
بلڈ ٹیسٹ ٹیوب یا پیشاب کی ڈبیہ پر مریض کا نام لکھنا کیسا ؟
جواب: مسائل بیان فرمائے کہ جہاں آیاتِ قرانیہ، مقدس نام ،بلکہ عام کلمات وحروف کی بھی تعظیم کا حکم دیا گیا، نیز کسی ایسی جگہ پر کتابت کرنے یا کسی چیز پر ...
روزے کی حالت میں دانتوں کی صفائی اور روٹ کنال کروانا
جواب: روزہ میں ہر اس کام سے منع فرمایاہے جس کے سبب روزہ ٹوٹنے کا خدشہ ہو مثلاً وضو کرتے وقت غرغرہ کرنا، ناک میں پانی چڑھانے میں مبالغہ کرنا ، منجن...
جواب: روزہ رکھا جبکہ در حقیقت اس کاوہ روزہ رمضان کے بعد واقع ہواہو(تو اس کاوہ رمضان کا قضا روزہ ادا کی نیت سے بھی درست ہوگا)، اس کے عکس کی مثال یہ ہے کہ ج...
سبق سنانے کے لیے آیتِ سجدہ تلاوت کرنے سے سجدۂ تلاوت کا حکم ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن گھر میں بچیوں کو قرآنِ پاک پڑھاتی ہے ۔ سبق سناتے ہوئے بچیاں آیتِ سجدہ بھی سناتی ہیں ۔ پوچھنا یہ ہے کہ بچیاں بطورِ سبق آیتِ سجدہ سنائیں ، تو کیا اُن بچیوں پر سجدہ تلاوت لازم ہوگا یا نہیں ؟ بالغ بچیوں اور نابالغ بچیوں کے لیے الگ الگ حکم ہوگا یا ایک ہی حکم ہے ؟ اسی طرح اُن بچیوں سے بطورِ سبق آیتِ سجدہ سنتے ہوئے کیا سبق سننے والی اسلامی بہن پر بھی سجدہ تلاوت لازم ہوگا ؟ بالغ بچی آیتِ سجدہ پڑھے ، تو کیا حکم ہوگا اور نابالغ پڑھے ، تو کیا حکم ہوگا ؟
آنکھ نہ کھلنے کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکے تو کیا حکم ہے؟
سوال: ماہِ رمضان میں سحری کے وقت آنکھ نہیں کھلی، جس وجہ سے روزہ نہیں رکھا، تو کیا اب اس روزے کی صرف قضا کافی ہے یا کفارہ بھی دینا ہو گا؟
غلطی سے ٹائم سے پہلے افطار کر لیا
سوال: غلطی سے ٹائم سے پہلے افطار کر لیا اور روزہ دار ہونابھی یاد ہو، تو روزہ ہو جائے گا؟
نفلی طواف کے اکثر پھیرے چھوڑ دینے کا حکم
سوال: ایک اسلامی بہن نے نفلی طواف شروع کیا،دوپھیرے کیے تھے کہ طبیعت بگڑ گئی، تو طواف چھوڑ کر ہوٹل چلی گئی ۔ ذہن یہ تھا کہ لیٹ نائٹ آکر مکمل کروں گی ،لیکن رات میں اس اسلامی بہن کو ایام شروع ہوگئےاوردودن بعدان کا مدینے شریف جانے کا شیڈول تھا اور وہیں سےپاکستان کی فلائٹ تھی، تو وہ اسلامی بہن گروپ شیڈول کے مطابق مدینہ شریف روانہ ہوگئی۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس نے جو نفلی طواف شروع کر کے صرف دوپھیرے کیے،باقی ادھوراچھوڑ دیا تو کیا اس اسلامی بہن پر کوئی کفارہ لازم ہے؟ کیونکہ طواف نفلی تھا،عمرے کافرض طواف نہیں تھا۔
12 ماہ کا مدنی قافلہ کرنے والوں کے سفر سے متعلق مختلف احکام
سوال: (1)بارہ ماہ میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں کا سفر گھر سے شمار ہوگایا تربیت گاہ سے؟ اس دوران یعنی گھر سے تربیت گاہ تک جو نمازیں پڑھیں گے ان کی قصر ہوگی یا نہیں؟ (2)تربیت گاہ سے جب مدنی قافلے سفر کرتے ہیں، تو عموماً 12دن کے لئے سفر ہوتا ہے اوراگر 30دن کا قافلہ ہو،توبھی ایک شہر میں 15دن قیام نہیں ہوتا،اس صورت میں نماز قصر ہوگی یامکمل؟ (3)12ماہ والے اسلامی بھائی مدنی مرکز کے پابند ہوتے ہیں، خود سے قیام کی نیت نہیں کر سکتے ،مدنی مرکز جب چاہے سفر پر روانہ فرمادے ،اس صورت میں نمازیں پڑھنے کے حوالے سے ان کے لیے کیا حکم ہے؟