
مقتدیوں میں صرف عورتیں ہوں تو مرد ان کو جماعت کروا سکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ رمضان المبارک میں مرد امام ہو اور مقتدی سب عورتیں ہوں اور مرد یعنی امام ایک ہی گھر میں پہلے کمرے میں ہو اور اس کے پیچھے ساتھ کمرے میں عورتیں مقتدی ہوں، تو کیا اس طرح عورتیں،مرد امام کے پیچھے جماعت کے ساتھ نما زپڑھ سکتی ہیں؟
کیا عورت کے خوشبو لگانے سے غسل لازم ہو جاتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ پڑھی جس میں لکھا تھا کہ اگر عورت خوشبو لگا کر گھر سے باہر نکلے،تو اس پر غسلِ جنابت کی طرح غسل کرنا لازم ہے،تاکہ اس کی نماز قبول ہو ۔ حوالے کے طور پر یہ حدیث پاک لکھی تھی کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس سے ایک خوشبو لگی ہوئی عورت گزری ، تو انہوں نے اس سے پوچھا: تم کہاں جا رہی ہو، اے اللہ کی بندی؟اس نے جواب دیا: مسجد جا رہی ہوں۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا: کیا تم نے خوشبو لگائی ہے؟عورت نے کہا: ہاں۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلمنے فرمایا: جو بھی عورت خوشبو لگا کر مسجد جانے کے لیے نکلے ، اللہ تعالیٰ اس کی نماز قبول نہیں فرمائے گا ،جب تک وہ واپس آ کر اسی طرح نہ دھولے ،جیسے جنابت کا غسل کرتی ہے۔(مسند احمد)۔اس ضمن میں چند سوالات ہیں:(۱)کیا واقعی ایسی کوئی حدیث پاک ہے(۲)اگر ہے تو کیا عورت پر خوشبو لگانے کے سبب غسل کرنا لازم ہوجاتا ہے؟(۳)کیا عورت خوشبو نہیں لگاسکتی؟
کیا نامرد کی عورت پر بھی طلاق کی عدت لازم ہوگی؟
سوال: جو شخص بیوی کے ساتھ رہتا ہو مگر حقِ زوجیت ادا کرنے پر قدرت نہ رکھتا ہو۔ پھر شادی کے چار سال بعد وہ اپنی بیوی کو تین طلاق دے دے، تو کیا اس کی عورت پربھی طلاق کی عدت لازم ہوگی؟
سورج گرہن کے بارے میں اسلامی نظریہ اور لوگوں کے باطل خیالات
جواب: گھر کے اندر رہ کران اعمال میں مشغول رہے۔ علامہ عبد اللہ بن محمود الموصلی الحنفی علیہ الرحمۃفرماتے ہیں کہ صحابہ کرام علیھم الرضوان کی ایک جماعت سے روا...
طلاق رجعی کے بعد رجوع کا طریقہ
جواب: عدت میں( یعنی عورت حاملہ نہ ہواورحیض آتے ہوں تو طلاق کے بعد تین مکمل ماہواریاں گزرنے سے پہلے اورحاملہ ہوتوبچہ پیدا ہونے سے پہلے) شوہر اپنی بیوی سے رجو...
قبرستان پر چھت بنا کر جنازگاہ بنانے کا شرعی حکم ؟
جواب: گھر کا باغ بنانا اور سرائے کا حمام بنانا اور رباط کا دکان بنانا، جائز نہیں، ہاں جب واقف نے نگہبان پر معاملہ چھوڑ دیا ہو کہ وہ ہر وہ کام کر سکتا ہے جس ...
جمعہ کے دن غسل کرنےکا حکم اور ایک حدیث پاک کی شرح
جواب: گھر آیا ہی تھا کہ اذان سنی ،تو میں نے صرف وضو کیا(اور مسجد میں آگیا)،آپ نے فرمایا:اور وضو بھی؟(یعنی تاخیر کےساتھ فقط وضو کر کے آ گئے)،حالانکہ آپ جانت...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے دو شادیاں کی تھیں ، دونوں بیویوں کو اس نے الگ الگ گھرلے کے دیا ہوا تھا ، دونوں بیویاں اپنے بچّوں کے ساتھ اسی الگ الگ گھرمیں ہی رہتی تھیں ، البتہ شوہر دوسری بیوی کے پاس رہتا تھا۔ اب شوہرکا انتقال ہوگیا ہے تو پہلی بیوی چاہتی ہے کہ چونکہ میرا شوہر دوسری بیوی کے پاس رہتا تھا لہٰذا دوسری بیوی کے گھرجاکرعدت گزارے ، کیا اس کی اجازت ہوگی یا نہیں؟ دونوں کا گھرزیادہ دور نہیں ہے ، اور کوئی جھگڑا بھی نہیں ہے ، دوسری بیوی بھی اس بات پر راضی ہے کہ پہلی بیوی اس کے گھرمیں آ کرعدت گزارے۔
سوال: طلاق کی عدت کتنی ہوتی ہے،بتادیں۔
گھر میں بزرگ کی تصویر لگانا کیسا ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے علاقے میں عام رواج ہے کہ لوگ حضور غوث پاک اور دیگر بزرگانِ دین کی طرف منسوب بہت ساری تصاویر تعظیم کے طور پر گھروں میں رکھتے ہیں ، ان تصاویر کا بہت اعزاز و اکرام کرتے ہیں ، تو اس طرح تعظیم کے ساتھ بزرگوں کی تصاویر گھر میں رکھنا کیسا ہے ؟