
دودھ پیتے بچے کا پیشاب پاک ہے یا ناپاک ؟ایک حدیث پاک کی وضاحت
سوال: آج کل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ گردش کر رہی ہے ، جس میں یہ حدیثِ پاک مذکور ہے : ’’بچے کے پیشاب پر چھینٹے مارے جائیں گے اور بچی کا پیشاب لگ جائے ، تو اسے دھویا جائے گا ۔‘‘ لہٰذا بچے کا پیشاب بچی کے پیشاب کی طرح ناپاک نہیں ہوتا ، ورنہ اسے بھی دھونے کا حکم دیا جاتا ۔ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیا واقعی ایسی کوئی حدیثِ پاک موجود ہے ؟ اور کیا شیرخوار بچے کا پیشاب ناپاک نہیں ہوتا ؟ اگر کپڑے پر لگ جائے ، تو کیا اسے دھونا ضروری نہیں ؟
گورنمنٹ کا مال دھوکے سے حاصل کرکے مسجد میں لگانے کا حکم
سوال: میرا ایک مقتدی سرکاری گاڑی (ایمبولینس) چلاتاہے، اس کی بیٹری کچھ خراب ہوئی ہے، جو کہ گاڑی کا کام نہیں دے رہی، اب میرا مقتدی بیٹری مسجد کے لیے فری دے رہا ہے جبکہ ان کا طریقہ یہ ہے کہ ایسی بیٹری کو وہ جمع کرتے ہیں اور گاڑی کےلیے نئی بیٹری لیتےہیں، اس نے کہا کہ آپ مجھے کہیں سے ایک پرانی سستی بیٹری خریدکردے دیں تاکہ میں اس کو دفترمیں جمع کرلوں۔ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیا اس بیٹری کو مسجدمیں استعمال کرسکتےہیں اور اس کے بدلے سستی بیٹری خرید کردے سکتے ہیں؟
قضا نمازیں عذر کی وجہ سے بیٹھ کرپڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میری والدہ ماضی کی قضاء نمازیں وقتی نمازوں کے ساتھ ساتھ پڑھ رہی ہیں،اسکے متعلق سوال یہ ہے کہ کیا وہ وقتی نمازوں کی طرح قضاء نمازیں بھی بیٹھ کر پڑھ سکتی ہیں جبکہ یہ نمازیں تندرستی کی حالت میں قضاء ہوئی تھی،اور وقتی نمازیں اسلئے بیٹھ کر ادا کر تی ہیں کہ وہ جوڑوں کے درد کے باعث قیام او ر سجدہ ادا نہیں کر سکتی،برائے کرم اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں ؟
اعتکاف میں بیٹھنے کا صحیح وقت کون سا ہے ؟ ایک حدیثِ پاک کی شرح
سوال: ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے ، جس میں ایک حدیثِ پاک کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم جب اعتکاف کا ارادہ فرماتے ، تو فجر کی نماز کے بعد اعتکاف گاہ میں داخل ہوتے ۔ شرعی رہنمائی فرما دیں کہ اعتکاف میں کب بیٹھا جائے ؟اور اس حدیثِ پاک کی شرح کیا ہے ؟
قربانی کی کھال مسجد میں دے سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ کیا قربانی کی کھال مسجد میں دے سکتے ہیں؟ بعض لوگوں سے سنا ہے کہ قربانی کی کھال صرف مدرسہ میں لگ سکتی ہے، مسجد میں نہیں۔ برائے کرم شرعی رہنمائی فرما دیجئے۔
کیا مسجد کے چندے سے امام کو موٹرسائیکل دلاسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مسجدکے امام صاحب کومسجدکی کمیٹی نے مسجدکے چندے سے موٹرسائیکل لے کردی تاکہ وہ اس پرجامعہ میں جاسکیں ۔اوریہ دینابطورمالک بنانانہیں ہے بلکہ عارضی طورپردی ہے کہ جب جامعہ چھوڑدیں گے توموٹرسائیکل واپس کردیں گے ۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ مسجدکے چندے سے اس طرح مسجدکی کمیٹی کاامام صاحب کوموٹرسائیکل لے کردینا شرعاکیساہے؟حالانکہ ایساکرنے کاوہاں کوئی رواج نہیں ہے ۔ سائل :قمرالیاس (گوجرانوالہ)
مضاربت سے ہونے والے منافع کو باہم تقسیم کرنا کیسا؟
جواب: شرعی اُصول و قواعِد کی رُو سے کام کرنے والا اپنی تَعَدِّی و کوتاہی سے جونقصان کرے اس کا تو ذمّہ دارہے، اس کے علاوہ کسی نقصان کا وہ ذمہ دار نہیں ۔لہٰذ...
شلوار یا پینٹ فولڈ کرکے نماز پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شلوار، پینٹ اور آستین وغیرہ کو فولڈ کر کے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ اس کے بارے میں شرعی رہنمائی فرما دیں۔ سائل:محمد رضوان عطاری(ڈھوک کھبہ، راولپنڈی)
ایلفی لگے ہونے کی صورت میں وضو و غسل کا حکم
سوال: اگر کوئی شخص رپئیرنگ کا کام کرتا ہو اور اپنے کام میں ایلفی کا استعمال کرتا ہو ،ایلفی کے استعمال کے دوران کچھ ایلفی اس کے ہاتھوں پر بھی لگ جاتی ہو اوراس سے بچنا بہت مشکل ہو۔کیا ایسے شخص کے لئے وضو و غسل کے معاملے میں رخصت ہوگی یعنی اسے اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ ہاتھوں سے ایلفی ہٹائے بغیر ہی وضو وغسل کرلے تو اس کا وضو وغسل درست ہوکر نماز ہوجائے ،یا پھر اسے بہر حال ایلفی ہٹا کر ہی وضو و غسل کرنا ہوگا؟شرعی رہنمائی فرمادیں۔
تکیہ دودھ، خوشبو تحفہ میں ملے تو واپس نہ کرنے سے متعلق حدیث
سوال: عوام الناس میں یہ بات بیان کی جاتی ہے کہ تین چیزیں جب دی جائیں، تو ان کو منع نہیں کرنا چاہیے۔وہ تین چیزیں یہ ہیں: (1)تکیہ (2)دودھ(3)خوشبو۔کیا یہ بات درست ہے؟اور کیاایسی کوئی روایت کتبِ احادیث میں موجود ہے؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔