وتر کو مغرب کی طرح نہ پڑھو حدیث کا مطلب؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ ایسی کوئی حدیثِ پاک ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا: وترکومغرب کی نمازکے مشابہ نہ پڑھو؟ اگر یہ حدیث ہے، تو اس کی اسنادی حیثیت کیا ہے؟ نیز اس حدیث کا مطلب بھی بیان کر دیں کہ اس سے مراد کیا ہے؟ سائل: محمد احمد (کلیم شہیدپارک، فیصل آباد)
وارنٹی کی شرط پر چیز بیچنے اور کلیم کرنے کی شرعی حیثیت
سوال: خرید و فروخت کرتے وقت وارنٹی (Warranty) کی شرط لگانے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اگر وارنٹی(Warranty) کلیم(Claim) کرنے سے انکار کر دیا تو کیا حکم ہے؟
عامل بتائے کہ فلاں رشتے دار نے جادو کیا ہے، تو اس کی بات پر اعتماد کرنا
سوال: ایک شخص کی طبیعت خراب ہوگئی، ڈاکٹرز کو چیک کروایا دوائی لی، لیکن آرام نہیں ہوا، رپورٹس بھی سب کلیئر تھیں، پھر کسی عامل سے رابطہ کیا، اس نے حساب دیکھا اور کہا ان پر تعویذ ہوئے ہیں اور اس نے اس شخص کا نام بھی بتایا جس نے تعویذ کروائے تھے، اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
مسافر امام کے پیچھے مقیم مقتدی اور مسبوق باقی رکعتوں میں سورہ پڑھے گا؟
جواب: حیثیت لاحق کی ہوگی، لہذا وہ بقیہ رَہ جانے والی رکعتوں میں قراءت نہیں کرے گا، چنانچہ حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے:’’و اللاحق هو من دخل معه وف...
نکاح کا خطبہ خاموشی سے نہ سننا گناہ ہے؟
سوال: بعض لوگوں کو دیکھاگیا ہے کہ وہ خطبہ نکاح کے دوران آپس کی باتوں میں مشغول ہوتے ہیں ،لہٰذا رہنمائی فرمائیں کہ ایسا کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
تمام نعمتوں کے مالک تو حضور ﷺ ہیں تو اولیاء کیسے مدد کرتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اس میں تو کوئی شک و شبہ نہیں کہ جس کو جو بھی، جتنا بھی، جب بھی کچھ ملتا ہے، وہ تاجدارِ دو جہاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذاتِ اقدس کے توسط اور توسل سے ہی ملتا ہے، لیکن بعض اوقات ان نعمتوں اور عطاؤں کو تاجدارِ دو جہاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے توسط کے بجائے، صحابۂ کرام، اہلِ بیت عظام، سیدہ کائنات، حسنین کریمین، غوثِ اعظم رضوان اللہ علیہم اجمعین، یا دیگر اولیاء کرام کی طرف منسوب کر دیا جاتا ہے، حتیٰ کہ بعض لوگ یہ کہہ دیتے ہیں کہ مجھے جو بھی ملتا ہے، جیسے بھی، جہاں سے بھی، جب بھی ملتا ہے، وہ انہی حضرات کے صدقے سے ملتا ہے۔تو سوال یہ ہے کہ تاجدارِ دو جہاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے علاوہ ان حضرات کی طرف منسوب کرنا مناسب ہے؟کیونکہ اگر ہر عطا اور خیر کو دوسرے بزرگوں کی طرف منسوب کرتے جائیں گے، تو تاجدارِ دو جہاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی وہ انفرادی، مرکزی، اور حقیقی حیثیت تو نہیں رہے گی۔ برائے کرم میری رہنمائی فرمائیں۔
ٹریولنگ کارڈ گرا پڑا ملے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں ایک میٹرو لائن میں جاب کرتا ہوں، وہاں مجھے ایک پیسنجر نے کسی کا ٹریولنگ کارڈ پکڑایا اور کہا کہ یہ کسی کا کارڈ گرگیا ہے،آپ اپنے پاس رکھ لیں،جس کا ہو اسے آپ دے دینا۔ اس کارڈ میں 710 روپے بیلنس تھااور 130 روپے کارڈ کی اپنی پیمنٹ تھی، ٹوٹل 840 روپے بنتے تھے۔ میں نے وہ کارڈ پیسنجر سے لینے کے بعد چار سے پانچ دن تک کارڈ ہولڈ ر کا انتظار کیا، مگر کوئی بھی کارڈ لینے نہیں آیا، لہذا میں نےاُس ٹریولنگ کارڈ کو ریفنڈ کرالیا،اور اس سے ملنے والے 840 روپے اپنے پاس رکھ لئے ہیں۔ اب میں اُن پیسوں کا کیا کروں؟ میں نے سوچا تھا کہ اگر کوئی ایک ہفتے تک کوئی نہیں آئے گا، تو میں اُن پیسوں کو مسجد کے چندہ بکس میں ڈال دوں گا، میرے لئے کیا شرعی حکم ہے؟
الٹے ہاتھ سے کھانے پینے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہمیں بچپن ہی سے یہ بتایا گیا ہے کہ ہمیشہ سیدھے ہاتھ سے کھانا پینا چاہیے، الٹے ہاتھ سے کھانا پینا منع ہے،پوچھنا یہ ہے کہ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟یعنی کیا سیدھے ہاتھ سے کھانا پینا واجب ہے؟ کیا الٹے ہاتھ سے کھانا پینا بالکل حرام وناجائز ہے؟یہ حکم اور ممانعت کس درجہ کی ہے؟ برائے کرم رہنمائی فرمائیں۔
این جی آر ( NGR) کمپنی میں انویسٹ کرنے کا حکم
جواب: شرعی فقیر یعنی مستحق زکوۃ شخص کو دے اور اس ناپاک مال سے جان چھڑائے ۔ تفصیل کچھ یوں ہے کہ مذکورہ کمپنی میں انویسٹ کرنے کے لئے جو رقم دی جاتی ہے یہ...