
مجیب:مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3512
تاریخ اجراء: 22رجب المرجب 1446ھ/23جنوری2025ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
تسبیح نماز میں تیسرا کلمہ مکمل پڑھنا ہے یا آدھا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
تسبیح نماز میں عام طورپر تیسرا کلمہ "واللہ اکبر" تک پڑھا جاتا ہے،البتہ ایک روایت میں بقیہ حصے کابھی ذکر ہے، لہذاکلمہ مکمل بھی پڑھ سکتے ہیں ۔
سنن الترمذی میں ہے: "حدثنا أبو وهب، قال: سألت عبد الله بن المبارك عن الصلاة التي يسبح فيها؟ فقال: " يكبر، ثم يقول: سبحانك اللهم وبحمدك، وتبارك اسمك، وتعالى جدك، ولا إله غيرك، ثم يقول خمس عشرة مرة: سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله أكبر"ترجمہ: حضرت ابو وہب فرماتے ہیں میں نے حضرت عبد اللہ بن مبارک سے اس نماز کے بارے میں سوال کیا جس میں تسبیح کی جاتی ہے تو آپ نے فرمایا: نمازی تکبیر کہے پھر کہے " سبحانك اللهم وبحمدك، وتبارك اسمك، وتعالى جدك، ولا إله غيرك "(یعنی ثنا پڑھے) پھر پندرہ (15) مرتبہ یہ پڑھے " سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله أكبر "۔(سنن الترمذی،ج 2،ص 348،مطبوعہ مصر)
رد المحتار میں ہے” يقول فيها ثلثمائة مرة «سبحان الله، والحمد لله ولا إله إلا الله، والله أكبر» وفي رواية زيادة «ولا حول ولا قوة إلا بالله» “ترجمہ:تسبیح نماز میں تین سو بار«سبحان الله، والحمد لله ولا إله إلا الله، والله أكبر» کہے ، اور ایک روایت میں «ولا حول ولا قوة إلا بالله» کا اضافہ ہے۔ (رد المحتار، کتاب الصلاۃ ، باب النوافل ، مطلب فی صلاۃ التسبیح، ج 2،ص 571، کوئٹہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟