میٹنگ یا مشورے کے دوران آنے والے شخص نے سلام کیا تو اس کا جواب دینا ضروری ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے ہاں مساجد و مدارس انتظامیہ یا دیگر افراد کسی دینی کام کے لیے میٹنگ کرتے ہیں یا دنیاوی اداروں، کمپنیوں، فیکٹریوں میں اپنے روز مرّہ کے کاموں کے مشورے کے لیے ممبران و اراکین جمع ہوتے ہیں، تو اس دوران آنے والے افراد اور ممبران سلام کر رہے ہوتے ہیں، تو کیا یہ سلامِ تحیت ہے اور اس کا جواب دینا واجب ہے؟ رہنمائی فرما دیجئے تاکہ ہم سمجھ سکیں کہاں سلام کا جواب دینا واجب ہے اور کہاں نہیں تاکہ گناہ سے بچ سکیں۔
سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد غلطی سے کھانا کھا لیا ، تو روزے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے فرض روزے میں وقت کے اندر سحری مکمل کی، مگر بعد میں اسے معلوم ہوا کہ گھڑی کا وقت درست نہ ہونے کی وجہ سے وہ سحری کا وقت ختم ہو نے کے دو منٹ بعد تک کھاتا رہا، تو کیا اس صورت میں اس شخص کا وہ روزہ درست ادا ہوگیا؟ رہنمائی فرمادیں۔
قضائے رمضان کے روزےکسی بھی موسم میں رکھ سکتےہیں؟
سوال: اگر کسی شرعی مجبوری کی وجہ سے رمضان کے روزے چھوٹ جائیں ،تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں ،یا سردیوں میں چھوٹے ہوئے ،سردیوں میں اور گرمیوں میں چھوٹے ہوئے ،گرمیوں ہی میں رکھنے ہوں گے؟
قضاء نماز کے ہوتے ہوئے نوافل پڑھنے کا حکم
جواب: روزے ہیں ، وہ اگر نفلی روزے رکھے ، تو وہ نفلی روزے قبول نہ ہوں گے ، جب تک وہ اپنے فرض روزے پورے نہ کر لے ۔ چنانچہ مسند احمدو طبرانی اوسط و جامع الصغی...
عمرے میں سعی کرنے سے پہلے حلق کروا لیا تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگرکوئی شخص عمرہ میں لا علمی کی وجہ سے سعی کیے بغیر احرام کھولنے کی نیت سے سر منڈا کر احرام اُتار دے ،تو اس کا کیا کفارہ ہو گا،کیا دَم دینا پڑے گا یا دوبارہ عمرہ کرنا ہوگا؟
کیا شوال کے چھ روزے رکھنا مکروہ ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ شوال میں چھ روزے رکھ سکتے ہیں یانہیں ؟سناہے کہ یہ روزے رکھنا مکروہ ہے۔
نسوار رکھ کر سوگئے اور سحری کا وقت گزر گیا تو روزے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ رمضان المبارک میں سحری کرنے کے بعد 4:20 پر ایک شخص نے منہ میں نسوار رکھی اور اس کو نیند آگئی اور 4:40 پہ سحری کا وقت ختم ہو رہا ہے، جب اس کی آنکھ کھلی 5:00 بج گئے تھے، اب پوچھنا یہ تھا کہ ایسی صورت میں روزے کا کیا حکم ہے؟
بیوی کے پچھلے مقام میں جماع کرنے سے نکاح کا حکم
سوال: اگر کوئی شوہر اپنی بیوی کے پچھلے مقام میں ہمبستری کرلے ،تو کیا اس سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟ اور کیا اس عمل سے کوئی کفارہ بھی لازم ہوگا؟
نفلی روزے کے دوران حیض شروع ہوجائے تو قضا لازم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ اگر کوئی خاتون دس محرم الحرام کا نفلی روزہ رکھے، لیکن عصر کے بعد اور مغرب سے تقریباً آدھا گھنٹہ قبل ایامِ مخصوصہ کا خون شروع ہو جائے، تو کیا اس صورت میں اس روزے کی قضا لازم ہوگی؟
تردُّد کے ساتھ روزے کی نیت کرنے پر روزے کا حکم
سوال: ہندہ کو رات میں پیٹ میں شدید درد ہوا تو اس نے سحری میں اس طرح روزے کی نیت کی کہ اگر دن میں میرے پیٹ میں درد ہوا تو میرا روزہ نہیں ، ورنہ میرا روزہ ہے۔ اب ہوا یوں کہ فجر کی نماز کے بعد پھر اس کے پیٹ میں شدید درد ہوا جس کی وجہ سے مجبوراً اسے شربت پینا پڑا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں کیا ہندہ پر اس روزے کی قضا کے ساتھ ساتھ کفارہ بھی لازم ہوگا ؟ رہنمائی فرمادیں۔