سرچ کریں

Displaying 141 to 150 out of 3073 results

141

امام کے ساتھ رکوع میں شامل ہوتے وقت تکبیر تحریمہ کے لئے ہاتھ نہ اٹھانا

سوال: اگر فرض نماز کی جماعت ہو رہی ہے۔ امام صاحب رکوع میں ہیں، رکوع کا وقت کم ہوتا ہے، تو کیا مقتدی بغیر کانوں تک ہاتھ اٹھائے تکبیر تحریمہ کہتے ہوئے سیدھا ہاتھ باندھ لے اور پھر فوراتکبیر کہہ کر رکوع میں چلا جائے۔ تو کیا یہ عمل ٹھیک ہو گا؟

141
142

صلاۃ التسبیح میں تیسرا کلمہ کتنا پڑھا جائے؟

سوال: تسبیح نماز میں تیسرا کلمہ مکمل پڑھنا ہے یا آدھا؟

142
143

نماز میں درود نہ پڑھنے سے نماز ہوجائے گی؟ حدیث پاک کی شرح

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ نماز کے آخری قعدہ میں تشہد کے بعد درود پاک پڑھنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ ایک شخص کا کہنا ہے کہ فرض ہے، اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی اور دلیل میں ایک حدیث بیان کرتا ہے کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے نماز میں درود پڑھنے کا حکم دیا ہےاور فرمایا جو مجھ پر درود نہ پڑھے اس کی نماز ہی نہیں ہوتی۔ لہذا دورد پڑھنا فرض ہے،بغیر پڑھے نماز نہیں ہوگی۔ درست رہنمائی بیان فرمائیں۔

143
144

نماز میں قراءت کرتے ہوئے تشدید چھوڑدینے کا حکم

سوال: نمازی "تَبَّتْ یَدَاۤ اَبِیْ لَهَبٍ وَّ تَبَّؕ(۱)" میں " وَّ تَبَّط" کی با کو وقف کی صورت میں بغیر تشدید کے پڑھے تو نماز کا کیا حکم ہوگا ؟

144
145

نماز پڑھنے کے بعد معلوم ہوا کہ غیر قبلہ کی سمت نماز پڑھی گئی

سوال: اگر قبلہ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھ لی پھر بعد میں پتہ چلا کہ نماز غیر قبلہ کی طرف ادا کی ہے تو کیا وہ نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی؟

145
146

غلط لقمہ دینے والے کی نماز کا حکم

سوال: چار رکعت والی نماز میں امام چوتھی رکعت کے لیے کھڑا ہونے لگا ،تو ایک مقتدی نے یہ سمجھ کر کہ امام پانچویں کے لیے کھڑا ہو رہا ہے لقمہ دے دیا ،لیکن امام نے نہیں لیا ،کیا لقمہ دینے والے کی نماز ٹوٹ گئی ؟

146
147

نمازی کی طرف منہ کرنے کا حکم؟ تفصیلی فتویٰ

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ دیکھا گیا ہے کہ نماز پنجگانہ کی جماعت مکمل ہوجانے کے بعد کئی افراد مسبوق ہوتے ہیں، جو اپنی نماز مکمل کرنے کے لیےکھڑے ہوجاتے ہیں، لیکن ان کے آگے اگلی صفوں میں نماز مکمل کرلینے والے نمازی بھی بیٹھے ہوتے ہیں، کیا ایسی صورت میں امام صاحب کا بعد سلام نمازیوں کی طرف منہ کرکے درس دینا یا وظیفہ پڑھنا درست ہے؟ کیا یہ بات صحیح ہے کہ اگلی صف میں جو نمازی موجود ہیں، وہ سترہ کا کام کرتے ہیں، اس کے لیے نمازی کے قد کے برابر سترہ ہونا ضروری نہیں؟ نیز یہ بھی ارشاد فرمائیں کہ جو نمازی کی طرف منہ کرنے سے منع کیا جاتا ہے، کیا یہ صرف انفرادی طور پر نماز پڑھنے والوں کے لیے ہے، جماعت سے اس کا کوئی تعلق نہیں؟ اسی طرح جمعہ والے دن امام صاحب جب سنتوں سے فارغ ہوجائیں، تو اس وقت کئی افراد عین منبر کے سامنے آخر تک سنتوں میں مشغول ہوتے ہیں، ایسی صورت میں منبر پر فوراً بیٹھ جانا درست ہے؟ برائے کرم اس حوالے سے دلائل کی روشنی میں رہنمائی فرمادیں۔

147
148

نمازی کی قراءت کی آواز دوسرے تک جائے تو کیا حکم ہے؟

سوال: تنہا نماز پڑھنے والا سنت اور نفل نماز میں اتنی بلند آواز سے قراءت کرتا ہےکہ پاس میں نماز پڑھنے والے کو تکلیف ہوتی ہے ، اس کا کیا حکم ہے؟

148
149

پہلے قعدے میں مقتدی نے تشہد کا تکرار کیا، تو نماز کاحکم

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض اوقات نمازِ پنجگانہ میں امام صاحب پہلے قعدہ میں تشہد پڑھ رہے ہوتے ہیں، لیکن مقتدی کا تشہد مکمل ہوجاتا ہے، تو اب اگر مقتدی اس وجہ سے کہ خاموش رہنے سے سجدہ سہو لازم ہوجاتا ہے، دوبارہ آدھی تشہد پڑھ لے ، تو مقتدی کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟

149
150

قعدہ اولیٰ میں بھول کرسلام پھیر دیا اور تسبیح پڑھنا شروع کردی

سوال: تین یا چار رکعتی نماز میں قعدہ اولیٰ میں ہی سلام پھیر لیا، اورسلام پھیرنے کے بعد تسبیح پڑھناشروع کردی لیکن بات چیت وغیرہ نہیں کی وہیں بیٹھے بیٹھے یادآیاکہ غلطی سے دورکعت پر سلام پھیردیاتواس صورت میں کیانمازنئے سرے دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟

150