سرچ کریں

Displaying 111 to 120 out of 2581 results

111

دُھلا ہوا ہاتھ بالٹی میں ڈال کر وضو کے لئے پانی نکالنا

جواب: صاف پانی کے ساتھ مل جائےتو اس وقت اجزاء کا اعتبار ہوگا، لہذا اگرصاف غیر مستعمل پانی زیادہ ہےتو اس سارے پانی کے ساتھ وضو جائز ہوگا اور اگر صاف پانی مغل...

111
112

’’اگر کبھی تو میری اجازت کے بغیر میکے گئی ،تو تجھے طلاق ہے ،طلاق ہے ،طلاق ہے‘‘ بیوی کو یہ الفاظ بولے تو حکم

سوال: شادی کے بعد میری بیوی کی عادت یہ تھی کہ گھر میں بہت کم اور میکے بہت زیادہ رہتی تھی،جس پر ہمارے لڑائی جھگڑے بھی ہوتے رہے،مگر وہ اپنی عادت سے باز نہ آئی ۔ابھی دو دن پہلے اسی موضوع پر ہماری بات چیت چل رہی تھی اور میں اسے سمجھا رہا تھا، مگر وہ یہ بات سمجھنے کے لیے تیار نہیں تھی،تو میں نے غصہ میں کہہ دیا کہ ’’اگرکبھی تومیری اجازت کے بغیر میکے گئی،تو تجھے طلاق ہے،طلاق ہے،طلاق ہے۔‘‘ میری طرف سے طلاق کے الفاظ بولے جانے کے بعد وہ میکے نہیں گئی۔پوچھنا یہ ہے کہ اگر وہ میری اجازت کے بغیر میکے چلی جاتی ہے ،تو کیا تینوں طلاقیں واقع ہو جائیں گی؟نیز کوئی ایسا حل ہو سکتا ہے کہ بغیر اجازت جانے کی صورت میں بھی طلاق نہ ہو؟ نوٹ:ابھی تک قولاً فعلا کسی طرح رجوع نہیں کیاگیا۔

112
113

وضو کے بعد پاؤں کا چمڑا نوچنے سے وضو ٹوٹ جائے گا؟

سوال: اگر کوئی شخص وضو کرنے کے بعد نماز سے پہلے اپنے پاؤں کی ایڑھی سے معمولی سا چمڑا نوچ لے، تو کیا اُس شخص کا وضو ٹوٹ جائے گا؟ اور اگر اسی حالت میں وہ نماز بھی ادا کرلے ، تو کیا اُس کی وہ نماز ادا ہوجائے گی؟

113
114

استنجا کرنے کے کچھ دیر بعد وضو کیا، تو وضو کا حکم

سوال: ایک آدمی واش روم گیا، استنجا کیا اور باقی وضو نہیں کیا، پھر ایک گھنٹے بعد وہ گیا اور باقی وضو مکمل کیا۔کیا اس طرح وضو ہو گیا؟ مطلب کہ وہ جو کہا گیا ہے کہ ایک عضو کے خشک ہونے سے پہلے دوسرا عضو دھونا ضروری ہے، تو کیا یہاں بھی وہ حکم لگے گا؟

114
115

ویڈیو ایڈیٹنگ اور گرافک ڈیزائننگ کا کام کرنا اور اجرت لینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا سوال یہ ہے کہ ویڈیو ایڈیٹنگ اور گرافک ڈیزائننگ کی نوکری آن لائن کام کرسکتے ہیں ؟ان دونوں شعبوں میں کلائنٹ ہمیں کام کرنے کےلیے دے گااور ہم اسے ایڈیٹ کریں گے ۔ ہماری طرف سے اس میں کوئی غیر شرعی چیز استعمال نہیں ہوتی جیسا کہ میوزک اوربے پردگی وغیرہ ، لیکن یہ ویڈیوز ہم سےلے لینے کے بعدکلائنٹ ان کو گنا ہ کے کام میں استعمال کرے یا نہ کرے ، اس کی مرضی ہے مثلاً میوزک ایڈ کرے یا یوٹیوب پر مونوٹائزوالے چینل پر اپ لوڈ کرے ، لیکن ہم سے لے لینے کے بعد ۔ یہ بات یاد رہے کہ دنیا جہاں سے کلائنٹس ہماری سی وی دیکھنے کے بعد ہم سے رابطہ کر تے ہیں اوریہ رابطہ فقط کام کرنے تک ہوتا ہے اور ہمیں یہ معلوم نہیں ہوتا ، کہ ہمارا کلائنٹ ان کو گناہ کے کام میں استعمال کرے گا بھی یا نہیں ! بلکہ کئی ویڈیوز ہمارے کام کے بعد بغیر کسی چیز کے ایڈ کیے ہی استعمال ہوتی ہیں مارکیٹ سے ہمیں اندازہ ہوجاتاہے ۔تو کیا اس کام سے کمائے گئے پیسے حلال ہوں گے یا نہیں ؟کیونکہ ہماری طرف سے کوئی غیر شرعی غلطی نہیں ہوتی؟

115
116

تفسیر صراط الجنان، تعلیم القرآن اور افہام القرآن کو بے وضو چھونے کا حکم

جواب: اپسندیدہ ہے، ہاں بغیر طہارت ان کتب میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ جہاں پر قرآن پاک کی آیت ،لفظ یاکسی بھی زبان میں اس کا ترجمہ ہو،اسے نہ چھوئیں کہ...

116
117

نماز کے لیے کھڑے ہونے پر ایسا لگے کہ وضو باقی نہیں رہا، تو کیا تازہ وضو کرنا ضروری ہوگا؟

سوال: ہندہ اچھی طرح وضو کرنے کے بعد بھی جب نماز کے لیے کھڑی ہوتی ہے تو اسے ایسا لگتا ہے کہ اس کا وضو باقی نہیں رہا جب کہ اسے وضو ٹوٹنے کا یقین بھی نہیں ہوتا۔ اب بار بار وضو کرنے میں اسے مشکلات کا سامنا ہوتا ہے بسا اوقات تو اس کا دل بھی گھبرانے لگ جاتا ہے۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا اس صورت میں ہندہ کے لیے نئے سرے سے وضو کرنا شرعاً ضروری ہے؟ یا پھر وہ اسی وضو کے ساتھ اپنی نماز جاری رکھے؟؟ رہنمائی فرمادیں۔

117
118

گیلے ہاتھوں سے نل یا عمامہ کو چھونا پھر ان ہاتھوں سے مسح کرنا

جواب: اپنے سروں کا مسح کرو۔ مسح کا لغوی معنیٰ ایک چیز کو دوسری پر اتصال کے ساتھ پھیرنا ہے اور اصطلاحی معنیٰ گیلے ہاتھ کو اس حصے پر پھیرنا جس پر مسح کا حکم ہ...

118
119

دودھ پیتے بچے کا پیشاب پاک ہے یا ناپاک ؟ایک حدیث پاک کی وضاحت

سوال: آج کل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ گردش کر رہی ہے ، جس میں یہ حدیثِ پاک مذکور ہے : ’’بچے کے پیشاب پر چھینٹے مارے جائیں گے اور بچی کا پیشاب لگ جائے ، تو اسے دھویا جائے گا ۔‘‘ لہٰذا بچے کا پیشاب بچی کے پیشاب کی طرح ناپاک نہیں ہوتا ، ورنہ اسے بھی دھونے کا حکم دیا جاتا ۔ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیا واقعی ایسی کوئی حدیثِ پاک موجود ہے ؟ اور کیا شیرخوار بچے کا پیشاب ناپاک نہیں ہوتا ؟ اگر کپڑے پر لگ جائے ، تو کیا اسے دھونا ضروری نہیں ؟

119
120

نابینا شخص نماز میں قہقہہ لگادے، تو نماز کا کیا حکم ہے؟

جواب: اپنے ہنسنے کی آواز کو خود بھی سنے اور اس کے قریب والے بھی اس کو سن سکیں۔۔۔ ہمارے نزدیک ہر وہ نماز میں جو رکوع سجود والی ہو ، اس میں قہقہہ لگانا نماز ...

120