
کیا کسی زندہ بندے کے وسیلے سے دعا مانگنا جائز ہے؟
جواب: وہ دنیاسے پردہ فرماجائیں ،تب بھی ان کے وسیلے سے دعامانگناجائزہے۔چنانچہ بخاری شریف کی حدیث پاک ہے : ” أن عمر بن الخطاب رضي الله عنه، كان إذا قحطوا استس...
جواب: وہ دعا یہ ہے : لا الٰہ الااﷲ واﷲ اکبرلاالٰہ الاﷲ وحدہ ، لاشریک لہ لاالٰہ الااﷲ لہ الملک ولہ الحمد لاالٰہ الااﷲ ولاحول ولاقوۃ الّاباﷲالعلی العظیم۔ ...
مہمان کا میزبان کی وجہ سے نفل روزہ توڑنا کیسا ؟ کیا اُس نفل روزے کی قضا لازم ہوگی؟
سوال: زید نے نفل روزہ رکھا لیکن صبح سات بجے اسے اپنے کسی عزیز کے گھر مہمان بن کر جانا پڑا، جس کی وجہ سےزید نے مجبوراً وہ روزہ توڑدیا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا زید پر اُس روزے کی قضا لازم ہوگی؟
قربانی سے پہلے ہی جانور ذبح کر دیا تو اس کے گوشت اور دوبارہ قربانی کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں اور میرے بھائی دونوں نے مل کر قربانی کے لیے ایک گائے خریدی۔ لیکن چند دنوں بعد وہ گائے اتنی بیمار، کمزور اور لاغر ہوگئی کہ اس سے کھڑا بھی نہیں ہوا جارہا تھا، جس وجہ سے ہمیں خدشہ تھا کہ کہیں مر نہ جائے، تو ہم نے وہ گائے ذبح کر دی اور اس کا سارا گوشت بانٹ دیا۔ شرعی رہنمائی فرما دیں کہ اب ہمارے لیے کیا حکمِ شرعی ہے؟ کیا ہم دوبارہ قربانی کریں یا ہم پر مزید قربانی کرنا لازم نہیں ہے؟ نوٹ: سائل سے صاحبِ نصاب ہونے سے متعلق وضاحت لی ہے، جس کے مطابق دونوں بھائی صاحبِ نصاب نہیں بنتے یعنی دونوں بھائیوں کی ملکیت میں حاجتِ اصلیہ سے زائد ساڑھے باون تولے چاندی، یا حاجتِ اصلیہ سےزائد اتنی مالیت کا اور بھی کوئی مال نہیں ہے۔ دونوں نے کچھ سالوں سے قربانی کے لیے تھوڑی تھوڑی رقم کے جوڑی ہوئی تھی، جس سے جانور خریدا تھا، باقی وہ دونوں صاحبِ نصاب نہیں ہیں۔
جانور کا خون جسم پر لگا کر علاج کرنا کیسا؟
سوال: ایک روحانی عامل ہیں وہ اپنے مریضوں کا علاج اس طرح کرتے ہیں کہ جس کا علاج کرناہوتاہے، اس کے گھر جاکر ایک مرغ ذبح کرکے صدقہ کرتے ہیں، اس مرغ کو جب ذبح کیا جاتا ہے، تو ذبح کرنے سے بہنے والے خون میں سے کچھ خون ایک پانی کے ٹب میں ڈال دیاجاتاہے اور سب اہلِ خانہ کو یا سرپرستوں کو یاصرف مریض کو اس خون والے پانی سے نہانے کاکہاجاتاہےاور بعض اوقات جسم کے کسی حصے پر بھی یہ خون لگایا جاتا ہے،ان عامل کے مطابق اس طرح عمل کرنے سے بہت سارے نیگیٹواثرات اس گھر اور اس کے رہنے والوں سے ختم ہوجاتے ہیں۔تو اب پوچھنا یہ ہے کہ اس طریقے کے مطابق علاج کرواناکیساہے؟
کلیئرنگ ایجنٹ سے متعلق ایک سوال کا جواب
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کنٹینر وغیرہ باہر سے شپ کے ذریعے آتے ہیں اب جس کا کارگو ہوتا ہے وہ کسی اور سے ڈپازٹ لگواتا ہے اور جس سے ڈپازٹ لگواتا ہے اسے اس کا نفع بھی دیتا ہے جس شپنگ لائن کا کنٹینر اس کے پاس جاتا ہے وہ شپنگ لائن ڈپازٹ رکھتی ہے، کوئی بھی بندہ ڈپازٹ لگوا سکتا ہے، ایک یا ڈیڑھ لاکھ کا ڈپازٹ ہوتا ہے۔ اب اگر ہم اپنے پیسے ڈپازٹ لگاتے ہیں تو جب کنٹینر واپس شپنگ لائن کو ریسیو ہوجاتا ہے تو وہ ڈپازٹ کے پیسے ہمیں واپسی دے دیتی ہے اور جس کا کارگو تھا اس سے دو تین ہزار جتنی بات ہوئی تھی وہ مزید اس سے ہم وصول کرلیتے ہیں تو کیا یہ پیسے لینا جائز ہے؟
طلاق کے بعد جہیز، زیورات و دیگر سامان کی واپسی کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام طلاق کے بعددرپیش ہونے والےدرج ذیل مسائل کے بارے میں: (1)عورت کوجہیزمیں جوکچھ زیوراورسامان وغیرہ اپنے والدین کی طرف سے ملا،طلاق ہوجانے کے بعدان کاحقدارکون ہے؟ عورت کو ملےگایاسسرال والوں کو؟ (2)عورت کوجوزیورات شوہرکے والدین کی طرف سے ملے ، طلاق کے بعدان کاحقدارکون ہے؟ (3)شوہرکوساس وسُسرکی جانب سےجوچیزیں ملیں مثلاًبائیک،گھڑی،انگوٹھی اورگولڈوغیرہ،وہ واپس کی جائیں گی یانہیں؟ (4)عورت کے والدین نےعورت کی ساس کوسونے کاہارگفٹ کیا،کیاطلاق کے بعداس کی واپسی ہوگی یانہیں؟ سائل:زاہداحمدقریشی(کراچی)
زکوٰۃ کے پیسوں سے فقیر شرعی کا قرض ادا کرنا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کرائے پر رہتا ہے اور اس پر کچھ لوگوں کا قرض بھی ہے ۔ اس شخص کے مالی حالات ٹھیک نہیں ہیں ۔ لیکن صورتِ حال یہ ہے کہ اگر ہم اس کو پیسے وغیرہ دیں ، تو وہ خود خرچ کر لیتا ہے ، کرایہ اور قرض خواہوں کا قرض بھی نہیں دیتا ، جس وجہ سے وہ لوگ اس کے بچوں اور گھروالوں کو پریشان کرتے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ زکوٰۃ کے پیسوں سے اس شخص کا کرایہ اور قرض ادا کر دیا کریں ، تاکہ وہ لوگ بچوں کو پریشان نہ کیا کریں ۔ آپ سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ (1)کیا ہم ایسا کر سکتے ہیں کہ اس شخص کی طرف سے اپنی زکوٰۃ کے پیسے جواُس شخص کو دینے ہیں ، کرائے کی مد میں ڈائریکٹ مالک مکان اور قرض خواہوں کو دے دیا کریں ؟ (2)یا وہ شخص مجھے اجازت دے دے کہ میں اُس کی طرف سے زکوٰۃ کے پیسوں سے مالک مکان کو کرایہ اور قرض خواہوں کا قرض ادا کر دیا کروں ؟ جس سے اُس کے ذمے سے کرایہ اور قرض بھی اتر جائے اور میری زکوٰۃ بھی ادا ہوجائے ۔ دونوں میں سے جو طریقہ بھی شرعاً جائز ہے ، رہنمائی فرما دیں ۔ نوٹ :سائل نے وضاحت کی ہے کہ مذکورہ شخص شرعی فقیر ہے یعنی اُس کی ملکیت میں ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت جتنا سونا، چاندی، روپیہ پیسہ، مالِ تجارت اور حاجتِ اصلیہ سے زائد سامان موجود نہیں ہے ۔ نیز وہ ہاشمی بھی نہیں ہے ۔
نبی کریم ﷺ نے معراج کا سفر کتنے وقت میں کیا تھا؟
جواب: وہاں سے ساتوں آسمانوں، جنت و دوزخ وغیرہ کی مع جسم و روح رات کے ایک چھوٹے سے حصے میں سیر فرمائی۔ بلا شبہہ اس کروڑوں برس کی مسافت کو چند ساعتوں میں طے ک...
اللہ تعالی عرش وغیرہ مکان میں ہونے سےپاک ہے
جواب: وہ مکان سے پاک ہے، قرآن و حدیث کے مطابق ہے ،اسے قرآن پاک کے خلاف اور ناجائز کہنا غلط فہمی ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیل یہ ہے کہ قرآن مجید فرقان حمید ک...