
سودا ہونے کے بعد کرنسی کی قیمت میں کمی زیادتی کا شرعی حکم
سوال: ہمارا ایکسپورٹ کا کام ہے۔ آج سے دو ماہ پہلے یورپ کی ایک پارٹی سے ہمارا یورو (Euro) میں سودا ہوا، اس وقت ایک یورو(Euro)پاکستانی 237 روپے کا تھا ، اس پارٹی نے آدھی پیمنٹ (Payment) یورو(Euro) کی صورت میں اسی وقت بھیج دی اور آدھی پیمنٹ (Payment) مال کی ڈیلیوری مل جانے کے بعد بھیجنے کا طے ہوا۔ مال کی ڈیلیوری مل جانے کے بعد جب وہ پارٹی پیمنٹ بھیجنے لگی تو ایک یورو (Euro) پاکستانی 276 روپے کا ہوگیا تھا ۔ مجھے اس پارٹی سے یورو(Euro) طے شدہ مقدار میں ہی وصول کرنے چاہیے یاکم وصو ل کرنے چاہیے تھے؟ میں نے طے شدہ مقدار میں ہی یورو (Euro) وصول کیے البتہ جب میں اسے پاکستانی کرنسی میں تبدیل کروانے گیا تو مجھے اب ایک یورو (Euro) کے پاکستانی 237 روپے کی بجائے276 روپے ملے ۔اس صورت میرے لیے کیا حکم ہے؟
بیسی جمع کروانے والے کا انتقال ہوجائے تو رقم واپس کرنے کا حکم
سوال: ایک شخص نے دو کمیٹیاں ڈالی ہوئی تھیں۔ دوکمیٹیوں میں سے ایک کمیٹی کی رقم یعنی 8لاکھ روپے اس کو مل گئی تھی اور ٹوٹل وہ0 1 لاکھ 50 ہزار روپے دونوں کمیٹیوں کی رقم بھر چکا ہے ۔ اب اس کا انتقال ہوگیا جس کی وجہ سے مزید کمیٹیاں وہ جمع نہیں کروائے گا اور اس کی دوسری کمیٹی تقریباً 7 ماہ بعد کھلے گی۔ سوال یہ ہے کہ جوڈھائی لاکھ روپے میت نے اضافی جمع کروائے تھے کیا وہ ورثاء کو فوراً دینا لازم ہے ؟
کمیشن کی فیلڈ میں ایک جدید صورت کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی شخص کسی بروکر کو کہے کہ آپ میری پراپرٹی جتنے میں چاہیں فروخت کریں مجھے پچاس لاکھ روپے دے دیجئےگا تو اب اگر بروکر پراپرٹی باون لاکھ کی فروخت کرےاور دو لاکھ خود رکھ کر پچاس لاکھ پارٹی کو دے تو کیا یوں دو لاکھ روپے رکھنا اس بروکرکے لیے درست ہے؟ جبکہ پارٹی کو بھی سب حقیقت معلوم ہو۔
عمرہ اسکیم کیلئے قرعہ اندازی میں شامل ہونا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے علاقہ میں ایک عمرہ اسکیم نکلی ہے، جس کا طریقہ یہ ہے کہ 250 لوگوں کومعمولی سی قیمت کی تسبیح 1000 روپے میں بیچی جاتی ہے اور لوگ عمرہ کی لالچ میں آکر وہ تسبیح خریدلیتے ہیں، پھر تسبیح خریدنے والوں کا نام قرعہ اندازی میں شامل کردیا جاتا ہے 250 افراد مکمل ہونے پر قرعہ اندازی ہوتی ہے، جس کانام نکلے اس کو عمرہ پر بھیج دیا جاتا ہے اور بقیہ افراد صرف تسبیح کے مالک ہوتے ہیں، کیا یہ طریقہ اختیار کرناجائز ہے؟
جو بکرا دکھنے میں ایک سال کا لگےاور عمر ایک سال نہ ہو ،اس کی قربانی کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلےکےبارے میں کہ ہماری بکری نے پچھلے سال محرم کے شروع میں بچہ دیا تھا، ابھی اس کی عمر ایک سال پوری تو نہیں ہوئی، لیکن اتنا تندرست ہو چکا ہےکہ دیکھنے میں سال سے زیادہ کا لگتا ہے، کیا اس باراُس کی قربانی کر سکتے ہیں؟
طواف کے نوافل بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں ؟
جواب: لاکھ نیکی کے برابر ہے۔ طواف کے نوافل واجب لغیرہ ہیں اور واجب لغیرہ (بعض احکام میں) نفل سے ملحق ہوتے ہیں۔ در مختار میں ہے:’’(کل ما کان واجباً لغیر...
جواب: پر ہوتا ہے۔بھیڑ،بکری کی اور بھینس، گائے کی ایک قسم ہے،اِس دلیل کی بناء پر کہ انہیں ( یعنی بھیڑ اور بھینس کو) زکوۃ کے معاملے میں بکری اور گائے کے ساتھ ...
گھر بنانے کے لیے رکھی رقم اور پلاٹ کی وجہ سے حج فرض ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے یہاں گورنمنٹ کی طرف سے حج 2025 کی رقم 4 لاکھ ہے، میرےپاس تین لاکھ نوے ہزار کی رقم تو بینک اکاؤنٹ میں ہے، یہ رقم میں نے گھر خریدنے کیلئے رکھی ہے کیونکہ ابھی میں والد صاحب کے ساتھ ان کے گھر میں رہتا ہوں جو کہ چھوٹا ہے،اسی کے ساتھ میرا ایک پانچ لاکھ کا پلاٹ بھی ہے جس کو میں نے گھر بنانے کیلئے ہی خرید اہے یعنی اس پلاٹ کی رقم اور بینک میں رکھی اماؤنٹ سے میں اپنا گھر خرید کر بناؤں گا، اب ایسی صورت میں کیا مجھ پر حج فرض ہوگا یا نہیں؟
قربانی کا نصاب – ڈیڑھ تولہ سونا ہو تو قربانی واجب ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ قربانی کا نصاب کیا ہے ؟ میری ملکیت میں صرف ایک سے ڈیڑھ تولہ سونا ہے ، اس کے علاوہ چاندی یا رقم وغیرہ کچھ بھی میری ملکیت میں نہیں ہے ،یہاں تک کہ روز مرہ کے اخراجات کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں، تو کیا ایسی صورتِ حال میں مجھ پر قربانی لازم ہوگی ؟
قربانی کے جانور کو بہتر جانور کے ساتھ تبدیل کرنا
جواب: پر اُسی جانور کی قربانی واجب ہوچکی ہے ۔ چنانچہ جَد المُمتار میں ہے : ’’و قال فی الھدایۃ و التبیین:(انھا تعینت للاضحیۃحتی وجب ان یضحی بھا بعینھا ف...