
ویب ڈویلپنگ میں شرکت بالعمل کا حکم
سوال: ہم دو افراد پہلے علیحدہ علیحدہ ویب سائٹ وغیرہ بنانے کا کام کرتے تھے، اب ہم نے اس بات پر پارٹنر شپ کی ہے کہ ہم دونوں مل کر کمپنیوں اور دیگر لوگوں کو جائز ویب سائٹ بناکر دیا کریں گے ، لوگوں سے کام لینے اور عمل کرنے میں دونوں برابر شریک ہوں گے، پیسے کوئی بھی نہیں ملائے گا اور جو بھی نفع ہوا کرے گا وہ آدھا آدھا تقسیم ہوگااخراجات جو بھی ہوں گے وہ کام کی ایڈوانس رقم سے پورے کئے جائیں گے، شریک اپنی رقم نہیں لگائیں گے۔ براہ کرم رہنمائی فرمادیں کیا ہمارا اس طرح کام کرنا، جائز ہے ؟
سوال: اوابین کی نماز میں نیت کیا کی جائے گی؟ براہ کرم رہنمائی فرما دیں۔
والدین کے ماموں، تایا، چچا، خالہ اور پھوپھی، سب محارم ہیں
سوال: کیا والد اور والدہ کے ماموں، تایا اور چچا، ان (والد اور والدہ) کی بیٹی کے محرم ہوں گے؟ اسی طرح والد اور والدہ کی خالہ اور پھوپھی، ان (والد اور والدہ) کے بیٹے کی محرم ہوں گی؟ رہنمائی فرما دیں۔
عورت کا میکے سے چاقو، قینچی اور سوئی وغیرہ لانا
سوال: کیا بیٹی میکے سے چاقو، قینچی، تالا، سوئی وغیرہ لے جا سکتی ہے؟ ان سب چیزوں کے لے جانے سے میکے اور سسرال میں کوئی مسئلہ تو نہیں آتا؟ رہنمائی فرمائیے۔
عصر کے بعد کھانا پینا اور سونا منع ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے كے بارے میں کہ متعدد چیزوں کے بارے میں مشہور ہے کہ انہیں عصر کے بعد نہیں کرنا چاہئے، جیسا کہ عصر کے بعد لکھنا پڑھنا نہیں چاہئے، اس حوالے سے تو دار الافتاء اہلسنت کا فتوی وائرل ہے، جس میں اس کاتفصیلی حکم مذکور ہے، البتہ مزید کچھ چیزیں ہیں جن کے بارے میں یہی سننے کو ملتا ہے (۱) جیسا کہ ہمارے بزرگ حضرات کہتے ہیں نماز عصر سے اذان مغرب تک کچھ كهانا پینا نہیں چاہئے۔ (۲) اسی طرح نماز عصر کے بعد سونے سے بھی منع کیا جاتا ہے، ان دونوں باتوں کی شریعت میں کوئی اصل ہے؟ برائے کرم رہنمائی فرمادیں۔
وفات کے بعد تجہیز وتکفین میں تاخیرکرنے کا حکم !
سوال: مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ یورپ میں کسی مسلمان کی وفات کے بعدتدفین میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے مثلا غسل ِمیت میں بھی وقت صرف ہوتا ہے ، پہلے نام لکھوانا پڑتا ہے اور اس نام لکھوانے میں بھی وقت لگتا ہے پھر بارہا غسل کی باری آنے میں بھی دو دن تین دن لگ سکتے ہیں ۔ پھر یہ کہ تدفین کبھی چار دن کے بعد اور کبھی ہفتے کے بعد ہو گی، کیونکہ تدفین کرنے والے لوگوں کا اپنا ایک جدول اور شیڈول ہوتا ہے، تو یہ لاش پھر کولڈ اسٹوریج میں ڈال دیتے ہیں ۔ ایسی صورت میں مسلمانوں کےلئے حکم ِ شرعی کیا ہے؟
عورت کا بلاوجہ شرعی خلع کامطالبہ کرناکیسا؟
سوال: سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی عورت یا اس کے گھر والے بلا وجہِ شرعی خلع کا مطالبہ کریں تو کیا حکم ہے؟
وطن اقامت سے شرعی مسافت سے کم پرجانے میں پوری نمازپڑھے
سوال: وطن اقامت سے شرعی مسافت سے کم پر گیا تو وہاں جاکر میں قصر پڑھوں گا یا پوری نماز؟
قبلہ کی طرف ٹانگیں پھیلانا،تُھوکناوغیرہ کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ جان بُوجھ کر قبلہ شریف کی طرف ٹانگیں پھیلانا، تُھوکنا، پیشاب کرنا وغیرہ یہ سوچتے ہوئے کہ اس سے کچھ نہیں ہوتا، نہ ہی ایسا کرنا گناہ ہےاور اسی طرح انجانے میں ایسا کرنے کے بارے میں شرعی راہنمائی فرمائیں کہ ایسا کرنا کیسا؟
صدقہ وخیرات نصاب کے برابرجمع ہوگیاتو زکوۃ کیاحکم ہے ؟
جواب: شرعی فقیر ہے یعنی اس کے پاس حاجتِ اصلیہ و قرض کے علاوہ کوئی ایسی چیزیا مال یا سونا چاندی کرنسی وغیرہ موجود نہیں جس کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کے ...