سرچ کریں

Displaying 121 to 130 out of 5331 results

121

قعدہ اولیٰ بھول کر کھڑا ہو گیا،پھر واپس لوٹ کر تشہد پڑھی تو نماز کا حکم؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ یہ مسئلہ تو معلوم ہے کہ اگر کوئی شخص چار رکعت فرض پڑھ رہا ہو اور قعدہ اولیٰ بھول کر پورا کھڑا ہونے کے بعد یاد آجائے ، تو اب واپس قعدے میں لوٹنا جائز نہیں ، اگر لوٹے گا ، تو حکم ہے کہ فوراً کھڑا ہوجائے ۔ اب یہ سوال ہے کہ اگر واپس قعدے میں آنے کے بعد فوراً کھڑا نہیں ہوا ، بلکہ یہ سمجھتے ہوئے کہ مجھے تشہد پڑھنی ہے ، تشہد پڑھ کر پھر کھڑا ہوا ور آخر میں سجدہ سہو کر لیا ، تو اب نماز کا کیا حکم ہوگا ؟

121
122

گاؤں کی آبادی شہر سے مل جائے، تو مسافر کے لیے شہر میں نماز کا حکم ؟

سوال: اگر کوئی شخص شہر کے ساتھ موجود ایک گاؤں میں رہتا ہو اور اس گاؤں کی آبادی شہر کی آبادی سے بالکل مل گئی ہو، مکانات وغیرہ سب مل گئے ہوں اور وہ شخص شرعی سفر پر جائے، پھر واپسی میں اپنے گاؤں میں جانے سے پہلے اس شہر میں داخل ہو اور وہاں نماز کا وقت ہوجائے ،تو وہ وہاں مکمل نماز پڑھے گا یا قصر پڑھے گا؟

122
123

پٹی اتار کر پانی بہانا ممکن ہو لیکن دورانِ غسل اتارنا بھول جائیں تو نماز کا حکم

سوال: اگر کسی نے غسل کیا اور غسل سے فراغت کے بعد نماز شروع کردی اور اس کو دورانِ نماز خیال آیا کہ اس کی انگلی میں زخم پرپٹی بندھی ہوئی ہے اور وہ زخم بہت بڑا نہیں بلکہ پٹی اتار کر اس کے نیچے پانی بہایا جا سکتا تھا، لیکن وہ دورانِ غسل اس کو اتارنا بھول گیا، اس صورت میں غسل کا کیا حکم ہوگا ؟کیا دوبارہ غسل لوٹانا پڑے گا یاپھر پٹی اتار کرصرف انگلی دھونا کافی ہوگا؟ نیز دورانِ نماز معلوم ہوا،تواس نماز کا کیا حکم ہوگا ؟

123
124

وطن اصلی سے سو کلو میٹر دور کسی شہر میں کام یا پڑھائی کے لئے گئے تو نماز کا حکم

سوال: مجھےاپنے وطنِ اصلی اسلام آباد سے میرپور ،آزاد کشمیر کا سفر کرنا ہوتا ہے۔ اسلام آباد سے میرپور تک کا فاصلہ 100 کلومیٹر سے زائد ہے۔ میرپور میں ایک ہاسٹل میں قیام ہوتا ہے، جہاں رہنا سہنا تقریباً ایک گھر ہی کی طرح ہے۔کبھی میرپور میں قیام 15 دن سے کم اور اکثر 15 دن سے زیادہ ہوتا ہے۔ سوال ہے کہ کیا میرپور میں نماز قصر پڑھنا ہو گی؟

124
125

چلتی کشتی میں نماز کا حکم

سوال: چلتی کشتی میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

125
126

رکوع و سجود کی تسبیح صرف ایک ایک دفعہ پڑھی تو نماز کا حکم

سوال: مجھے ایک کام سے کہیں جانا تھا، وقت کم تھا اور گاڑی نکل جانے کا خوف تھا، تو نماز ادا کرتے ہوئے رکوع و سجود میں تین مرتبہ تسبیح پڑھنے کے بجائے ایک ایک مرتبہ پڑھی، کیا اس صورت میں میری نماز ادا ہوگئی؟

126
127

وتروں میں دعائے قنوت مکمل نہیں پڑھی تو وتر ہوجائیں گے؟

موضوع: وتر میں دعائے قنوت مکمل نہ پڑھنے سے نماز کا حکم

127
128

منہ بند کر کے صرف دل میں ہی قراءت کرنے سے نماز کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفیان ِشرع متین اس مسئلے کےبارےمیں کہ نمازمیں منہ بندکرکےصرف دل میں ہی قراءت کرنے سے نمازہوجائےگی یانہیں؟

128
129

چپل جوڑنے والا کیمیکل ہاتھوں پر لگا رہ جائے، تو وضو اور نماز کا حکم

سوال: ایک کیمیکل ہے cementex، جو کہ چپلوں کو جوڑنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، ہمارے گھر کے بعض افرادچپلیں وغیرہ بنانے کا کام کرتے ہیں، ان کا یہی پیشہ ہے۔سوال یہ تھا کہ نماز کے اوقات میں اچھی طرح ہاتھ صاف کرلیتے ہیں جہاں کیمیکل لگا ہوتا ہے، اکثر مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ یہ کیمیکل اسکن( skin)پر بالکل ایسے لگ جاتا ہے کہ پتا نہیں چلتا اور کافی دیر بعد تھوڑی بہت مقدار جواسکن پر رہ گئی ہوتی ہے وہ ابھرتی ہے، اب اس حالت میں جو نماز پڑھ لی اس کاکیا حکم ہوگا؟جبکہ وضو سے پہلے اچھی طرح دیکھ بھال کر ہٹا لیا، پھر بھی کچھ معمولی مقدار رہ جاتی ہے۔

129
130

جس امام کی قراءت درست نہ ہو اس کے پیچھے نماز کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک امام صاحب ہیں جنکی کی داڑھی حد شرع کے مطابق ہے لیکن وہ نماز میں ’’ث،س،ص‘‘اور ’’ط،ت‘‘اور اس طرح کے حروف میں بالکل فرق نہیں کرتے ،اوراسکے علاوہ ’’نستعین ‘‘کو نستٰئین‘‘اور(الرحمٰن الرحیم کو)’’الرھمٰن الرھیم ‘‘پڑھتےہیں وغیرہ وغیرہ،تو انکے پیچھے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ سائل:محمد فراز (باغ،کشمیر)

130