logo logo
AI Search

کیا بھاپ لینے سے روزہ ٹوٹ جائیگا؟

سادہ پانی کی بھاپ سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟

مجیب:مفتی محمد ہاشم خان عطاری
تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضانِ مدینہ مارچ 2025

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ روزے میں سادہ پانی گرم کرکے اس کی بھاپ (Steam) لینے سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

روزے  میں قصداً پانی کی بھاپ (Steam) لینے سے روزہ ٹوٹ جائے گا، جبکہ روزہ دار ہونا یاد ہو، کہ حالت روزہ میں بھاپ لینے سے  پانی بخارات بن کر ناک کے راستے حلق میں جاتا ہے اور یہ چیزمفسدِ روزہ ہے اور بھاپ کا حکم قصداً دھواں سونگھنے کی مثل ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم