
مصنوعی انداز کی ڈیجیٹل(Digital) مارکیٹنگ میں حصہ لینے والوں کا شرعی حکم
سوال: آج کل کئی ارننگ (Earning) کمپنیاں مارکیٹ میں آچکی ہیں۔ بعض کمپنیوں میں تو ابتداءً کچھ بھی انویسٹ(Invest) نہیں کرنا ہوتا جبکہ اکثر کمپنیوں میں ابتداءً کچھ رقم انویسٹ کرنی ہوتی ہے جو کہ ناقابل واپسی (Non-Refundable) ہوتی ہے۔ انویسٹ کی رقم اپنے اپنے پیکیج (Package)کے حساب سے کم زیادہ ہوتی ہے۔ کم سے کم 3000 اور زیادہ سے زیادہ لاکھوں روپے تک کے پیکجز (Packages) ہوتے ہیں،ان میں ارننگ(Earning) کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے مختلف ٹاسک (Task)دیے جاتے ہیں، مثلاً:مختلف ویڈیوز(Videos)لائک (Like)کرنا، مختلف چینلز(Channels) سبسکرائب (Subscribe) کرنا وغیرہ ۔ ٹاسک(Task) پورا کرنے کے بعد کمپنی کو اس کے اسکرین شارٹ(Screenshot) بطور ثبوت بھیجنے ہوتے ہیں،جس کے بعد طے شدہ رقم بطور پروفٹ(As Profit) دی جاتی ہے۔ جو جتنی زیادہ رقم والا پیکیج(Package) لیتا ہے اسے اتنے ہی زیادہ ٹاسک (Task) دیے جاتے ہیں اور اسی حساب سے اس کی زیادہ ارننگ (Earning) ہوتی ہے ۔ بعض کمپنیوں میں ارننگ(Earning) بڑھانے کے لئے یہ آپشن(Option) بھی ہوتا ہے کہ آپ اپنے ریفرل کوڈ (Referral Code)سے جتنے افراد کو اس کمپنی میں جوائن (Join)کروائیں گے اس کی انویسٹمنٹ(Investment) کا دس فیصد کمیشن بھی آپ کو ملے گا۔ کیا مذکورہ طریقہ کار کے مطابق انکم حاصل کرنا ،جائز ہے؟
کیا Breathable نیل پالش لگی ہو تو وضو اور غسل ہوجائے گا ؟
سوال: جدید بایو ٹیکنالوجی اور کاسمیٹک انڈسٹری نے "Breathable" یا "Permeable" نیل پالش متعارف کروائی ہے جسے "Halal Nail Polish" کہا جاتا ہے۔اس نیل پالش کے اجزاء پاک اور حلال ہونے کے ساتھ ساتھ یہ نیل پالش ایسی ہوتی ہے جو پانی اور آکسیجن کو ناخن کی سطح تک پہنچنے دیتی ہے۔ایسی نیل پالش میں مخصوص پولیمرز استعمال کیے جاتے ہیں، جو مائیکرو اسکوپک سوراخوں کے ذریعہ آکسیجن اور پانی کو گزرنے دیتے ہیں۔بعض معروف برانڈز نے حلال سرٹیفکیشن حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سائنسی لیبارٹری رپورٹس بھی فراہم کی ہیں، جو ان کی مصنوعات کی permeable خصوصیات کو ظاہر کرتی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا واقعی ایسی نیل پالش لگا کر وضو و غسل وغیرہ مکمل ہو جائے گا؟
تراویح پڑھانےکی اجرت اورحیلے کا حکم
جواب: کمیٹی والے کہہ دیں کہ کچھ نہیں دیں گے ، پھر ختم قرآن پر کچھ نہ کچھ خدمت کر دیں ، تو یہ جائز ہے۔ (۲)دوسری صورت یہ ہے کہ تراویح پڑھانے والے کو دو یا...
کسی کی زکوۃ کی رقم اپنے پاس رکھ کراپنی رقم اس کی زکوۃ میں دینا
سوال: اگرکسی شخص نےزکوۃ کی رقم دی،اورکہاکہ ان پیسوں سےکسی مستحق کوسامان دلادینا،وکیل نےاپنےپاس سےاتنی رقم کاسامان مستحق شخص کودلوادیا،یہ سوچ کرکہ زکوۃ کی رقم والےپیسےمیں رکھ لوں گاکیااس طرح زکوۃ ادا ہوجائے گی ؟
Loan apps کے ذریعے قرض لینا کیسا ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ آج کل کچھ اس طرح کی موبائل ایپلی کیشنز آئی ہوئی ہیں جن کے ذریعے کوئی بھی آسانی سے قرض حاصل کر لیتا ہے ۔ طریقہ یہ ہوتا ہے کہ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی پرسنل انفارمیشن جمع کروا کے اکاؤنٹ بنایا جاتا ہے اور پھر قرض کی درخواست دے دی جاتی ہے۔ عموما پہلی مرتبہ کم مقدار میں قرض ملتا ہے ، پھر اگر بروقت واپس ادا کر دیا جائے تو دوسری بار زیادہ مقدار میں قرض ملتا ہے۔ قرض کی رقم آپ کے کسی اکاؤنٹ مثلا بینک اکاؤنٹ یا جاز کیش اکاؤنٹ وغیرہ میں آجاتی ہے اور اسی طرح آن لائن رقم بھیجنے کے ذرائع استعمال کر کے آپ وہ رقم واپس بھیج سکتے ہیں۔ قرض کے طور پر جتنی رقم دی جاتی ہے واپسی میں ا س سے کچھ نہ کچھ زیادہ رقم دینی ہوتی ہے۔ بعض ایپلی کیشنز قرض پر اضافی رقم الگ سے لیتی ہیں اور سروس چارجز کے نام پر رقم الگ لیتی ہیں۔ مثلا آپ نے بارہ ہزار قرض کی درخواست کی ہے تو آپ کے اکاؤنٹ میں 9 ہزار آئیں گے۔ یعنی 5 سو روپے سروس چارجز کے اور پچیس سو (2500) روپےقرض پر جو اضافہ لینا ہے وہ پہلے ہی کاٹ لئے جائیں گے اور اب رقم واپس کرنی ہے تو پورے 12 ہزار واپس کرنے ہیں۔ اس تفصیل کے مطابق سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح کی ایپلی کیشنز کے ذریعے قرض لینا جائز ہے یا نہیں؟
قربانی کے گوشت سے کھانا بنا کر پیسے کمانا کیسا؟
جواب: رقم کے عوض آگے کرایہ پر دے دیا تو یہ جائز نہیں، حاصل ہونے والے نفع کو صدقہ کرنا لازم ہے کہ یہ نفع اس کے حق میں مالِ خبیث ہے۔ قربانی کے اجزاء میں ...
ویب سائٹ پر ناجائز پروڈکٹ لگانے کا گناہ ڈویلپر کو بھی ہوگا؟
جواب: استعمال ہونا متعین نہیں ہے کہ وہ اسے ناجائز پروڈکٹ کی فروخت کے لئے استعمال کرے گا لہذاآپ کا کسٹمر کو ایسی تجارتی ویب سائٹ بناکر دینا، جائز ہے۔ اب ا...
قرض کے عوض گھر کرائے پر لینا کیسا؟
سوال: ہمارے ہاں پیکج پر گھر ملتے ہیں یعنی کچھ رقم مثلاً:پچاس ہزار روپےجمع کروانے ہوتے ہیں، اس کے بدلے رہائش کے لیے گھر ملتا ہے اور سال بھر کرایہ بھی نہیں دینا ہوتا،سال مکمل ہونے پر گھر مالک مکان کوواپس دے دیا جاتا ہے اور مالک مکان پورے پیسے بھی واپس کردیتا ہے،پوچھنا یہ تھا کہ اس طرح گھر لینا جائز ہے؟
پانی کب مستعمل ہوتا ہے؟ کیا ہاتھ ڈالنے سے مستعمل ہوگا؟
جواب: استعمال خود ثواب کاکام تھا اور استعمال کرنے والے نے اپنے بدن پر اسی ثواب کی نیت سے استعمال کیا تو بھی پانی مستعمل ہوجائے گا۔ (نوٹ: پانی مستعمل ہ...