
رقم صدقہ کرنے کی منت مانی تو رقم کہاں خرچ کریں؟
سوال: ایک شخص نے کوئی چیز خریدی اور پسند نہیں آئی تو واپس کر دی اور رقم کی واپسی کا انتظار کرنے لگا ، لیکن ٹائم لگنے لگ گیا ، تو اس کو خدشہ ہوا کہ کمپنی نے پیسہ دبا لیا ہے ، تو اس نے یہ الفاظ کہے کہ اے اللہ اگر میری یہ رقم واپس مل جائے تو اتنی ہی رقم میں تیری راہ میں صدقہ کروں گا ۔ ابھی اس کو پیسے واپس مل گئے ہیں ، اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ شرعی منت ہے ؟ اور یہ رقم کہاں صرف کر سکتے ہیں ، صرف شرعی فقرا کو ہی یا ہر نیک و جائز کام میں خرچ کر سکتا ہے ؟
صاحبِ نصاب کے تین کمیٹیاں جمع کروانے کے بعد ہی کمیٹی نکل آئی، تو زکوۃ کا حکم
سوال: میں پہلے سے صاحبِ نصاب ہوں اور نصاب کا سال رجب کی پہلی تاریخ کو پورا ہوتا ہے ، میں نے ایک کمیٹی ڈالی ہوئی ہے ، جس کی دو قسطیں یعنی تیس ہزار روپے ادا کرچکا ہوں ، تیسرے مہینے میری 285000 روپے کی کمیٹی نکل آئی ۔ مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ مجھے اس ملنے والی پوری رقم پر زکوٰۃ دینی ہوگی یا صرف تیس ہزار پر زکوٰۃ ہوگی؟
سُودی رقم قبرستان کی تعمیر میں لگانے کا حکم
سوال: مجھے انشورنس ملی ہے، اس میں سے میں نے جو رقم خود دی تھی وہ میں نے اپنے پاس رکھ لی ہے اور باقی سود ہے 10 لاکھ، کچھ رقم میں نے شرعی فقیر کو دے دی اور باقی رقم کے لیے میں چاہتا ہوں کہ گاؤں میں لوگ قبرستان کی چاردیواری نہیں بنوا سکتے ،جس کی وجہ سے جانور قبرستان میں آتے ہیں،تو کیا میں ان سود والے پیسوں سے بغیر ثواب کی نیت کے قبرستان کا کام کروا سکتا ہوں؟
قسطوں پر خریدے گئے پلاٹ کے مہنگا ہوجانے کی صورت میں زکوٰۃ کا حکم
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ زید نے ایک پلاٹ 5 لاکھ روپے کا تجارت کی نیت سے خریدا اور اس کی رقم پانچ سال میں ادا کرنی ہے۔ ایک سال گزرنے پر اس کی مارکیٹ ویلیو7لاکھ ہو گئی،توکیا اس پر زکوٰۃ فرض ہو گی اور ہو گی ،تو کتنی ہو گی؟ نوٹ:سائل نے وضاحت کی ہے کہ پلاٹ متعین ہےاورصرف رجسٹری زید کے نام نہیں ہوئی ،البتہ جب ایجاب و قبول ہوا،توبائع و مشتری اسی پلاٹ پر موجود تھےاوربائع و مشتری(بیچنے خریدنے والے)دونوں کے درمیان یہ طے پایا تھاکہ یہ زمین آپ کی ہے اور میں نے آپ کو اتنے کی بیچی اورزید نے قبول بھی کرلیا تھااور بائع کی طرف سےاسی وقت یہ اختیارات بھی دے دئیے گئے تھے کہ اب آپ اس پر اپنا مکان وغیرہ بنا سکتے ہیں یااس کےعلاوہ جو چاہیں کر سکتے ہیں حتی کہ آپ کو یہ زمین بیچنے کا بھی اختیار ہے۔
جس سونے پر زکوٰۃ فرض تھی اسے بیچ دیا تو زکوٰۃ کا کیا حکم ہے ؟
سوال: زید نے سونے کی تین سال کی زکوٰۃ ادا نہیں کی پھر اس سونے کو بیچ کر اس کی ساری رقم خرچ کر ڈالی، تو کیا زید کے ذمہ اب بھی اس سونے کی زکوٰۃ فرض ہی رہے گی؟ زید پہلے بھی صاحب نصاب تھا اور اب بھی صاحب نصاب ہی ہے اور زکوۃ اس پر فرض ہوتی ہے ۔
کیا زکوۃ کی رقم مدرسے کے اخراجات و تعمیرات میں استعمال کر سکتے ہیں ؟
سوال: مدرسے کے اخراجات و تعمیرات پر زکوٰۃ کی رقم یا اینٹیں ، سیمنٹ وغیرہ لگا سکتے ہیں اور اس کا کیا طریقہ کار ہے ؟
قرض خواہ نہیں ملے تو قرض کی رقم کا کیا کریں ؟
سوال: قرض کیلئے رقم لی تھی، جس شخص سے لی تھی وہ مل نہیں رہا، تو اس رقم کا کیا کیا جائے؟
باقی رہ جانے والی قسطیں، نصاب سے مائنس ہوں گی یا نہیں؟
سوال: ہم قسطوں پر چیزیں خریدتے ہیں، بقایا اقساط کی جو رقم ہے اسے نصاب سے الگ شمار کیا جائے گا یا نہیں ؟
نیک و جائز کام کے لئے جمع کی گئی رقم پر زکوٰۃ کاحکم
سوال: اگر ہم نے کسی نیک و جائز کام کے لیے رقم جوڑ کر رکھی ہوئی ہو، تو کیا اس رقم کی زکوٰۃ ہم پر لازم ہو گی؟