
گاؤں کی آبادی شہر سے مل جائے، تو مسافر کے لیے شہر میں نماز کا حکم ؟
سوال: اگر کوئی شخص شہر کے ساتھ موجود ایک گاؤں میں رہتا ہو اور اس گاؤں کی آبادی شہر کی آبادی سے بالکل مل گئی ہو، مکانات وغیرہ سب مل گئے ہوں اور وہ شخص شرعی سفر پر جائے، پھر واپسی میں اپنے گاؤں میں جانے سے پہلے اس شہر میں داخل ہو اور وہاں نماز کا وقت ہوجائے ،تو وہ وہاں مکمل نماز پڑھے گا یا قصر پڑھے گا؟
وتر پڑھنے کے بعد عشاء کے فرضوں کا فاسد ہونا معلوم ہوا تو حکم
سوال: بہار شریعت میں لکھا ہے کہ:" عشاء اور وتر کی نماز میں ترتیب فرض ہے ،تو اگر کسی نے پہلے وتر کی نمازپڑھ لی اور پھر عشاء کے فرض پڑھے ،تو اس کے وتر ہوں گے ہی نہیں ۔" اس پرسوال یہ تھا کہ گزشتہ دنوں ہمارے یہاں عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھائی گئی ،بعد میں سب کو شک ہوا کہ جماعت چار رکعت نہیں بلکہ تین رکعت ادا ہوئی ہے،تو یہ بات وتر پڑھنے کے بعد معلوم ہوئی ،پہلے شک کرتے تھے ،لیکن توجہ نہیں گئی ،جب امام سے پوچھا گیا کہ حضور نماز تین رکعت ہوئی یا چار رکعت ،تو کہتے ہیں کہ مجھے بھی اس بارے میں شک ہے۔تو اگر وتر پڑھنے کے بعد معلوم ہو کہ جماعت تین رکعت ہوئی ہے ،تو اب فرض کا اعادہ کرنا پڑے گا ،تو اب سوال یہ ہے کہ جو وتر پڑھ لیے تھے ،وہ ہوگئے یا دہرانے پڑیں گے ،حوالے کے ساتھ جواب مطلوب ہے۔
کسی فرض یا نفل نماز کیلئے ہمیشہ کچھ سورتیں خاص کرلینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کسی فرض یا نفل نماز میں ہمیشہ کوئی خاص سورتیں پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ جیسے کسی فرض یا نفل نماز میں ہمیشہ سورہ اخلاص اور سورہ فلق کی تلاوت کرنا، اس کے علاوہ کوئی دوسری سورت نہ پڑھنا۔ نیز کیا امام و منفرد میں سے ہر ایک ایسا کرسکتا ہےیا نہیں؟
دورانِ نماز منہ میں بننے والا تھوک نگلنا
سوال: دورانِ نماز منہ میں بننے والا تھوک نگل سکتے ہیں؟
فجر اور عصر کے وقت صلاۃ الحاجات پڑھنا
جواب: نماز ہے۔ اورچند اوقات ایسے ہیں ،جن میں نوافل اداکرنامنع ہے ،جن میں سے فجر کا پورا وقت اورعصرکے فرض اداکرنے کے بعدکاوقت بھی شامل ہے ،اسی طرح آفتاب زردہ...
کام میں چار پاٹنر ہیں کیا چاروں کا برابر وقت دینا ضروری ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہم چار اسلامی بھائیوں نے پراپرٹی ڈیلنگ کا کاروبار شروع کیا ہے سب نے دفتر میں برابر مال لگایا ہے اور ماہانہ دفتری اخراجات بھی برابری کی بنیاد پر ہوں گےاور کمیشن بھی برابر تقسیم ہو گا مگر ہمیں وقت کے حوالے سے رہنمائی درکار ہے کہ کیا کام کے لئے چاروں کا برابر وقت دینا ضروری ہے یا کوئی کمی بیشی کی جا سکتی ہے ؟ سائل:محمد خرم عطاری (محلہ یوسف آباد وہاڑی)
حیض کا خون عادت سے دس دن بعد بھی جاری رہا، تو نمازوں کا حکم؟
سوال: میری عادت حیض کے حوالے سےسات دن ہے، لیکن اس بار سات دن پر حیض نہیں رکا بلکہ 13 دن ہوگئے خون بند نہیں ہوا، میں نے دس دن پورے ہونے کے بعد نماز پڑھنا شروع کر دی ہے ، اس کا کیا حکم ہے؟ نیز اس حالت میں نماز پڑھنے کے لئے ہر بار کپڑے چینج کرنے ہوں گے یا نہیں؟ اور اس دوران پیڈ استعمال کر سکتی ہوں یا نہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عام طور پر دلہن کو پاؤں میں زیور پہنایا جاتا ہے جس میں پاؤں کی انگوٹھی بھی شامل ہے ، کیا اسے اس طرح کے زیورات پہنانا ، جائز ہے ؟ سائلہ:اسلامی بہن(صدر ،کراچی)
کیا عورت شوہر کی اجازت کے بغیر والدہ کو تحفہ دے سکتی ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عورت اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر زیادہ مالیت کی چیز اپنی والدہ کو تحفے میں دے سکتی ہے ؟ سائلہ:اسلامی بہن (کراچی)