کالی مہندی ناخنوں پر لگانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا عورت کالی مہندی ناخنوں پر لگاسکتی ہے؟ کیا اس کو لگاکر نماز پڑھنے سے نماز ہوجائے گی؟
حاجی کے لیے طلوعِ فجر سے پہلے ہی مزدلفہ سے نکل جانے اور رمی کرنے کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ دس سال پہلے حج میں ہم چند افراد مزدلفہ سے رات میں ہی نکل گئے اور فجر کا وقت شروع ہونے سے پہلے ہی شیطان کو کنکریاں بھی ماریں اور پھر حرم شریف طواف کے لئے چلے گئے اور پھر بقیہ معاملات کے بعد احرام کھول دیا، اس وقت مسئلہ کا علم نہیں تھا اور بعد میں یہ کنکریاں دوبارہ بھی نہیں ماریں، تو اب ان سب افراد کے لے کیا حکم ہے؟
امام کے ایک طرف سلام پھیرنے کے بعد شریک ہونے والے کی نماز کا حکم
جواب: ہے؟‘‘ تو جواباً ارشاد فرمایا: ’’۔۔(امام) ختم نمازکے لیے سلام پھیر رہا تھا اور سہو نہیں تھا، تو ان صورتوں میں سلام پھیرنے کے وقت آنے والا اگر جماعت میں...
دعا یا ثنا والی آیات بے وضو شخص تعویذ کے لیے لکھ سکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ بے وضو کے لیے ایسی آیاتِ قرآنی تعویذ میں لکھنا جو دعا یا ثناء کا معنی رکھتی ہوں جائز ہے؟ جیسے جس پر غسل فرض ہواس کےلیے ایسی آیت جو دعا یا ثنا ءکے معنی رکھتی ہو، اس نیت سے پڑھنا جائز ہے، کیا اسی طرح ایسی آیات کو دعا یا ثناء کی نیت سے تعویذ میں لکھنے کی اجازت ہے؟
قعدہ اولیٰ میں بھولے سے درود پڑھنے اور پہلی یا تیسری رکعت میں قعدہ کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ (1) اگر کوئی چار رکعت والی نماز میں دوسری رکعت پر قعدہ میں التحیات کے بعد درود پاک پڑھنا شروع کر دے تو اگر اسے بیچ میں یاد آئے تو کیا وہ درودپاک مکمل کر کے تیسری رکعت کے لئےاٹھے یا پھر جہاں بھی یاد آئے وہیں سے اٹھ جائے؟ (2) اگر کوئی چار رکعت والی نماز کی پہلی یا تیسری رکعت میں بھی بھولے سے قعدہ میں بیٹھ جائے تو کیا حکم ہے؟
کیا عورت گھر میں اکیلے عید کی نماز ادا کرسکتی ہے؟
سوال: کیا عورت گھر میں اکیلے عید کی نماز ادا کرسکتی ہے؟
کمزور نے طاقتور کے کپڑے پاک کیے تو کیا حکم ہے؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ شوہر کے ناپاک کپڑے اس کی بیوی دھو سکتی ہے؟ جب کہ اس کا شوہر اس سے زیادہ قوی ہو یعنی وہ اگر عورت کے نچوڑے ہوئے کپڑوں کو نچوڑے گا تو اس میں سے کچھ نہ کچھ قطرے پانی نکلے گا؟
فادر ڈے اور مدر ڈے منانے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ فادر ڈے مدر ڈے منانا کیسا ہے؟
نقش نعلین کے اوپر یا اس کے اَطراف میں مقدس تحریر لکھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نقش نعلین کہ جو تبرک کی نیت سے گھر میں رکھے جاتے ہیں اگر کوئی شخص مارکیٹ میں ملنے والی تصویر لینے کے بجائے اپنے ہاتھ سے نقش بناکر حصول برکت کی نیت سے رکھے تو کیا اس سے بھی برکت حاصل ہوگی یا یہ عکسی تصویر ہی کے ساتھ خاص ہے؟ نیز نقش نعلین کے اوپر یا اطراف میں اللہ عزوجل اور رسول پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے اسمائے مبارکہ تحریر کرنا کیسا ہے؟ بیان فرمادیں۔