
چند ماہ کا بچہ فوت ہو جائے تو ایصال ثواب کا حکم
سوال: 3 ، 4 ماہ کا بچہ یا 5،4 سال کا بچہ جو ناسمجھ ہو اور فوت ہو جائے تو اس کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور درود شریف یا تسبیحات پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ ہمارے ہاں یہ بولا جاتا ہے کہ بچہ چھوٹا ہے، گناہ سے پاک ہے تو اس کے لیے نہیں کرسکتے، اس کی رہنمائی فرمائیں۔
نفل روزہ ٹوٹ جائے تو دن کے باقی حصے میں کھا پی سکتے ہیں ؟
سوال: نفل روزے میں روزہ دار ہونا یاد ہو اور کلی کرتے ہوئے غلطی سے حلق میں پانی چلا جائے ،تو روزے کا کیا حکم ہوگا؟اگر روزہ ٹوٹ جائے گا، تو کیا اس صورت میں رمضان کے روزے کی طرح، نفل روزے میں بھی باقی دن روزے دار کی طرح رہنا واجب ہوگایا روزہ ٹوٹنے کے بعد کھانے پینے کی اجازت ہوگی؟
نابالغ بچے کو نماز روزے وغیرہ عبادات کا ثواب ملتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارے میں کہ نابالغ سمجھدار بچہ اگر درست عبادت کرے مثلا رمضان کا روزہ صحیح رکھا یا نماز صحیح ادا کرتا ہے، تو کیا اسے ان عبادات کا ثواب ملے گا؟ ہم نے سنا ہے کہ نابالغ مکلف نہیں ہوتا، اس لئے انہیں گناہ کی طرح ثواب بھی نہیں ملتا؟
الیکٹرک بائیک یا ویل چیئر پر بیٹھ کر طواف کرنے کا شرعی حکم نيز دم يا صدقہ کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اِس مسئلے کے بارے میں کہ فی زمانہ مسجد الحرام میں طواف اور سعی کے لیے کسی فرد کی مدد سے چلنے والی سادہ ویل چیئرز بھی ہوتی ہیں اور الیکٹرک ویل چیئرز (Electric Wheel Chairs)، الیکٹرک کاریں (Electric Cars)، الیکٹرک اسکوٹرز (Electric Scooters)موجود ہوتی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص کسی عذر و مجبوری کے بغیر صرف سُہولت و آسانی کے لیے یا تھکاوٹ سے بچنے کے لیے حج یا عمرے کا طواف، یونہی نفل طواف پیدل چل کر نہ کرے، بلکہ ان گاڑیوں وغیرہ پر بیٹھ کر کرے، تو اس کا ایسا کرنا کیسا ہے؟ اور اس پر کوئی دم یا صدقہ لازم آئے گا یا نہیں؟
شوہر کی کمائی سے بیوی صدقہ کرے ، تو شوہر کو ثواب ملے گا یا نہیں ؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ میرے گھرکاجوائنٹ فیملی سسٹم ہے ۔ میں نے گھر والوں کو تمام اخراجات بشمول زکوٰۃ،صدقہ و خیرات وغیرہ کی اجازت دی ہے ۔ میں پِنشن لے کر رقم ان کے حوالے کر دیتا ہوں اور گھر والے اسے گھر کے اخراجات اور دیگر صدقہ و خیرات و زکوٰۃ وغیرہ میں صرف کردیتے ہیں،کیا ان کے اس طرح زکوٰۃ و صدقہ و خیرات دینے کا ثواب مجھے بھی ملے گا یا صرف اُن کو ملےگا اورمجھے علیٰحدہ سے صدقہ و خیرات کرنا پڑے گا؟
تنخواہ دار امام و مدرس کے ثواب کا شرعی حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ دینی خدمت کے امور مثلا امامت ،مؤذنی ،قرآن و حدیث کی تعلیم وغیرہ پر تنخواہ لینا کیسا ؟ نیز اگر کوئی شخص تنخواہ لے کر یہ کام کرتا ہے تو اسے ثواب ملے گا یانہیں برائے کرم اس کے بارے میں رہنمائی فرمائیں ؟
کونڈوں کا ختم اور کونڈوں کی حقیقت کیا ہے؟
جواب: ثواب کیلئے ہی کھانے وغیرہ کا اہتمام کرتے ہیں اور قرآن مجید و فاتحہ وغیرہ پڑھواتے ہیں ، جس کو ” کونڈے “ کہاجاتا ہے ۔ یہ شرعاً بالکل جائز ہے ۔صدر الشر...
عورت نے مزار پر جاکر دیگ دینے کی منت مانی تو اس منت کا حکم
جواب: ثواب ایصال کرنا مقصود ہوتا ہے۔تو یہ ایصالِ ثواب کی منت ہے ۔جو منت شرعی فقہی نہیں بلکہ عرفی ہے۔اس کا پورا کرنا بھی بہتر و مستحسن ہے۔البتہ لازم نہیں۔لہٰ...
پانچوی رکعت کا سجدہ کرنے کے بعد ایک رکعت ملانے کا حکم کیوں دیا گیا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ یہ تو ہمیں معلو م ہے کہ بعد ادائیگی نماز عصر کوئی نفل نماز وقت مغرب تک نہیں پڑھ سکتے لیکن کسی نے عصر کے فرض ادا کرتے ہوئے قعدہ اخیرہ کرنے کے بعد پانچویں رکعت کا سجدہ کرلیا ہو تو اس کو حکم ہے کہ وہ ایک رکعت مزید مع سجدہ سہو ادا کرے تاکہ آخری کی یہ دو رکعتیں نفل ہوجائیں اور پچھلی چار رکعتوں سے عصر کے فرض ادا ہوجائیں ۔ اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ جب عصر کے بعد نفل نماز پڑھنا منع ہے تو یہاں ایک رکعت اور پڑھنے کا کیوں کہا جارہا ہے ؟ سائل: عبد الماجد عطاری(نارتھ کراچی)
ایصالِ ثواب اور دعائے مغفرت میں فرق
سوال: ایصالِ ثواب اور دعائے مغفرت میں کیا فرق ہے؟