
رضاعی بیٹے کا وراثت میں حصہ بنتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ چند دن پہلے میرے والد صاحب انتقال فرما گئے تھے۔ اب ہم ان کی جائیداد تقسیم کرنے لگے ہیں اور ہمارا ایک رضاعی بھائی بھی ہے، تو کیا شرعی طور پر وراثت میں اسے بھی حصہ دیا جائے گا؟ جبکہ اس سے کوئی نسبی تعلق نہیں ہے، محض دودھ کا رشتہ ہے۔
مشترکہ کاروبار میں ایک پارٹنر کا پرسنل سامان پیچنا کیسا ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ دو شخص آپس میں پارٹنر ہیں ، ایک دکان پر بیٹھتا ہے ۔ اب جو گاہک دکان پر آتا ہے ، وہ مشترک ہی ہوتا ہے ، مگر دکان پر بیٹھنے والے پارٹنر کے کچھ جاننے والے لوگ اسے فون یا واٹس اپ پر سامان کا کہتے ہیں (جن کو دکان سے کوئی غرض نہیں ہوتی ، وہ اس شخص کو گھریلو طور پر جانتے ہیں )، تو یہ ان کے ساتھ پرسنل ڈیل کرتا ہے اور پھر اپنے پیسوں سے وہی سامان مارکیٹ سے لا کر اُن لوگوں کو دے دیتا ہے ، مالِ شرکت سے کچھ بھی نہیں دیتا ، آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ اِس پارٹنر کا اس طرح کرنا کیسا ہے اور اس نفع کا کیا حکم ہے ؟ نوٹ ! دونوں کا مشترکہ کام سونے کا ہے اوراسی طرح کے لاکٹ ،سیٹ وغیرہ لوگ فون پر اس جاننے والے کوکہتے ہیں اور ایک پارٹنر باہر سے ہی اسے خرید کر بیچ دیتا ہے۔
آڑھتی کا مالک کی اجازت کے بغیر کمیشن سے زائد رقم رکھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ زیدآڑھت کاکام کرتا ہے ،اس کے پاس لوگ اپنے باغات کے آم بیچنےکے لئےبھیجتے ہیں،تو وه آم فروخت کروانےپرعرف کے مطابق كميشن ليتا ہے ،اور اس کےساتھ مزید کچھ رقم آم کے مالکان کو بتائےبغیر اس کام کے لئے رکھ لیتا ہے کہ جن لوگوں کوآم فروخت کیے ہیں، ان آم کی پیٹیوں میں سےجوآم خراب نکلے ،ان کےبدلے ان کو یہ رقم دوں گا اور اگر آم خراب نہ نکلے تو یہ رقم اگلے سال جن لوگوں کے آم خراب نکلیں گے،ان کو دوں گا،اپنی ذات پر اس کو خرچ نہیں کروں گا، مثلاً زید 5لاکھ میں آم بیچتا ہے، 25 ہزار کمیشن رکھتا ہے اور 50 ہزار اضافی رکھ لیتا ہے،اور 4لاکھ 25 ہزار مالکان کو دیتا ہے اور ان کو یہ بیان کرتا ہے کہ آپ کے پھل اتنے (4لاکھ ،25 ہزار)میں ہی فروخت ہوئے ہیں، زید کا ایسا کرنا کیسا؟
کیا بیوی اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر حج پر جاسکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت پر حج فرض ہے اور اس کے ساتھ حج پر جانے کے لیے اس کے محارم میں سے اس کے والد اور بھائی بھی موجود ہیں لیکن اس کا شوہر اس کو حج پر جانے کی اجازت نہیں دیتا، تو کیا یہ عورت اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر اپنے والد اور بھائی کے ساتھ حج پر جاسکتی ہے؟ اگر جائے تو کیا اس معاملے میں شوہر کی نافرمانی کی وجہ سے گنہگار بھی ہوگی؟
کیا عورت عدت کے دوران حج کرنے جا سکتی ہے؟
سوال: ایک عورت حج پر جانے لگی، تو اس کے شوہر کا انتقال ہو گیا لیکن وہ عدت پر بیٹھنے کی بجائے حج پر چلی گئی، تو عدت پوری ہوئی یا نہیں؟
نماز میں آیت سجدہ کے فوراً بعد سجدہ نہیں کیا تو کیا حکم ہے؟
جواب: پر لازم ہے، نیز نماز میں آیتِ سجدہ پڑھنے کے بعد تین آیات سے زیادہ تاخیر کرنا ناجائز وگناہ ہے، لہٰذا اس کی توبہ بھی اس پر لازم ہے۔ مسئلے کی تفصیل جانن...
منت کے الفاظ بار بار دہرانے سے ایک ہی منت لازم ہوگی یا ہر دفعہ الگ منت؟
جواب: پر منت کی ادائیگی کےلئے صرف ایک مرتبہ ہی پانچ ہزار روپے صدقہ کرنا لازم ہیں۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ کسی عبادت (مثلاً:نماز، روزہ، صدقہ، حج وغیرہ) کی منت وقس...
عورت فاتحہ پڑھنے کے لیے قبرستان جا سکتی ہے یا نہیں ؟
سوال: اس رمضان شریف میں ہمارے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے ۔ ہمشیرہ والد صاحب کی قبر پر قبرستان جانے کا کہتی رہتی ہیں ، تو برائے مہربانی شرعی رہنمائی فرما دیں کہ کیا عورت باپردہ ہوکر قبرستان جا سکتی ہے یا نہیں ؟
جس کاپی میں دعائیں لکھی ہوں، اسے زمین پررکھنا
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کسی کاپی میں یاد کرنے کے لیے دعائیں لکھی ہوئی ہوں ،جیسے گھر میں داخل ہونے کی دعا ،سرمہ لگانے کی دعا اور اس طرح کی اور دعائیں ہوں تویہ کاپی نیچے زمین پر رکھ سکتے ہیں ؟
چہرے پر کلر (Face Painting) کرنا کیسا ؟
سوال: آج کل مختلف مواقع پر چہرے پر مختلف قسم کے پینٹ کلر کیے جاتے ہیں ،عموماً ملکی یا پارٹی پرچم کا پینٹ کیا جاتا ہے ، جو کبھی پورے چہرے پر بنایا جاتا ہے ، کبھی صرف گال پر مختصر سا جھنڈا پینٹ کیا جاتا ہے۔ اس بارے میں حکم شرعی کیا ہے؟