نماز ی کی گود میں بچہ آکربیٹھ جائے، تو نماز کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ گھر میں تروایح وغیرہ نماز ادا کر رہے ہوں، تو اس دوران چھوٹے بچے کھیلتے کھیلتے آکر نمازی کی گود میں بیٹھ جاتے ہیں یا پھر سجدے کی حالت میں ہوں، تو پیٹھ پر سوار ہو جاتے ہیں، تو اس صورتِ حاال میں نما زکا کیا حکم ہو گا؟ نیز اگر بچے نے پاجامہ یا پیمپر وغیرہ میں پیشاب یا پاخانہ کیا ہو اور اس حالت میں آکر گود میں بیٹھ جائے، تو کیا اس صورت میں نماز ہو جائے گی؟
نماز میں درود نہ پڑھنے سے نماز ہوجائے گی؟ حدیث پاک کی شرح
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ نماز کے آخری قعدہ میں تشہد کے بعد درود پاک پڑھنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ ایک شخص کا کہنا ہے کہ فرض ہے، اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی اور دلیل میں ایک حدیث بیان کرتا ہے کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے نماز میں درود پڑھنے کا حکم دیا ہےاور فرمایا جو مجھ پر درود نہ پڑھے اس کی نماز ہی نہیں ہوتی۔ لہذا دورد پڑھنا فرض ہے،بغیر پڑھے نماز نہیں ہوگی۔ درست رہنمائی بیان فرمائیں۔
سری نماز میں امام نے اونچی قراءت شروع کر دی تو نماز کا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر امام نے کسی سری نماز میں بھول کر بلند آواز میں تلاوت کی ابھی صرف چند الفاظ کہے یعنی صرف ”اَلْحَمْدُ“ کہا کہ اتنے میں پیچھے سے کسی نے لقمہ دیا اور امام کو یاد آیا، پھر اس نے باقی قراءت آہستہ آواز میں کی تواس کا کیا حکم ہے؟
امام قصداً دو رکوع کرکے سجدہ سہو کرلے، تو نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: نمازِ ظہر میں امام صاحب آہستہ آواز میں تکبیر کہہ کر رکوع میں چلے گئے، پھر رکوع سے پلٹ کر امام صاحب نے بلند آواز سے تکبیر کہہ کر دوبارہ رکوع کیا اور آخر میں سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کی۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس صورت میں نماز درست ادا ہوگئی؟
سجدہ سہو کا ایک سجدہ رہ گیا تو نماز کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اِس مسئلے کے بارے میں کہ نمازی نے بھول کر سجدہ سَہْو کے دوسجدوں میں سے ایک کیا اور نماز مکمل کر لی، تو نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: ہم کچھ ساتھی تھے سب کی نماز قضا ہوگئی،اب ایک مسجد میں رُک کر سب کو قضا نماز پڑھنی تھی، تو ہم اکیلے پڑھ رہے تھے کہ ایک عالم صاحب نے قضا کی جماعت شروع کر دی۔تو کیا قضا نماز جماعت کے ساتھ پڑھی جا سکتی ہے؟ نیز میں نے نماز شروع کر دی تھی، تو میرے لیے کیا حکم تھا؟
مسجد سے باہر متصل جگہ میں عورتیں نماز پڑھنے جا سکتی ہیں؟
سوال: میں نے ایک فتویٰ پڑھا ہے ، جس میں عورتوں کو مسجد میں نماز کی ادائیگی سے منع کیا گیا ہے اور وجہ یہ لکھی ہے کہ حضرت فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ نے اپنے دورِ خلافت میں عورتوں کو مسجد سے منع کر دیا تھا ، میرا سوال یہ ہے کہ اگر ہم اپنے گاؤں میں عورتو ں کو مسجدکے اندر نہ بلائیں ، بلکہ مسجد کے باہر متصل کسی جگہ پر وہ امام صاحب کی اقتدا کر کے نماز پڑھ لیں ،تو پھر تو کوئی حرج نہیں ؟ یوں وہ مسجد میں بھی نہیں آئیں گی اور جماعت سے نماز بھی ادا کر لیں گی ۔
پہلے قعدے میں مقتدی نے تشہد کا تکرار کیا، تو نماز کاحکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض اوقات نمازِ پنجگانہ میں امام صاحب پہلے قعدہ میں تشہد پڑھ رہے ہوتے ہیں، لیکن مقتدی کا تشہد مکمل ہوجاتا ہے، تو اب اگر مقتدی اس وجہ سے کہ خاموش رہنے سے سجدہ سہو لازم ہوجاتا ہے، دوبارہ آدھی تشہد پڑھ لے ، تو مقتدی کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟
شیشے یا آئینے کے سامنے نماز پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں اپنے کمرے میں جس جگہ نماز پڑھتا ہوں وہاں میرے بالکل سامنے شیشہ لگا ہوا ہے، شیشہ کے سامنے نماز پڑھنے کی صورت میں مجھے شیشہ پر اپنا عکس نظر آسکتا ہے، لیکن میں نماز پڑھتے ہوئے سامنے شیشہ کی طرف نہیں دیکھتا ہوں بلکہ نظریں نیچے رکھتا ہوں، تو کیا اس طرح میرے سامنے شیشہ ہونے سے میری نماز ہو جائے گی یا نہیں؟
فلائٹ میں نمازوں کے اوقات کا حساب کیسے رکھا جائے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ اگر کوئی شخص دبئی سے ہیوسٹن یا ہیوسٹن سے دبئی کی طرف مسلسل فلائٹ کے ذریعے سفر کرتا ہے، تو دورانِ پرواز نمازوں کا حساب کیسے رکھے؟ مثلاً ابھی دس اگست کو دبئی سے ہیوسٹن اڑنے والی ایمرٹس کی فلائٹ ”EK-211“ اور اِسی دس تاریخ کو ہیوسٹن سے دبئی کے لیے اڑنے والی فلائٹ ”EK-212“ کو معیار بنا کر ایسا واضح چارٹ بنا دیں کہ نمازوں کے اوقات اور جہاں وہ نماز ادا کرنی ہے، اُن خطوں کو واضح انداز میں بیان کر دیا گیا ہو۔