
فرض نماز تنہا پڑھنےکے بعد جماعت قائم ہونا
سوال: ایک شخص نے جماعت سے پہلے ہی فرض نماز پڑھ لی پھر بعد میں جماعت شروع ہوئی تو اس کے لیے کیا حکم ہے کہ اس کی نماز ہوگئی یا دوبارہ جماعت سے نماز پڑھ سکتا ہے؟
مکروہ وقت میں قضا نماز پڑھنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلےکے بارے میں کہ تین مکروہ اوقات میں سے کسی وقت میں قضا نماز پڑھ لی، تو وہ نماز ہو جائے گی یا نہیں؟ اگر نماز ہو جائے گی تو واجب الاعادہ ہو گی یا نہیں ؟
مغرب کی نماز میں بھولے سے چار رکعتیں پڑھنے کا حکم
سوال: مغرب کی نماز میں بھول کر تین فرض کے بجائے چار پڑھ لیےپھر ایک رکعت اور ملالی،تو کیا اس طرح مغرب کے تین فرض اور بقیہ دو نفل ہوجائیں گے یا پھر یہ نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی؟
صبح صادق طلوع ہونے کے بعد نوافل پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ صبح کی نماز کا وقت شروع ہونے کے بعد تحیۃ الوضو اور تحیۃ المسجد پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ سائل:محمد ثقلین فانی(کمڑیال، پنڈی گھیپ، اٹک)
نماز کی کتنی رکعات میں قیام فرض ہے؟
سوال: کیا نماز میں صرف پہلی رکعت میں قیام فرض ہے اور باقی رکعتیں بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں یا تمام رکعتوں میں قیام فرض ہے؟
عصر و فجر کے وقت میں قضا نماز پڑھنا
سوال: کیا عصر اور فجر کے وقت میں مکروہ وقت سے پہلے پہلے قضا نماز پڑھ سکتے ہیں؟
عصر کی نمازکے بعد شکرانے یا حاجت کے نفل پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا عصر کی نماز پڑھنےکے بعد شکرانے یا حاجت کے نفل پڑھ سکتے ہیں؟
مسافرکے لیے نوافل وسنن میں قصرکا مسئلہ
سوال: فرض نماز کے علاوہ نوافل و سنتوں میں بھی قصر کریں گے یا نہیں؟
دہ در دہ سے کم پانی کب مستعمل ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ پچھلے دنوں ہمارے ہاں کافی بارش ہوئی تو ہم نےگھر میں رکھے ہوئے فارغ ڈرم میں بارش کا پانی بھرلیا کہ وضو وغیرہ میں استعمال کریں گے اور پھر ہم استعمال بھی کرتے رہے، ایک دن جب میں فجر کی نماز کے بعد واپس آیا تو بچوں کی امی نے پوچھا کہ آپ نے وضو کس پانی سے کیا؟ میں نے بتایا کہ ڈرم کے پانی سے،تو انہوں نے بتایا کہ رات کو میں نے غلطی سے بے وضو ہاتھ اس میں دھو لیے تھے، آپ سوئے ہوئے تھے تو اس وقت نہیں بتایا، یہی ذہن تھا کہ جب فجر میں اٹھیں گے تو بتادوں گی۔اس صورت میں میری فجر کی نماز ہوئی یا نہیں؟ نوٹ: ڈرم دہ در دہ سے چھوٹا ہے اوربچوں کی والدہ اگرچہ عام عورتوں کی طرح شرعی معاملات میں کوتاہی کرجاتی ہیں مگر ان کی اس بات پر میرا بھی غالب گمان یہ ہے کہ وہ درست کہہ رہی ہے؟