
جلدی نماز عید پڑھ لینے والوں کا دوسروں کی قربانی کرنا کیسا؟
سوال: ہمارے علاقہ میں متعدد جگہ عید کی نماز ہوتی ہے، مرکزی مسجد میں عید کی نماز دیگر مساجد کی نسبت کچھ تاخیر سے ہوتی ہے،ہمارے یہاں مقامی مدرسہ میں اجتماعی قربانی کا سلسلہ ہوتا ہے،اگر قاری صاحبان جلدی عید کی نماز پڑھ کر ان افراد کی قربانی کردیں جو مرکزی مسجد میں عید کی نماز پڑھتے ہوں اور ابھی تک انہوں نے نماز عید نہ پڑھی ہو،تو قاری صاحبان کا اس طرح کرنا کیسا ؟ایسا کرنے سے قربانی ہوگی یا نہیں؟
دوران حمل خون آئے تو نماز کا حکم
سوال: اگر حاملہ خاتون کو خون آجائے،تو اس کے لئے نماز کا کیا حکم ہے ؟
نماز میں قراءت کے دوران یا سجدہ میں سر ہِل جائے تو نماز کا حکم؟
سوال: کبھی کبھار نماز میں ایسا ہوتا ہے کہ سجدے میں سر دو تین بار ہل جاتا ہے تو کیا ایسی صورت میں نماز مکروہ تحریمی ہوگی اور اسی طرح کسی کو دیکھا ہے کہ نماز میں تلاوت کرتے وقت سر ہل رہا ہوتا ہے تو اس صورت میں بھی کیا حکم ہوگا؟
شرعی فقیر کو نصاب کی حد تک زکوۃ دینا
سوال: شرعی فقیر کو اتنی زکوۃ دینا جس سے وہ خود صاحب نصاب بن جائے یہ کیسا ہے؟
جس کا ذہنی توازن کبھی خراب اور کبھی صحیح ہوجاتا ہو، اس کو زکوٰۃ دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میرے بچوں کے ماموں کے دماغ پر اثر ہو گیا ہے، وہ بہت بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں، کبھی کوئی بات ٹھیک کرتے ہیں، پھر عجیب و غریب باتیں شروع کردیں گے، کبھی بچے سے پیار کریں گے، کچھ دیر بعد کہیں گے کہ اسے تھیلے میں ڈال کر باہر پھینک آئیں، وغیرہ، لیکن وہ پاگلوں کی طرح بلاوجہ لوگوں کو گالیاں یا مارتے نہیں ہیں۔ اسی آزمائش میں کئی مہینوں سے وہ بستر پر ہیں، کام نہیں کر پارہے، ان پر کافی قرض چڑھ گیا ہے، ان کے پاس سونا، چاندی، کرنسی وغیرہ کوئی چیز نہیں، ان کے والد صاحب رکشہ چلاتے ہیں جس سے گھر کے اخراجات بمشکل پورے ہورہے ہیں، یہ بھی صاحبِ حیثیت نہیں کہ کچھ بچا کر قرض ادا کر سکیں، بلکہ گزارہ بہت مشکل سے ہوتا ہے، تو اگر ہمارا کوئی جاننے والا بچوں کے ماموں کے قرض کی ادائیگی میں زکوٰۃ دینا چاہے، تو کیا ان کوزکوٰۃ لگ سکتی ہے اور کیا زکوٰۃ کی رقم ان کے قرض خواہوں کو دے کر ان کا قرض ادا کیا جا سکتا ہے؟ تاکہ ان کا یہ بوجھ کم ہو سکے۔
غلط لقمہ دینے والے کی نماز کا حکم
سوال: چار رکعت والی نماز میں امام چوتھی رکعت کے لیے کھڑا ہونے لگا ،تو ایک مقتدی نے یہ سمجھ کر کہ امام پانچویں کے لیے کھڑا ہو رہا ہے لقمہ دے دیا ،لیکن امام نے نہیں لیا ،کیا لقمہ دینے والے کی نماز ٹوٹ گئی ؟
نبی کریم ﷺ کے قرض زیادہ لوٹانے والی روایت کی وضاحت
سوال: بخاری شریف میں حدیث پاک موجود ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم پر ایک صحابی رضی اللہ عنہ کا کچھ قرض تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے قرض ادا کیا، تو کچھ زیادہ دیا۔ اس حدیث پاک کی روشنی میں کچھ وضاحت فرما دیں، میں نے سنا ہے کہ آپ علیہ الصلوۃ و السلام نے جس سے قرض لیا اور واپسی میں اضافی رقم دینا طے نہیں کیا بلکہ اسے اپنی خوشی سے اوپر پیسے دے دیے، تو یہ سود نہیں، کیا واقعی ایسا ہے؟
دورانِ نماز قبلہ سے منہ پھیرنے سے نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب"نماز کے احکام"کے صفحہ 195 پر مذکور ہے:”اگر صرف منہ قبلہ سے پھرا تو واجب ہے کہ فوراً قبلہ کی طرف منہ کرلے اور نماز نہ جائے گی مگر بلا عذر ایسا کرنا مکروہِ تحریمی ہے۔“ میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ صورتِ مسئولہ میں فقط یہ فعل مکروہِ تحریمی ہے یا پھر نماز بھی مکروہِ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی؟؟ حوالے کے ساتھ رہنمائی فرمادیں۔
دین میں آسانی ہے، سختی نہیں اس سے مراد کیا ہے؟
جواب: نماز میں کھڑا ہوتاہوں اور میری خواہش ہوتی ہے کہ نماز کو لمبا کروں، مگر میں بچے کے رونے کی آواز سنتا ہوں ،تو نماز کو مختصر کر دیتا ہوں، کیونکہ اِس بات...
فجر کی نماز کے دوران سورج طلوع ہو جائے، تو نماز کا حکم
سوال: ایک دن میں نے فجر کی نماز ادا کی ۔ نماز ادا کرنے کے کچھ دیر بعد معلوم ہوا کہ ہماری گھڑی تقریبا 10 منٹ پیچھے تھی، جس کی وجہ سے نماز پڑھتے پڑھتے فجر کا وقت ختم ہو چکا تھا اور غالب گمان یہی ہے کہ جب نماز شروع کی، اس وقت نماز کا وقت باقی تھا۔ اب سوال یہ ہے کہ میری یہ نماز ہو گئی یا نہیں، کیونکہ ہم نے جان بوجھ کر تاخیر نہیں کی، بلکہ گھڑی کا سیل کمزور ہوجانے کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے۔