی کو معلوم نہ ہو، تو طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟
حج یا عمرے کے سفر میں شوہر کا انتقال ہوجائے تو عورت کے لیے کیا حکم ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر میاں بیوی حج یا عمرے کی ادائیگی کیلئے جارہے ہوں اور اس دوران شوہر کا انتقال ہوجائے تو عورت کی عدت شروع ہوجائے گی، اب اس صورت میں وہ آگے کا سفر کیسے جاری رکھے اور کیا وہ بغیر شوہر یا محرم کے اپنے حج و عمرہ کے ارکان ادا کرسکتی ہے؟ نیز اگر مکہ مکرمہ پہنچ جائے تو کیا اپنی عدت کے دوران مدینے شریف جاسکےگی یا مکہ شریف میں رہ کر ہی اپنے ہوٹل میں ویزے کے دن پورے کر کے اپنے شہر واپس آئے گی؟
حضرت آسیہ رضی اللہ عنہا کا فرعون کے ساتھ نکاح قرآنی آیت کے خلاف ہے؟
سوال: کیا فرماتے علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ قرآن پاک میں ارشاد ہوتا ہے:"اَلْخَبِیْثٰتُ لِلْخَبِیْثِیْنَ وَ الْخَبِیْثُوْنَ لِلْخَبِیْثٰتِۚ- وَ الطَّیِّبٰتُ لِلطَّیِّبِیْنَ وَ الطَّیِّبُوْنَ لِلطَّیِّبٰتِۚ-"ترجمہ کنز الایمان: گندیاں گندوں کے لیے اور گندے گندیوں کے لیے اور ستھریاں ستھروں کے لیے اور ستھرے ستھریوں کے لیے۔ (پارہ 18، سورہ نور، آیت 26) اس آیت مبارکہ سے بظاہر یہ بات پتہ چلتی ہے کہ گندی بد کردار عورت نیک صالح آدمی کی بیوی نہیں ہوسکتی، اسی طرح بدکردار گندہ شخص کسی صالحہ عورت کا شوہر نہیں ہوسکتا، مگر ہم اپنے اردگرد کئی ایسے نکاح دیکھتے ہیں جس میں معاملہ اس کے برعکس ہوتا ہے کہ یا تو عورت بظاہر صالحہ متقیہ ہوتی ہے مگر اس کا شوہر بدکردار ہوتا ہے، اسی طرح بعض اوقات مرد نیک صالح ہوتا ہے مگر اس کی عورت کا کردار اچھا نہیں ہوتا۔ اسی طرح اس آیت مبارکہ کے تناظر میں کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ فرعون کی بیوی حضرت آسیہ رضی اللہ عنہا تھیں، جو کہ نیک صالحہ خاتون تھیں، جبکہ فرعون ایسا نہیں تھا۔ لہذا اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں کہ آیت مبارکہ کا مطلب و مفہوم کیا ہے؟ نیز لوگوں کا اپنی طرف سے قرآنی آیات کا معنی و مفہوم نکالنا کیسا؟
بیوی کو وطن میں چھوڑ کر باہر ملک کمائی کے لیے جانا
سوال: بیوی کو چھوڑ کر باہر ملک پیسے کمانے جانا کیسا ؟