
سوال: حرام مغز کھانے کا کیا حکم ہے ؟ اگر یہ مکروہ ہے تو کیا مکروہ تنزیہی ہے یا مکروہ تحریمی؟ بہر دو صورت اس کے دلائل بیان فرما دیں۔
کیا حدیث پاک میں امیر لوگوں کو مرغیاں پالنے سے منع کیا گیا ؟
سوال: میں نے ایک پوسٹ دیکھی جس میں یہ حدیث پاک درج تھی : ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے امیروں کو بکریاں پالنے اور غریبوں کو مرغیاں پالنے کا حکم دیا۔ اور فرمایا کہ امیروں کے مرغیاں پالنے کی صورت میں اللہ عزوجل بستی والوں کی ہلاکت کا حکم ارشاد فرماتا ہے۔‘‘ کیا یہ حدیث پاک درست ہے؟
بچے کو امام حسین رضی اللہ عنہ کا منگتا بنانا کیسا اور ایسے کو بھیک دینا کیسا ؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےکرام اس مسئلے کےبارےمیں کہ بعض لوگ یوں منت مانتےہیں کہ اگرہمارےہاں بچہ پیداہوا،توہم اسےامام حسین رضی اللہ عنہ کافقیر(منگتا)بنائیں گےاوربچہ پیداہونےپراسےفقیربنادیاجاتاہےاورپھروالدین اس بچےکوساتھ لےکرلوگوں کےگھروں سےبھیک مانگتےہیں،شرعی رہنمائی فرمادیں کہ ایساکرناکیسا؟اوراگریہ کسی گھرپرمانگنےکےلئےجائیں،توگھروالوں کاایسےافرادکودیناکیسا؟
بیل قربان کرنے کی منت مانی ہو، تو اُس بیل کو بیچ کر دینی طلباء کو نصاب دلانا کیسا؟
سوال: میرے پاس ایک بیل موجود ہے، میں نے یہ منت مانی کہ ”اگر میرا فلاں کام ہوگیا تو میں اس بیل کو اللہ عزوجل کے نام پر قربان کردوں گا ۔“ اب میرا وہ کام تو ہوگیا ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ابھی تعلیمی سال کا آغاز ہوا ہے اور کئی دینی طلباء میری نظر میں ایسے ہیں کہ جو مستحق ہیں اور نصاب کی کتابیں خریدنا اُن کے لیے مشکل ہورہا ہے، لہذا میری خواہش یہ ہے کہ میں اُس بیل کو قربان کرنے کے بجائے اُسے بیچ کر حاصل ہونے والی رقم سے اُن طلباء کو کتابیں دلادوں تاکہ اُن کی تعلیم میں حرج واقع نہ ہو، کیا میرا ایسا کرنا درست ہے؟
لقطہ بغیر تشہیر کئے صدقہ کرنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِشرع متن اس مسئلے کے بارے میں کہ زید ریلوے میں جاب کرتا ہے، آج سے سات سال پہلے اس طرح واقعہ پیش آیا کہ زید رات دو بجے کے قریب گھر آنے لگا ، تو اسٹیشن پر کسی کا بَیگ ( سوٹ کیس ) ملا ۔ اس وقت وہاں نہ تو اسٹاف موجود تھا ،نہ ہی کوئی اور شخص موجود تھا ، تو مالک کو پہنچانے کی نیت سے اٹھانے کی بجائے اس نے اپنے لیے اٹھا لیا ۔ گھر آ کر دیکھا، تو اس میں کپڑے تھے، جن کی مالیت اس وقت کے حساب سے بیگ سمیت تقریباًبارہ ہزار روپے ہو گی ۔ بیگ کی نہ تو تشہیر کی اور نہ ہی مالک کو تلاش کیا اور چند دن بعد سارا سامان بغیر تشہیر کیے فقراء میں تقسیم کر دیا ۔ اب چونکہ مالک کا ملنا ایک طرح سے ناممکن ہے ، لہذا اب اس کے لیے کیا حکم ہے ؟ تشہیر کی جائے اور اس کے بعد اس سامان کے برابر مالیت دوبارہ صدقہ کی جائے ؟ یا کیا کیا جائے ؟
بچے کو والدین یا رشتہ دار کوئی چیز دیں،تو کیا وہ چیز کسی اور کو دے سکتے ہیں؟
سوال: والدین یا کوئی رشتہ دار بچے کو کوئی کھانے کی چیز ،مثلاً:چاکلیٹ ، بسکٹ وغیرہ یا کوئی اسٹیشنری میں استعمال کی چیز قلم، پینسل وغیرہ لے کر دیں اور بچہ وہ چیز آدھی کھا کر یا کچھ دیر تک استعمال کر کے چھوڑ دے اور اس کے خراب یا ضائع ہونے کا اندیشہ ہو ، تو اس کے متعلق کیا حکم ِ شرعی ہے ؟کیا والدین وہ چیزخود استعمال کر سکتے ہیں یا کسی دوسرے بچے کو دے سکتے ہیں؟سائل :محمد ندیم (فیصل آباد)