سرچ کریں

Displaying 141 to 150 out of 885 results

141

قضا نمازیں ادا کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کے ذمہ بہت سی قضا نمازیں ہیں اور نمازیں زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کو یہ یاد نہیں کہ کس کس دن کی نمازیں قضا ہوئی ہیں، اب قضا نمازوں کا حساب کرنے کے بعد وہ ان کی ادائیگی کرنا چاہتا ہے، تو پوچھنا یہ تھا کہ ان نمازوں کی ادائیگی میں نیت کس طرح کی جائے گی کہ میں کس دن کی نماز ادا کر رہا ہوں، کیونکہ اسے تو یہ یاد ہی نہیں؟ نیز شریعت مطہرہ کی طرف سے ان نمازوں کو ادا کرنےکے طریقے میں کوئی تخفیف بھی ہے؟

141
142

این جی آر ( NGR) کمپنی میں انویسٹ کرنے کا حکم

جواب: قرض کی ہے اور کمپنی اس پر جومنافع دے رہی ہے ،وہ قرض پر نفع دے رہی ہے اور قرض پر نفع دینا سود اور حرام قطعی اور جہنمی کام ہے،جیسا کہ حدیث پاک میں ہے...

142
143

قرض کون سی کرنسی میں واپس کیا جائے گا؟

سوال: پاکستان والے نے عرب والے سے قرض لیا، عرب والے نے قرض ریال کرنسی کی صورت میں بھیجا جو پاکستان والے کو پاکستانی کرنسی کی صورت میں مثلا ایک لاکھ روپیہ ملا۔ پھر پاکستان کی کرنسی کے ریٹ میں فرق آ گیا۔ اب قرض لینے والا پاکستانی ایک لاکھ روپے واپس لوٹائے گا یا ریال لوٹائے گا۔ قرض دینے والا کہہ رہا ہے کہ قرض دیتے وقت پاکستانی کرنسی کا ریٹ اور تھا اور اب اور ہے۔ اب اگر ایک لاکھ واپس کرے تو کرنسی کے لحاظ سے فرق پڑے گا ؟

143
144

روزوں سے قسم کا کفارہ ادا کرنے کی صورت میں اگر بعد میں کبھی مال آ گیا تو کیا دوبارہ سے قسم کا کفارہ دینا ہوگا؟

جواب: ادائیگی سے عاجز ہوجائے تو اب اُس کے لیے حکمِ شرع یہ ہے کہ وہ بلا ناغہ لگاتار تین روزے رکھے، اس صورت میں بھی اُس کی قسم کا کفارہ ادا ہوجائے گا۔ ا...

144
145

اسٹیل مِلز اور ٹھیکیداروں میں رائج سریے کی خریداری کی ایک ناجائز صورت

سوال: اگر کسی بڑے ٹھیکیدار کو چند ماہ یا مخصوص مدت کے بعد سریا چاہئے ہوتا ہے،تو وہ اسٹیل مِل سے پہلے ہی خریداری کا معاہدہ کر لیتا ہے،تاکہ اسٹیل مِل اس وقت تک اتنا سریا تیار کر کے دیدےاور آئے روز مٹیریل کی جو قیمتیں بڑھ رہی ہیں،اس سے بھی بچت ہو جائے۔ٹھیکیدار اور اسٹیل ملز کے مابین جو معاہدہ ہوتا ہے،اس کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ اس میں سریے کی کوالٹی، موٹائی ،وزن ،ادائیگی کی مدت اور ادائیگی کا مقام وغیرہ سب کچھ اس طرح طے کر کے خریداری ہوتی ہے کہ کسی معاملہ میں کسی قسم کا کوئی ابہام باقی نہیں رہتا۔البتہ قیمت کے حوالہ سے یہ طے ہوتا ہے کہ وقتی طور پر سریے کا جو ریٹ چل رہا ہے،اس کے مطابق قیمت دیدی جائے،لیکن قیمت کا اصل فیصلہ ادائیگی کے وقت کی قیمت کو دیکھ کر کیا جائے گا اور وہ اس طرح کہ سریے کی ادائیگی کے وقت اگر ریٹ موجودہ ریٹ جتنا ہی رہا یا بڑھ گیا،تو ادا شدہ قیمت ہی کافی ہو گی، ہاں اگر قیمت کم ہو گئی،تواس وقت کی کم قیمت ہی فائنل ہو گی اور بقیہ رقم ٹھیکیدار کو واپس کر دی جائے گی۔کئی اسٹیل ملز اسی طرح کا معاہدہ کر رہی ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ خریدوفروخت کا یہ طریقہ شرعاً درست ہے یا نہیں؟

145
146

مکان گروی لینا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قرض دے کرمکان گروی لینا ،اسے استعمال کرتے رہنا ،پھرجب قرضدار قرض واپس کرے تو اسے مکان واپس کردینا،کیا یہ طریقہ جائز ہے یا نہیں؟

146
147

پریمئیم پرائز بانڈ (Premium Prize Bond )کا حکم

جواب: قرض کی رسید ہے جس پر واضح طور پر دلیل آفیشل اشتہار (Official Advertisement) کے یہ الفاظ ہیں۔ اس بانڈ کے گم ہونے، چوری ہونے یا جل جانے پر بھی کوئی خطر...

147
148

کیا سمندرمیں ڈوب کرشہید ہوجانے والے کا قرض معاف ہوجاتا ہے

سوال: ہم نے سنا ہے کہ جو شخص ڈوب کر شہید ہوجائے ، اس کا قرض معاف ہوجاتا ہے، کیا یہ بات شرعی اعتبار سے درست ہے؟

148
149

قضا نماز کی نیت کیسے کریں ؟

سوال: زید کو یہ معلوم ہے کہ فلاں مہینے کی فلاں تاریخوں کی 10 نمازیں قضا ہوئی ہیں، اب زید ان نمازوں کی ادائیگی میں دن معین کرنے کے بجائے یوں نیت کرتا ہے کہ میری سب سے پہلی فلاں نماز جو قضا ہوئی ہے ،اسے ادا کرتا ہوں، تو کیا اس صورت میں زید کی وہ قضا نمازیں ادا ہوجائیں گی؟رہنمائی فرمائیں۔

149