
حائضہ عورت کا مسجد عائشہ سے بغیر احرام کے حرم میں داخل ہونا کیسا؟
سوال: ہندہ حالتِ حیض میں حرمِ مکہ سے مسجد عائشہ تک گئی پھر احرام کی نیت کے بغیر ہی دوبارہ حرم میں واپس آگئی کیونکہ اس کا عمرہ کرنے کا ارادہ نہ تھا۔ تو کیا اس صورت میں ہندہ پر کوئی کفارہ لازم ہوگا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ اگر کوئی عورت پاکستان سے عمرہ پر جانے کا ارادہ رکھتی ہے تو جس وقت روانگی ہو اس دن وہ حیض کی حالت میں ہو تو کیا کیا جائے؟کیا احرام اس حالت میں باندھا جا سکتا ہے؟نیز اسی حالت میں غُسْل کیا جائے گا جیساکہ عام حالت میں بھی غسل کرکے احرام باندھا جاتا ہے اس بارے میں رہنمائی فرمائیں ؟
ایک سفر میں یا ایک احرام سے کتنے عمرے کر سکتے ہیں؟ مکمل شرعی رہنمائی
سوال: کیا ایک سفر میں ایک سے زیادہ عمرے ادا کر سکتے ہیں میں یو اے ای سے براستہ قافلہ بس پر جانا چاہتا ہوں جو میقات شریف سے احرام باندھ کر عمرہ کیا جاتا ہے کیا اس کے بعد دوبارہ کسی دوسری مسجد سے احرام باندھ کر عمرہ کیا جا سکتا ہے؟
احرام میں ممنوع کام کے ارتکاب سے نابالغ پر کفارہ ہوگا یا نہیں؟
سوال: جس طرح بالغ افراد پر حالتِ احرام میں، ممنوعات ِاحرام کاموں کے ارتکاب سے کفارہ وغیرہ لازم ہوتا ہے تو کیا اسی طرح نابالغ بچوں پر بھی احرام کے کسی ممنوع کام کے ارتکاب سے کوئی کفارہ وغیرہ لازم ہوگا یا نہیں؟
حالتِ حیض میں حج کا احرام باندھنے اورحج کے افعال ادا کرنے کا حکم
سوال: عورت حیض کی حالت میں احرام کیسے باندھے اور ارکان حج کیسے ادا کرے؟
جدہ رہنے والے کا بغیر احرام مکہ مکرمہ جانا
سوال: میری جدہ شہر میں رہائش ہے اور میں بغیر احرام کے جدہ سے مکہ مکرمہ اپنا سامان لینے کےلئے گیا، وہاں پہنچ کر میں نے اپنے رشتہ دار سے سامان لیا اور عمرہ کئے بغیر واپس آگیا، کیونکہ جب میں جدہ سے مکہ مکر مہ کی طرف جا رہا تھا، تو اس وقت میرا عمرہ کا کوئی ارادہ نہیں تھا، اسی وجہ سے میں بغیر احرام کے ہی مکہ مکرمہ چلا گیا، تو کیا میرا ایسا کرنا شرعاً جائز ہوا؟ کیا مجھ پر دم واجب ہوگا؟
بغیر وضو کے احرام باندھنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ ہم عمرے کے لئے روانگی کے وقت گھر سے ہی غسل وغیرہ کر کے احرام کی چادریں پہن لیتے ہیں، لیکن ابھی عمرے کی نیت سے تلبیہ نہیں کہتے، بلکہ جب جدہ آنے والا ہو تو میقات سے پہلے فلائٹ کے دوران تلبیہ کہتے ہیں، بعض اوقات اس دوران وضو برقرا رنہیں رہتا، تو کیا بغیر وضو بھی احرام باندھ سکتے ہیں؟
احرام کی حالت میں خواتین کا موزے پہننا
سوال: کیا خواتین احرام کی حالت میں موزے (Socks)پہن سکتی ہیں؟
احرام کی حالت میں چھتری استعمال کرنا کیسا ؟
سوال: کیا حالت احرام میں،دھوپ اور بارش سے بچنے کیلئے چھتری کا استعمال کرسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے عمرہ کیا اور آخر میں سر کے چوتھائی حصہ سے کم چند بال پکڑ کر کاٹ دیے اور احرام اُتار کر سلے ہوئے کپڑے پہن کر حرم سے باہر چلا گیا اور چار پہر سلے ہوئے کپڑے پہنے رکھے اور اس کے علاوہ کوئی اور مُنافیِ احرام کام نہیں کیا پھر حرم سے باہر کسی نے مجھے بتایا کہ تمہاری تقصیر صحیح نہیں ہوئی جس کی وجہ سے تم احرام سے باہر نہیں ہوئے تو اس وقت میں نے حرم سے باہر ہی حلق کروا دیا لیکن اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا مجھ پر اب کوئی دَم یا صدقہ وغیرہ دینا لازم ہے یا نہیں؟