سرچ کریں

Displaying 1211 to 1220 out of 5987 results

1211

دوکان پر کوئی شخص چیز رکھ کر بھول گیا ، تو اب کیا حکم ہے ؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے پاس دوکان میں کوئی کسٹمر مال خریدنے آیااورکسی وجہ سے اپنی کوئی چیزہمارے پاس رکھواگیاکہ میں آگے کسی اوردوکان سے کوئی دوسری چیزخریدکرلاتاہوں،آپ اسے اپنےپاس رکھ لیں،توہم اس کی وہ چیزاپنے پاس رکھ لیتے ہیں،ان میں سے بعض لوگ توواپس اپنی چیزلے جاتے ہیں ،لیکن بعض ایسے بھی ہوتےہیں کہ وہ پھرواپس ہی نہیں آتے،سمجھ میں یہی آتاہے کہ وہ بھول جاتے ہوں گے یاپھرکسی دوسرے کام کی غرض سے دورنکل جاتے ہوں گے اورپھرواپس آنے کی تکلیف نہ کی۔اب مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں بھی علم نہیں ہوتاکہ وہ شخص کون تھا،کہاں کارہنے والاتھا۔توایسی صورت میں ہم دوکانداراس چیزکاکیاکریں؟وہ چیز بعض اوقات ایسی بھی ہوتی ہے کہ جلدخراب ہوجائے گی،اس کوسنبھالنامشکل ہوتاہے۔ جیسے پھل یاسبزی وغیرہ کہ یہ اگرایک دودن تک دوکان میں پڑی رہے ،توخراب ہوجاتی ہے ۔توہمیں بتائیں کہ اس کاکیاکریں؟

1211
1212

مریض کو لیبارٹری بھیجنے پر کمیشن لینا

سوال: ایک ڈاکٹر نے اپنا کلینک کھولا ہوا ہے، جب اس کے پاس کوئی مریض آتا ہے اور اسے کوئی مسئلہ ہوتا ہے مثلاً اس کو پیٹ میں درد ہے یا کوئی سی بھی پریشانی ہے، تو وہ کہتا ہے ”جاؤ فلاں جگہ پہ الٹرا ساؤنڈ کرا لو یا بلڈ چیک کرا لو“ تو جو پیسے وہاں پر اس مریض سے لیے جاتے ہیں، ان میں ڈاکٹر کاکچھ کمیشن ہوتا ہےمثلاً 50 پرسنٹ یا 40 پرسنٹ، تو کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟

1212
1213

کیا بے ہوش ہونے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے رمضان المبارک میں روزہ رکھنے کی نیت سے سحری کی ، تقریبا 3 گھنٹے 7 تا 10طبیعت کی خرابی کی وجہ سے اچانک خود بخود بے ہوش ہو گیا ، 3 گھنٹے کے بعد ہوش میں آگیا۔ پوچھنا یہ ہے کہ آیا اس بے ہوشی کی وجہ سے روزے پر کوئی اثر پڑے گا یا نہیں؟ شرعی راہنمائی فرما دیں۔

1213
1214

کیا زنا کرنے سے نکاح ٹوٹ جائے گا

جواب: ہی وجہ ہے کہ ان سے پردے کی سخت تاکید بیان ہوئی، یہاں تک کہ حدیثِ مبارک میں دیور کو موت قرار دیا گیا ہے۔ اگر ان معاملات میں غفلت برتی جائے تو آخرت کی...

1214
1215

میت کی آنکھوں میں لینز لگے ہوں، تو انہیں نکالنے کا حکم

سوال: میت کی آنکھوں میں لینز لگے ہوں،تو انہیں نکالنے کا کیا حکم ہے؟

1215
1216

صاحب ترتیب کا ساری زندگی کی نمازیں دوبارہ پڑھنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کوئی شخص صاحب ترتیب ہو لیکن پھر بھی اپنی زندگی بھر کی ساری نمازیں محض احتیاطی طور پر دوبارہ پڑھنا چاہتا ہو ،تو کیا شریعت مطہرہ اس کی اجازت دیتی ہے ؟میں نے ایک عالم صاحب سے سنا ہے کہ جب وہ نمازیں دُہرائے گا تو مغرب کی چار رکعتیں پڑھےگا! کیا یہ بات درست ہے ؟

1216
1217

میڈیکل اسٹور میں سرمایہ کاری (Investment) کی ایک آسان صورت

سوال: میرا میڈیکل اسٹور ہے ایک شخص نے مجھے آفر دی کہ میرے پیسے بھی اس میں لگا لو اور اس پر جو بھی پرافٹ ہو وہ دے دینا۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم اس کام میں حساب کتاب نہیں کرپاتےاور مجھے اپنے کام میں کوئی نقصان بھی نہیں ہے بلکہ ماہانہ پچاس ساٹھ ہزار روپے نفع ہی ہوتا ہے،اب میں اپنے حساب سے اس شخص کو کبھی آٹھ ہزار، کبھی دس ہزار، کبھی بارہ ہزار روپے دے دیتا ہوں، یہ سود میں تو شامل نہیں ہوگا؟

1217
1218

نماز میں درود نہ پڑھنے سے نماز ہوجائے گی؟ حدیث پاک کی شرح

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ نماز کے آخری قعدہ میں تشہد کے بعد درود پاک پڑھنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ ایک شخص کا کہنا ہے کہ فرض ہے، اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی اور دلیل میں ایک حدیث بیان کرتا ہے کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے نماز میں درود پڑھنے کا حکم دیا ہےاور فرمایا جو مجھ پر درود نہ پڑھے اس کی نماز ہی نہیں ہوتی۔ لہذا دورد پڑھنا فرض ہے،بغیر پڑھے نماز نہیں ہوگی۔ درست رہنمائی بیان فرمائیں۔

1218
1219

ایک ٹانگ سے معذور شخص کی امامت کا حکم

سوال: وہ شخص کہ جس میں امامت کی شرائط مکمل ہیں، لیکن ٹانگ کَٹی ہوئی ہونے کے سبب لنگڑا یعنی ٹانگ سے معذور ہے۔ چلنے پھرنے کے لیے بیساکھی (Crutches)استعمال کرتا ہے، تو کیا ایسا شخص امامت کروا سکتا ہے؟

1219
1220

آیت سجدہ کا ترجمہ سننے سے سجدہ تلاوت کب لازم ہوتا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ آیتِ سجدہ کا ترجمہ سننےسےسجدہ تلاوت واجب ہونے کے لئے سامع (سننے والے ) کے لئے ترجمہ کامفہوم سمجھناشرط ہے یا نہیں؟

1220