سرچ کریں

Displaying 141 to 150 out of 2090 results

141

شرعی مسافر سفرکے دوران کسی جگہ جماعت قائم دیکھ کر شامل ہوگیا تو نمازکی مختلف صورتوں کے احکام ،نیز اقتداکی شرط ”امام کا مقیم یا مسافر ہونا معلوم ہو“ کا مطلب

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص مسافر ہے اور سفر میں ایسی جگہ رکا کہ اس مقام پر جماعت کھڑی ہے، اورامام کی حالت کا پتہ نہیں کہ امام مقیم ہے یا مسافر تو کیا اس کی اقتدا کرے یا اپنی الگ پڑھے؟ جبکہ اقتدا کی شرائط میں یہ بھی لکھا ہے کہ سفر یا اقامت کے حوالے سے امام کی حالت کا علم ہو۔ اور اگر چار رکعت والی نماز میں اقتدا کر لیتا ہےاور اسے دو سے زیادہ رکعتیں نہ ملیں، تو پھر یہ کتنی رکعتیں پڑھے گا؟ یعنی امام کو مقیم سمجھ کر چار پوری کرے گا یا مسافر سمجھ کر دو پر یہ سلام پھیر دے گا؟

141
142

روزے کی حالت میں دانتوں میں پھنسی چیز نگلنے سے روزے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر روزے کی حالت میں منہ کے اندر کوئی چیز پھنس گئی ہواور کوئی شخص اس کو غلطی سے نگل لے، تو کیا اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟

142
143

جس پر دَم لازم ہو اور وہ دَم دینے پر قادر نہ ہو، تو کیا حکم ہے

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے کسی مجبوری کےبغیر سلے ہوئے کپڑے پورے ایک دن تک پہنے رکھے ، مگر فقیر ہونے کے سبب دم دینے پر قادر نہیں ۔ کیا دم دینے کے لیے وہ قرض لے یا کسی سے مدد مانگے یا اس کے بدلے روزے رکھ لے یا فقط توبہ کر لینا کافی ہے ؟ سائل :صوفی اقبال ضیائی (مدینہ منورہ)

143
144

رمضان میں اذانِ مغرب اور نماز کے دوران 10 منٹ کا وقفہ کرنا کیسا ؟

جواب: روزے کی حالت میں پورا دن بھوکا پیاسا رہنے کی وجہ سےعموماً افطار کے وقت یہی کیفیت ہوتی ہے،لہذا رمضان المبارک میں مغرب کی اذان اور جماعت کے درمیان دس م...

144
145

کیا جوں کا خون پاک ہوتا ہے؟

سوال: کیا جوں کا خون پاک ہوتا ہے، بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ یہ نا پاک ہو تا ہے ؟؟ رہنمائی فرمادیں۔سائل: ذیشان شیخ(via،میل)

145
146

روزے کی حالت میں مشت زنی کی لیکن انزال نہ ہوا تو روزے کا حکم

سوال: روزے کی حالت میں مجھے نفس پر قابو نہ رہا اور ہاتھ سے پریکٹس کی لیکن منی خارج نہیں ہوئی تو اس صورت میں روزے کا کیا حکم ہے؟

146
147

قضاء نماز کے ہوتے ہوئے نوافل پڑھنے کا حکم‎

جواب: روزے ہیں ، وہ اگر نفلی روزے رکھے ، تو وہ نفلی روزے قبول نہ ہوں گے ، جب تک وہ اپنے فرض روزے پورے نہ کر لے ۔ چنانچہ مسند احمدو طبرانی اوسط و جامع الصغی...

147
148

معدے کے السر کی وجہ سے روزہ چھوڑنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ آج سے کچھ دن پہلے میرے معدے میں تکلیف اٹھی اور کھانا وغیرہ بالکل ہضم نہیں ہورہا تھا، اس کے بعد میں نے علاج کروایا تو یہ تکلیف ختم ہوگئی، لیکن اب معدہ بھاری بھاری رہتا ہے، ڈاکٹر نےمعدے کا السر مجھے بتایا ہے، اس کا بھی علاج ابھی چل رہا ہے، تو کیا میں اس کی وجہ سے رمضان کے روزے چھوڑ سکتا ہوں؟ میرے گھر میں میری ایک بہن کو یہی تکلیف ہے، انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ اس بیماری میں کھاتے پیتے رہنا ضروری ہوتا ہے ورنہ خالی پیٹ رہنے سے تکلیف بہت بڑھ جاتی ہے۔

148
149

دو بچوں میں سے ایک بچہ نکال لیا، اب جو خون آئے وہ نفاس ہوگا یا نہیں؟

سوال: جوڑواں بچوں سے حاملہ خاتون کا ایک بچہ سات ماہ کاپیٹ میں فوت ہوگیا اور دوسرا بچہ زندہ تھا، ڈاکٹرز نے مردہ بچے کو نکال دیا جبکہ زندہ بچہ ابھی پیٹ میں ہے، عورت کوخون آنا شروع ہوگیا، تو یہ خون نفاس کا ہوگا یا نہیں؟

149
150

مچھر کا خون پاک ہے یا ناپاک یہ کپڑوں پر لگا جائے تو کیا شرعی حکم ہے ؟

سوال: مچھر کا خون پاک ہے یا ناپاک؟ اور اگر اس کا خون کپڑوں پر لگا ہو،توانہیں پہن کر نماز پڑھنا کیسا؟

150