سرچ کریں

Displaying 141 to 150 out of 541 results

141

ہاتھ کی زائد انگلی کٹوا سکتے ہیں ؟

سوال: میری بیٹی 23 سال کی ہے۔ پیدائشی طور پر اُس کے بائیں ہاتھ کی چھ انگلیاں ہیں۔ چھٹی انگلی، چھنگلیا کے ساتھ اور دیگر انگلیوں کے سائز کے برابر ہی ہے۔ یہ انگلی حرکت نہیں کرتی، بلکہ ہڈی کی طرح بس اَکڑی ہی رہتی ہے۔اِس انگلی کے ہونے کی وجہ سے میری بیٹی آٹا وغیرہ نہیں گوندھ سکتی، نیز اِس کے علاوہ ہاتھ سے ہونے والے دیگر کام بھی درست انداز میں نہیں کر پاتی، کیونکہ اِس انگلی کی وجہ سے اُس کے ہاتھ کی ”گرفت“ٹھیک نہیں ہے۔ اب عنقریب اُس کی شادی ہے، جس کی وجہ سے ہم پریشان ہیں۔ ڈاکٹرز اِس کا علاج صرف سرجری ہی بتاتے ہیں کہ اگر آپریشن کے ذریعے اِسے ختم کر دیا جائے ،تو ہاتھ کی گرفت ٹھیک ہو جائے گی۔ ہمیں شرعی رہنمائی عطا فرمائیں کہ کیا ہم اضافی انگلی کٹوا سکتےہیں؟

141
142

وفات کی عدت کے دوران اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لئے جانا

سوال: ایک اسلامی بہن وفات کی عدت گزار رہی ہیں ، ان کی پہلے شوہر سے ایک بیٹی ہے جس کی شادی ان کی عدت کے دوران ہی ہے ، تو کیا یہ اسلامی بہن اپنی بیٹی کی شادی میں شریک ہونے کے لئے جا سکتی ہیں ؟

142
143

اگر حمل ضائع ہوجائے تو کیا اس کا نام رکھنا ہوگا؟

جواب: لڑکی تو اس کا ایسا نام رکھا جائے جو لڑکے اور لڑکی دونوں کے لیے رکھا جاسکتا ہو۔ جیسے ممتاز،شمیم ،اختروغیرہ۔ یہ نام لڑکے اور لڑکی دونوں کے لیے رکھے جاتے...

143
144

جاب وغیرہ حاصل کرنے کے لیے غیرشرعی تعلقات کا اظہار کرنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص بیرون ملک مثلا ساؤتھ افریقہ میں کام کاج کے سلسلہ میں گیا ہوا ہے اور وہاں کام کرنے کی اجازت اس بات پر مشروط ہے یا کام کرنے کے کاغذات اس بات پر ملیں گے کہ وہاں کسی رہائشی عورت کے ساتھ اپنا تعلق ظاہر کرے (تعلق سے مراد شادی والا تعلق نہیں بلکہ غیر شرعی مثلا گرل فرینڈ وغیرہ) تو پھر اس کو کام کرنے کی اجازت یا کام کرنے کی اجازت والے کاغذات ملیں گے۔ واضح رہے کہ جس عورت کے ساتھ اپنا (گرل فرینڈ والا) تعلق ظاہر کرنا ہے اس کے ساتھ نہ کبھی ہماری ملاقات ہوگی نہ ہی اس کے ساتھ دیگر بات چیت ہوگی بس ہمارے کاغذات کے ساتھ اس کے شناختی کارڈ کی کاپی لگے گی اور ہمارے کاغذات میں وہ ہماری گرل فرینڈ کے طور پر شامل ہوگی، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ ایسا کرنا کیسا؟

144
145

ہیجڑے سے عورت پردہ کرے گی؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ معاشر ے میں شادی، بیاہ یا بچے کی ولادت کے موقع پر ہیجڑے مبارک دینے کے لیے گھروں میں آجاتے ہیں، گھروں میں عورتیں بھی موجود ہوتی ہیں، تو کیا عورتوں کو ان کے سامنے جانا، جائز ہے یا نہیں؟ کیا ان ہیجڑوں سے عورتوں کو پردہ کرنا لازم ہے یا نہیں؟ اس بارے میں رہنمائی فرما دیں۔

145
146

بچی پر پردہ کرنا کس عمر میں لازم ہے؟

جواب: لڑکی کے لیے اگرچہ پردے کا استحبابی حکم بھی نہیں ،مگر بچی کی عادت بنانے کے لیے اسے پردے کے احکام و اداب پہلے سے ہی سکھانا و شوق دلانا چاہیے ، تاکہ...

146
147

مسلمان کو کافر کہنا کیسا؟ کہنے والا کافر ہوجائے گا؟

جواب: شادی شدہ ہے، تو تجدیدِ نکاح بھی ضروری ہے۔نیز شریعتِ اسلامیہ میں اگرچہ ایسے شخص کے لیے کوئی مخصوص حدبیان نہیں ہوئی، لیکن اسلامی حکومت ہونے کی صورت میں...

147
148

قرض میں دی ہوئی رقم واپس نہ مل رہی ہو تو زکوٰۃ لے سکتے ہیں؟

جواب: شادی بیاہ کے لیے جہیز اور دیگر چیزوں کے لیے فضول خرچوں کو حاجت اور ضرورت سمجھا جاتا ہے، لہٰذا اس طرح کی چیزیں ہرگز ضرورت میں نہیں داخل نہیں ہوں گی، ہا...

148
149

جس شخص کا ایک ہاتھ نہ ہو تو کیا وہ احرام میں لاسٹک استعمال کر سکتا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ ایسا معذور شخص جس کا دایاں ہاتھ نہ ہو اور وہ حج یا عمرے کے لئے جائے، تو اسے احرام میں لاسٹک لگوانے کی اجازت ہے؟ کیونکہ اِس کے بغیر اُسے سخت آزمائش ہوگی، ایک تو ابتداءً احرام باندھنے میں مشکل ہوگی، پھر حالت احرام میں قضائے حاجت کے لئے جائے گا تو دوبارہ سے احرام باندھنے میں الگ مسئلہ ہوگا، نیز حج و عمرہ کے مشاغل اوروضو کے دوران احرام کےکھل جانے کا بھی اندیشہ رہےگا، لہذا اس کے متعلق شرعی رہنمائی فرمادیں۔ واضح رہے کہ شخصِ مذکور غیر شادی شدہ ہے،اس کی بیوی نہیں جو احرام کے معاملات میں اس کی مدد کرسکے۔

149
150

حرمت مصاہرت ثابت ہونے کے لیے کتنی عمر ہونا ضروری ہے؟

جواب: لڑکی کا حد شہوت کو پہنچنا ضروری ہے یعنی لڑکےکاکم ازکم بارہ سال اورلڑکی کاکم ازکم نوسال کا ہونا ضروری ہے، اس سے پہلے حرمت مصاہرت ثابت نہیں ہوتی۔ لہذ...

150