
پچھلی قربانی کی رقم صدقہ کرنے یا مدرسے میں لگانے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کِرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ(1)اگر کسی شخص نے گزشتہ پانچ سال کی قربانیاں نہ کی ہوں جبکہ وہ اس پر واجب تھیں تو اب ہر قربانی کے بدلہ ایک بکرے کی ہی قیمت صَدَقہ کرےیا گائےکےحصّوں کے حساب سے 5حصوں کی رقم صَدَقہ کرنا بھی جائز ہے؟ قربانی واجب تھی لیکن جانور یا حصہ وغیرہ نہیں خریدا تھا۔(2)جس طرح زکوٰۃ کی رقم شرعی حِیلہ کرنے سے مَدْرَسہ کی تعمیر (Construction) میں لگائی جاسکتی ہے کیا اسی طرح پچھلی قربانیوں کی جو رقم ادا کرنا لازم ہے وہ حیلہ کے ذریعہ مَدْرَسہ کی تعمیر میں لگاسکتے ہیں؟
ایک بار جنازہ پڑھنے کے بعد دوبارہ جناز پڑھنے کا شرعی حکم
جواب: مسئلہ کی پوری تحقیق وتنقیح فقیرکےرسالہ’’النھی الحاجزعن تکرارصلٰوۃالجنائز‘‘میں بفضلہ بروجہ اتم ہوچکی ہے۔‘‘ (فتاوٰی رضویہ ،جلد9،صفحہ318،رضافاؤنڈیشن ،ل...
دودھ پلانے میں ہجری مہینوں کا اعتبار ہوگا یا عیسوی کا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں عُلمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بچّے کو دو سال تک دودھ پلا سکتے ہیں اس میں شمسی مہینوں کا اعتبار ہے یا قمری کا؟ کیا شمسی کا بھی اعتبار جائز ہوگا؟
جواب: مسئلہ کو ذکر کر کے برقرار رکھا ہے ۔(فتاوی نوریہ، جلد1،صفحہ593،دار االعلوم حنفیہ فریدیہ،بصیر پور ) وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم...
ایک مرتبہ دو پارٹیاں ملوانے پر بار بار کمیشن وصول کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ بروکر ایک پارٹی کو دوسری پارٹی سے ملوا دیتا ہے اور ان کے درمیان سودا مکمل ہو جاتا ہے اور بروکر اپنی بروکری لے لیتا ہے،لیکن بعد میں بھی جب کبھی یہ دونو ں پارٹیاں آپس میں کوئی سودا کرتی ہیں تو کیا بروکر کو دوبارہ کمیشن دینا ہوگا ؟کیا اس دوسرے سودے پر کمیشن لینا بروکر کا حق ہے؟
حیض کی حالت میں اذان کا جواب دینے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں عُلمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا حیض کی حالت میں عورت اذان کا جواب دے سکتی ہے؟
ان شاء اللہ اور انشاء اللہ دونوں طرح لکھنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل کچھ احباب کی طرف سے یہ بات سننے کو مل رہی ہے کہ ”ان شاء اللہ“کو اردو میں یوں ”انشاء اللہ “لکھنا ناجائز ہے ، بلکہ بعض صورتوں میں کفریہ معنیٰ تک ہوجائیں گے ۔ برائے کرم اس بارے میں رہنمائی کریں ۔
بیوہ کیلئے میکے میں عدت گزارنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کی میت کو اس کے آبائی گاؤں لے جایا گیا جو کہ اس کے گھر سے تقریباً 20 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے اور وہیں زید کا سسرال بھی ہے ، تو زید کی بیوہ بھی دورانِ عدت میت کے ساتھ ہی چلی گئی ، اب زید کی بیوہ اپنی بقیہ عدت میکے میں ہی پوری کرنا چاہتی ہے۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا زید کی بیوہ میکے میں اپنی عدت پوری کرسکتی ہے؟ اس میں شرعاً کوئی حرج تو نہیں۔ یاد رہے کہ وقتِ انتقال شوہر کا ایک ہی مکان تھا جہاں وہ گھر والوں کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ البتہ آبائی گاؤں میں بھی اس کا ایک مکان تھا جسے اس نے پندرہ سال پہلے فروخت کردیا تھا۔
نیلامی کے ذریعے سامان خریدنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض اوقات حکومتی ادارے اپنی تحویل میں لئے ہوئے سامان کو نیلام کرتے ہیں، اس کا خریدنا جائزہے یا نہیں؟
مانگنے والے فقیروں کو دینے کا شرعی حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ گھر میں جو فقیر یا خواجہ سرا مانگنے آتے ہیں ان کو دینا کیسا ہے ؟