سرچ کریں

Displaying 1521 to 1530 out of 2766 results

1521

زکوۃ سے بچنے کے لیے حیلہ کرنا

سوال: ایک شخص کے پاس 14تولہ سونا ہے،اس نے زکوۃ سے بچنے کیلئے 7تولہ سونا،اپنے چھوٹے بالغ بھائی کو، بتائے بغیر اس کی ملک کردیا،چھوٹا بھائی بہت دور رہتا ہے،اس سے جلد ملاقات نہیں ہوسکتی۔البتہ پورا 14تولہ سونا اس چھوٹے بھائی کے گھر میں ہی ہے،لیکن ایسی محفوظ جگہ لاکر میں رکھا ہے،جس کا چھوٹے بھائی کو بھی علم نہیں اور صرف وہ بڑا بھائی ہی اس لاکر کو کھول سکتا ہے۔اب اس صورت میں دونوں کے پاس 7,7تولہ سونا کے علاوہ اور کچھ بھی مال نہیں،تو اب زکوۃ سے متعلق کیا حکم ہوگا،نیز کیا اس بڑے بھائی کا زکوۃ سے بچنے کیلئے ایسا کرنا درست ہے ؟

1521
1522

عمرہ کے بعد میقات کے اندر رہتے ہوئے حرم سے باہر گئے تو مکہ واپسی پر احرام کا حکم

سوال: اگر کوئی شخص عمرہ کرنے کے لئے مکہ گیا۔ عمرہ وغیرہ کرنے کے بعد حرم سے باہر کسی کام سے چلا جائے لیکن میقات سے باہر نہ جائے، تو واپس مکہ مکرمہ جانے کے لئے احرام باندھنا لازم ہوگا یا نہیں؟

1522
1523

بیوی نے شوہر کا فطرہ اس کی اجازت کے بغیر ادا کردیا تو

سوال: بیوی نے شوہر کا فطرہ بغیر اجازت لئے اپنے پیسوں سے دے دیا تو وہ ادا ہوگیا یا دو بارہ پوچھ کر دینا ہوگا ؟

1523
1524

جدہ آنے والے نے ڈائریکٹ مدینہ شریف جانا ہو تو احرام باندھے گا یا نہیں ؟

سوال: ایک شخص اپنے والدین کو عمرے پر لے جارہاہے، وہ شخص یوکے سے جدہ جائے گا،اوراسی دن اس کے والدین پاکستان سے جدہ اتریں گے،پھر وہ شخص اپنے والدین کو جدہ سے ڈائریکٹ مدینہ منورہ لیکر جائے گا۔ ایسی صورت میں اس شخص پر اور اس کے والدین پر میقات سے احرام باندھنا لازم ہوگایا پھر وہ بغیر احرام جدہ آسکتے ہیں ؟

1524
1526

جماعتِ فجر کے دوران سنتیں پڑھنے کا حکم

جواب: اپنی من مانی توجیہ کے ساتھ بیان کرنا ہرگز درست نہیں ہے۔ وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِ...

1526
1527

جس کا نام عمّار ہو، اس کا نام میم کی تشدید کے بغیر بولنا کیسا؟

سوال: اگر بچے کا نام عمّار رکھیں، تو لوگ اس نام کو میم کی تشدید کے بغیر پکارتے ہیں، ایسا کرنا غلط تو نہیں؟ معنی میں فساد تو نہ ہوگا؟

1527
1528

نماز کے دوران قراءت کرتے ہوئے جمع متکلم کی ضمیر نَا کا الف نہیں پڑھا، تو نماز کا حکم ؟

سوال: اگر کسی شخص نے نماز میں قراءت کے دوران سورہ اعراف کی آیت ﴿ وَ وٰعَدْنَا مُوْسٰى﴾ تلاوت کرتے ہوئے ﴿ وَ وٰعَدْنَا ﴾ کی ’’نا“ ضمیر کو بغیر الف کے﴿ وَ وٰعَدْنَ﴾ پڑھ دیا، تو اس کی نمازکا کیا حکم ہوگا ؟

1528
1529

پیاس لگنے پر روزہ چھوڑنا اور روزوں کا فدیہ دینا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں 17سال سے ذہنی مریضہ ہوں اور رمضان کے روزے نہیں رکھتی، کیونکہ میں جو ادویات استعمال کرتی ہوں، اُن کے ساتھ پانی بہت پینا پڑتا ہے، میں ایک منٹ بھی پانی کے بغیر نہیں رہ سکتی چاہے سردی ہو یا گرمی،اُن ادویات کے علاو ہ کوئی حل بھی نہیں ہے، تو میں اپنے روزوں کا فدیہ دیتی ہوں ،کیا یہ جائز صورت ہے؟ اگر نہیں تو برائے کرم شرعی رہنمائی فرما دیں۔

1529
1530

زندہ پیدا ہونے والے بچے کو بغیر غسل و نماز جنازہ کے دفن کردیا تو حکم؟

سوال: اگر کوئی بچہ زندہ پیدا ہوا ،پھر فورا ً ہی فوت ہو گیا اور لوگوں نے غسل اور جنازہ کے بغیر ہی دفنا دیا،تو اب کیا حکم ہوگا؟

1530