
متبوع کی نیت کا اعتبار ہے، نیز تنخواہ دار اوردِہاڑی دار ملازم کےحکم میں فرق
سوال: میں سعودی شہر قصیم میں شیخ کا ڈرائیور ہوں اور میری رہائش بھی شیخ کے ساتھ قصیم میں ہے۔ شیخ کا جب بھی سفر ہوتا ہے،تو مجھے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کس شہر جانا ہے اور کہاں کہاں رُکنا ہے لیکن اکثر یہ معلوم نہیں ہوتا ،کہ وہاں قیام کتنے دن کا ہے۔شیخ سے اس کی نیت پوچھنا ممکن نہیں۔ جب مجھے معلوم ہے کہ مجھے شرعی سفر سے زیادہ سفر کرنا ہے، لیکن وہاں پہنچ کرقیام کتنے دن کرنا ہے ،یہ معلوم نہیں ،تو اس صورت میں مکمل نماز پڑھوں گایا قصر؟یا میں اپنی الگ سے نیت کروں ؟
عمرہ کے طواف کے دو پھیرے چھوڑ نے کا کفارہ
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں مکہ شریف میں عمرہ کرنے کے لیے گیاتھا میں طواف کے پانچ پھیرے کرکے باہر آیا تو پھر مجھے بعد میں پتا چلا کہ سات پھیرے کرنے ہوتے ہیں تو میرے لیے ا س صورت میں کیاہے ؟
حائضہ عورت عمرے کا احرام کہاں سے باندھے؟
سوال: کوئی عورت ہند سے مکۂ مکرمہ عمرہ کرنا جائے اور اس دوران اس کے حیض کے ایام چل رہے ہوں، تو اب وہ عمرہ کا احرام کہاں سے باندھے گی اپنے ملک سے یا مسجدِ عائشہ سے؟
مسافر امام کے پیچھے مقیم مقتدی کی نماز کا طریقہ
سوال: امام صاحب شرعی مسافرتھے جس کی وجہ سےانہوں نے چاررکعت والی نمازمیں قصرکرنی تھی،ایک رکعت ہوچکی تھی کہ ایک مقیم شخص نے ان کی اقتدا کی، ایک رکعت امام صاحب کے ساتھ پڑھی ،قعدہ کیا،امام صاحب نے سلام پھیردیا،اب مقیم مقتدی امام کے سلام پھیرنے کے بعداپنی بقیہ رکعتیں کیسے اداکرے گا،اس کاطریقہ وضاحت کے ساتھ بیان فرمائیں۔
حلالہ کیا ہے اور اس کی شرائط کیا ہیں؟ تفصیلی فتویٰ
جواب: ساتھ دی ہوں یا الگ الگ دی ہوں اور زبانی دی ہوں یا تحریری دی ہوں، بہر صورت اب وہ عورت اس مرد پر حرام ہو جاتی ہے اور شرعی حلالہ کے علاوہ ان کے لیے رجوع ...
حجِ تمتع کرنے والا حرم یا حِل سے باہر جا سکتا ہے یا نہیں
سوال: حج تمتع والے نے پہلی بار میقات سے احرام باندھا اور عمرہ کر کےاحرام کھول دیا۔ اب وہ زیارت وغیرہ کے لیے طائف جائے یا نفلی عمروں کے لیے متعدد بار حرم یا حل سے باہر میقا ت سے آگےکہیں جائے اور ہر بار احرام باندھ کرواپس آئے اور عمرہ کر کے احرام کھول دے، تو اس سے اس کے حج پر تو کوئی اثر نہیں پڑے گا؟
دوسرے عمرہ سے پہلے حلق یا تقصیر کرنا ضروری ہے؟ شرعی رہنمائی
سوال: اگر ایک عمرہ کیا ہے تو بال کٹوا لیے ،پھر اگر ایک یا دو ہفتے بعد دوبارعمرہ کیا جاتا ہے تو کیادوبارہ بال کٹوا نا لازمی ہے ؟
بیوی کے فوت ہونے سے کتنی دیر بعد اس کی بہن سے شادی کر سکتے ہیں؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ ایک شخص کی زوجہ کا انتقال ہو گیا، تو کیا وہ اپنی مرحومہ زوجہ کی سگی بہن کے ساتھ فوری طور پر نکاح کر سکتا ہے؟ یا اسے کچھ مدت انتظار کرنا ضروری ہے جیسا کہ بیوی کو طلاق دی ہو، تو عورت کی عدت تک کا انتظار کرنا ہوتا ہے، پھر اُس کی بہن سے نکاح کا جواز ہوتا ہے؟
بیٹی کو حج کروانے کی منت مانی تو اس کے علاوہ کو بھیج سکتے ہیں؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے منت مانی کہ میرا فلا ں کام ہوگیا، تو میں اپنی شادی شدہ بیٹی ہندہ کو حج کرواؤں گا۔ اب اس کا وہ کام ہوگیا ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس کے پاس صرف بیٹی کو بھیجنے کے اخراجات ہیں، جبکہ بیٹی محرم کے بغیر جا نہیں سکتی اور محرم کے اخراجات اِس کے پاس موجو د نہیں، تو سوال یہ ہے کہ اس پر حج کروانا لازم ہے؟ اور جب بیٹی کے ساتھ محرم کے اخراجات موجود نہیں، تو بیٹی کے علاوہ کسی اور کو حج پر بھیج سکتا ہے؟
احرام کی نیت کئے بغیر سوگئے اور میقات کے بعد آنکھ کھلی، توحکم ؟
سوال: عمرہ کرنے کے لئے جاتے ہوئے گھر سے احرام کی چادریں باندھ لیں اور جہاز میں بیٹھ گئے لیکن احرام کی نیت و تلبیہ نہیں کہی اور ارادہ یہ تھا کہ جہاز میں جب میقات آئے گا، تو نیت کر لیں گے، مگر ہوا یہ کہ نیند آگئی اور جب بیدار ہوئے، تو میقات نکل چکی تھی ، اس صورت میں کیا حکم ہوگا؟