سرچ کریں

Displaying 141 to 150 out of 347 results

141

امام صاحب نے عشاکےفرض بھولے سے بے وضو پڑھائے،توکیا وتربھی واپس پڑھنے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہماری مسجد میں امام صاحب نے عشاء کی نماز پڑھائی،فرضوں سے فارغ ہونے کے بعد لوگوں نے سنتیں ادا کر لی ،اور کچھ لوگ وتر بھی ادا کر چکے تھے ،اور کچھ ابھی ادا کر رہے تھے ،اچانک امام صاحب نے کہا کہ فرض بھولے سے بے وضو ہونے کی حالت میں ادا کئے گئے ہیں ،لہذاان کو دوبارہ ادا کیا جائے گا ،سارے مقتدیوں نےامام صاحب کے ساتھ دوبارہ فرض ادا کئے ،فرضوں کے بعد امام صاحب نے اعلان کیا کہ سنتیں اور وتر دوہرانے کی ضرورت نہیں ،اس پر کچھ لوگوں نے اختلاف کیا کہ سنتیں اور وتر دوبارہ ادا کرنے پڑیں گے ،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کس کا قول درست ہے؟

141
142

جمعہ اور عید ایک ہی دن آجائیں ،تو کیا حکم ہے؟

سوال: کیا جمعہ اورعید کا جمع ہونا بھاری یامنحوس ہے؟ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ و سلم یا صحابۂ کِرام علیہم الرضوان کے دور میں کبھی ایسا ہوا کہ جمعہ اورعید دونوں جمع ہوئے ہوں؟

142
143

غیر موکدہ سنتیں پڑھتے ہوئے جماعت کھڑی ہوجائے ، تو کیا حکم ہے ؟

سوال: اگرمسجدمیں سنت غیرموکدہ جیسے عصریاعشاکی قبلیہ چاررکعت سنتیں پڑھ رہے ہوں اوروہاں پرعصریاعشا کی جماعت قائم ہوجائے، تویہ سنتیں چار کی بجائے دوپڑھ کرجماعت میں شامل ہوسکتے ہیں یانہیں ؟

143
144

سنتِ غیر مؤکدہ پڑھتے ہوئے جماعت قائم ہو جائے ،تو حکم

سوال: اگرکوئی شخص مسجدمیں سنت غیرمؤکدہ جیسے عصریاعشاء کی پہلی چار سنتیں پڑھ رہا ہواوروہاں عصر یا عشاء کی جماعت قائم ہوجائے، تویہ چار کی بجائے دو سنتیں پڑھ کرجماعت میں شامل ہوسکتا ہے یانہیں ؟

144
145

جمعہ کی پہلی اذان جاری ہو اس میں خرید و فروخت کرنا کیسا ؟

سوال: جمعہ کی پہلی اذان کے بعد خریدوفروخت منع ہے تو اذان کے درمیان میں(اذان جاری ہے ختم نہیں ہوئی ہے ) اگر کسی نے کچھ خرید لیا تو کیا یہ بھی گناہ ہوگا ؟

145
146

فرض ادا کرنے کے بعد جگہ بدل کرسنتیں اورنوافل پڑھنے کا حکم

سوال: کیافرماتےہیں علمائے کرام اس مسئلےکے بارے میں کہ فرضوں کے بعد جو جگہ بدل کر سنتیں اور نوافل ادا کیے جاتے ہیں اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا ان کے لیے جگہ بدلنا لازمی ہے یا جہاں کھڑے ہو کر فرض ادا کیے ہیں وہاں بهى ادا کر سکتے ہیں؟

146
147

غیرِ عربی میں خطبہ پڑھا تو جمعہ کی نماز ہو جائے گی؟

سوال: ہمارے قریب، جمعہ کا خطبہ انگریزی میں ہوتا ہے، کیا وہاں جمعہ ہو جائے گا؟

147
148

صاحب ترتیب جماعت میں شامل ہونے سے پہلے قضاپڑھے

جواب: جمعہ کے دن فجر کی نماز قضا ہوگئی اگر فجر پڑھ کر جمعہ میں شریک ہوسکتا ہے تو فرض ہے کہ پہلے فجر پڑھے اگرچہ خطبہ ہوتا ہو اور اگر جمعہ نہ ملے گا مگر ظہر ک...

148
149

جمعہ غریبوں اورمسکینوں کا حج ہے

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ جمعہ کے متعلق جو دو فرامین مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم بیان کئے جاتے ہیں کہ "جمعہ کی نماز مساکین کا حج ہے "اور" جمعہ کی نماز غریبوں کا حج ہے "تو کیا دونوں فرامین کتب احادیث میں موجود ہیں؟

149
150

کیا جمعہ کا خطبہ دینے والے شخص کے علاوہ اور کوئی جمعہ کی جماعت کروا سکتا ہے ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ جوشخص جمعہ کا خطبہ پڑھے،کیاجماعت صرف وہی کرواسکتاہے ؟اگرکوئی اور کروا دے تب بھی جمعہ درست ہوجائے گا؟اس بارے میں رہنمائی فرمادیں۔

150