
عادت کے دن مکمل ہونے سے پہلے حیض کا خون رک جائے تو نماز کا حکم
سوال: اگر کسی اسلامی بہن کے حیض کی عادت 6 دن ہے لیکن اس بار 5 دن خون آیا تو کیا حکم ہے 6 دن مکمل کرے گی یا 5 دن پر نماز پڑھنا شروع کردے گی؟
ہاتھ پر ٹیٹو بنے ہونے کی حالت میں نماز کا حکم
سوال: میں نے بچپن میں غلطی سے ایک چھوٹا سا ٹیٹو ہاتھ میں بنایا تھا، میں نماز پڑھتا ہوں پر بہت لوگ بولتے ہیں کہ ٹیٹو کی وجہ سے تیری نماز نہیں ہوگی تو کیاٹیٹو کی وجہ سے میری نماز نہیں ہوگی؟
کپڑے کے مختلف حصوں میں درہم سے زیادہ نجاست لگی ہوتو نماز کا حکم
سوال: مسئلہ کچھ یوں ہےکہ کپڑے کے سوٹ کی ایک جگہ پرایک درہم سے کم نجاست غلیظہ لگی ہوئی ہے اور کپڑے کی ایک دوسری جگہ پر بھی ایک درہم سے کم نجاست غلیظہ لگی ہوئی ہے ، لیکن دونوں کا مجموعہ ایک درہم سے زیادہ بنتا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس صورت میں کپڑوں پر ایک درہم سے کم ہی نجاست لگی ہوئی سمجھی جائے گی یا ایک درہم سے زیادہ سمجھی جائے گی؟اور نماز پڑھنے کے لیے دوسرے پاک کپڑے بھی موجود ہیں۔شرعی رہنمائی فرما دیں۔
مسافت شرعی پر واقع شہر میں جاب کرنے والے کے لیے قصر کا حکم
سوال: میرا دوست لاہور کا رہائشی ہے وہ اسلام آباد جاب کرتا ہے اور ہفتے میں پانچ دن اسلام آباد اور دو دن لاہور گزارتا ہے تو اس کے لئے نمازوں کا کیا حکم ہو گا کہ قصر پڑھنی پڑے گی یا مکمل ؟اسلام آبادصرف جاب کے لیے جاناہوتاہے اگر جاب ختم تووہاں جانابھی ختم اورلاہورسے اسلام آبادمسلسل جاناہوتاہے درمیان میں کہیں کسی کام کے لیے رکنانہیں ہوتا۔
احرام کی چادر باندھ کر فولڈ کی جاتی ہے، اس میں نماز کا حکم
سوال: نماز میں کفِ ثوب یعنی کپڑے کو فولڈ کرنا منع ہے، تو احرام کی جو چادر باندھ کر فولڈ کی جاتی ہے،اس میں نماز کا کیا حکم ہوگا ؟
نمازی کے پیچھے جاندار کی تصویر والا اسکول بیگ ہو،تو نماز کا حکم؟
سوال: کسی کمرے میں ایسا سکول بیگ موجود ہو جس پر جاندار کی تصویر بنی ہوئی ہو یا انسانوں کی شکل والے کارٹون بنے ہوئے ہوں اس صورت میں اس کمرے میں پڑھی جانے والی نماز مکروہ تحریمی ہوگی جبکہ ایسا بیگ نمازی کے پیچھے ہو ؟
درہم سے کم مقدار میں مذی لگی ہو تو نماز کا حکم
سوال: اگر کسی صاحب ترتیب شخص کے پائجامہ پر مختلف جگہ پر تھوڑی تھوڑی مذی لگ گئی جس کی کل مقدار ایک درہم سے کم بنتی ہے ، تو نماز پڑھتے وقت وہ اسے تبدیل کرنا بھول گیا اور اسی کو پہنے ہوئے چار نمازیں پڑھ لیں۔ان نمازوں کا کیا حکم شرعی ہوگا؟
ٹخنوں سے نیچے شلوار ہونے کی صورت میں نماز کا حکم
سوال: کیا شلوار ٹخنوں سے نیچے ہو، تو نماز نہیں ہوتی ہے ، جواب ارشاد فرما دیں؟
اللہ اکبر میں لفظ اللہ کی ھا کو کھینچ کر پڑھنے سے نماز کا حکم
سوال: اگر امام اللہ اکبر کہتے وقت لفظ "اللہ" کی "ھا" کو کھینچ کر پڑھے تو اس سے نماز کی صحت پر کیا اثر پڑے گا؟ نماز ہوگی یا نہیں؟
نمازی کے سامنے جوتے رکھے ہوں تو نماز کا حکم
سوال: نماز کی حالت میں جوتا سامنےموجود ہو،تو نماز ہوجائے گی یا نہیں؟