
بیل دوڑ کے مقابلے کروانا، اس میں شریک ہونا اور دیکھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے علاقہ میں’’بیل دوڑ‘‘ کے مقابلے بہت زیادہ ہوتے ہیں، جس کا طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ اولاً مخصوص افراد یا پارٹیاں اس مقابلے کا اہتمام کرتی ہیں اور بیل رکھنے والے کئی افراد اس میں حصہ لیتے ہیں،جس کے بیل جیت جائیں، انہی پارٹیوں کی جانب سے اسے بھاری رقم اور مختلف انعامات دئیے جاتے ہیں۔ پھر جب بیل دوڑانے کی باری آتی ہے،تو عموماً اکٹھے دو بیلوں کے پیچھے مخصوص انداز میں ایک نشست باندھی جاتی ہے، اس پر ایک شخص کیل لگی چھڑی ہاتھ میں لئے بیٹھ جاتا ہےاور دوڑ کے دوران جو بیل تیز نہ دوڑے، اسے کیل چبھوتا رہتا ہے، جس کی وجہ سے بیل زخمی ہوجاتا اور بسا اوقات اس کا خون بھی نکل آتا ہے۔ ان بیلوں نے ایک مخصوص جگہ تک دوڑنا ہوتا ہے، کئی مرتبہ یہ بیل بے قابو ہوکر اس جگہ سے ہٹ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے کافی نقصان ہوتا ہے، مثلاً بیلوں کا کسی اونچی جگہ سے گِر جانا،مجمع میں آکر لوگوں کو زخمی کرنا اور ان کا مالی نقصان کر دینا وغیرہ، پھر بیل جیتنے پر خوشی میں خوب ڈھول، گانے باجے اور ڈانس/ ناچنا بھی ہوتا ہے، نیز اس میں نمازوں کی بھی پرواہ نہیں کی جاتی۔ براہِ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ مذکورہ طریقہ کار کے مطابق بیلوں کی دوڑ کے مقابلے کروانا اور اس میں شریک ہونا شرعاً کیسا؟
دانت نکلوانے کے بعد خون حلق سے نیچے اتر جائے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: دانت نکالنے کے بعد بعض اوقات 24 سے 48 گھنٹے تک زخم سے خون رِستا رہتا ہے، ایسی صورت میں مریض پر کیا شرعی ذمہ داری ہے؟ اگر بلا قصد خون حلق سے اُتر جائے، تو کیا اِس صورت میں اُسے گناہ ہوگا؟
جانور ذبح کرنے کے بعد گوشت میں باقی رہ جانے والا خون پاک ہوتا ہے؟
سوال: جانور کو ذبح کرنے کے بعد جو خون گوشت میں باقی رہ جاتا ہے وہ خون اگر کپڑوں پر لگ جائے، تو کیا اس صورت میں کپڑے ناپاک ہوجائیں گے ؟
نفاس کا خون رکنے کے بعد غسل کیا، پھر مدت میں خون دوبارہ آگیا
سوال: اگر پہلے بچے کی پیدائش پر نفاس پینتیس(35) دن پر ختم ہوا (جس میں کم و بیش تیس دن خون اور بقیہ پانچ دن زرد رطوبت آئی) اور پھر غسل کرلیا اورغسل کرنے کے بعد پھر خون آیا تو وہ کونسا خون مانا جائے گا؟
شوگر چیک کرنے کے لیے خون نکالنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ شوگر چیک کرنے کے لیے جو خون نکالا جاتا ہے، کیا اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
بادلوں میں گرج چمک پیدا ہونے کا سبب
جواب: خون بہا میرے ذمہ ہے،گویا آپ کوحضورصلی الله علیہ و سلم کے اس فرمان پر اس قدر اعتماد تھا۔" ( مرآۃ المناجیح، جلد 2، صفحہ 402، طبع: نعیمی کتب خانہ، گجرات...
ناک سے مسلسل خون بہہ رہا ہو اور نماز کا وقت تنگ ہو، تو کیا حکم ہے؟
سوال: اگر وضو کے دوران ناک سے خون بہنا شروع ہو جائے اور رُک نہ رہا ہو اور ساتھ ہی نماز کا وقت بھی تنگ ہو ، تو اس صورت میں کیا کرنا چاہیے؟
میک اپ میں جوں کا خون شامل ہو تو اسے استعمال کرنے کا حکم
سوال: کیا عورتوں کے لیے ایسے میک اپ کا استعمال جائز ہے، جس میں کارمین (جوؤں کا خون) ہو اور کیا وہ اس کے ساتھ نماز پڑھ سکتی ہیں؟
نکسیر کے بعد چھینک آجائے اور کپڑوں پر لگ جائے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: سردیوں میں مجھےاکثر ناک سےخون آتا ہے ،خون نکلنے کے بعد اس کا کچھ اثر ناک میں باقی رہتا ہے، اس دوران اگر چھینک آئے اورناک سے نکلنے والا مواد آستین پر گر جائے ، تو کیا آستین ناپاک ہوجائے گی جبکہ اس میں خون نہیں ہوتا ؟
کیا لیکوریا (سفید پانی) سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں؟
جواب: خون کی سرخی یا پیلا پن وغیرہ کچھ نہ ہو،تو یہ رطوبت پاک ہے،اِس سے جسم اور کپڑے وغیرہ بھی ناپاک نہیں ہوں گے اور وضو بھی نہیں ٹوٹے گا،چاہےیہ رطوبت گاڑھی ...