
صاحبِ ترتیب نے قضا نماز پڑھنے کی بجائے وقتی نماز پڑھ لی ، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: زید بچپن سے نماز پڑھنے کا عادی ہے، اس کی کبھی کوئی نماز قضا نہیں ہوئی۔ اگر کبھی کوئی نماز قضا ہوجاتی، تو اگلی نماز سے پہلے اس کی قضا کرتا پھر دوسری نماز پڑھتا تھا ،لیکن ایک مرتبہ زید سے فجر کی نماز قضا ہوئی ،زید نے یہ قضا نماز 4 دن بعد ادا کی کیونکہ زید کو صاحب ترتیب ہونے کےمسائل کا علم نہیں تھا ۔اب پوچھنا یہ ہےکہ زید نے چار دن بعد فجر کی نماز قضا کی ،تو ان چار دنوں کی نمازیں ادا ہوگئیں یا ان کو دوبارہ پڑھنا ہوگا؟
نفاس سے فارغ ہونے کے بعد غسل کا طریقہ
جواب: نماز ادا کی جاسکتی ہو تو فوراً غسل کرکے نماز پڑھنا فرض ہے۔ وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِ...
عورت میکسی میں نماز پڑھ سکتی ہے؟
سوال: عورتیں فل آستین کی موٹی میکسی پہن کر نماز پڑھ سکتی ہیں ؟ جبکہ اس کے اندر شلوار وغیرہ نہ پہنے ہوں، مگر وہ اتنی لمبی ہوتی ہے کہ ٹخنے چھپ جاتے ہیں۔ میکسی وہ لباس ہے جسے عموماً سوتے وقت پہنا جاتا ہے۔ نیز بعض علاقوں میں عورتیں اس لباس کو کام کاج اور صفائی کرتے وقت بھی پہنتی ہیں،تاکہ میل کچیل لگنا ہو تو اسی لباس میں لگے،دیگر اچھے کپڑے گندے نہ ہوں۔ نیز اس لباس میں معزز لوگوں کے سامنے آنا بھی پسند نہیں کرتیں، جبکہ بعض علاقوں میں عورتیں اسے عام لباسوں کی طرح ہی پہنتی ہیں اور اسے پہن کر معزز لوگوں کے سامنے اور گھر سے باہر بھی جاتی ہیں ۔
چار رکعت والی نماز میں دو پر سلام پھیر دیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: اگر کسی نے چار رکعت والی فرض نماز میں بھول کر دو رکعت کے بعد سلام پھیرلیا، تو اب وہ کیا کرے؟
بچے کو کس عمر میں روزہ رکھوانا چاہیے؟نیز نابالغ بچہ روزہ توڑ د ے ،تو قضاء لازم ہے ؟
جواب: نماز پڑھوانے کا ہے یعنی جب بچے کی عمر کے سات سال مکمل ہوجائیں اورآٹھواں سال شروع ہو،تو اس کے ولی پر لازم ہے کہ اس کو فرض روزہ رکھنے کا حکم دے اور جب...
نماز میں درود نہ پڑھنے سے نماز ہوجائے گی؟ حدیث پاک کی شرح
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ نماز کے آخری قعدہ میں تشہد کے بعد درود پاک پڑھنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ ایک شخص کا کہنا ہے کہ فرض ہے، اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی اور دلیل میں ایک حدیث بیان کرتا ہے کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے نماز میں درود پڑھنے کا حکم دیا ہےاور فرمایا جو مجھ پر درود نہ پڑھے اس کی نماز ہی نہیں ہوتی۔ لہذا دورد پڑھنا فرض ہے،بغیر پڑھے نماز نہیں ہوگی۔ درست رہنمائی بیان فرمائیں۔
نماز کے باہر دعا کے لیے سجدہ کرنا اور اس کا طریقہ
سوال: اگر کوئی شخص نماز کے علاوہ ،دعا مانگنے کے لیے سجدہ میں جائے اور اس میں ہتھیلیوں کو زمین پر رکھنے کے بجائے ان کا رخ آسمان کی طرف کرکے دعا کرے،تو کیا اس انداز میں سجدہ کرکے دعا مانگ سکتے ہیں ؟
جواب: نماز میں ایک بار سبحان اللہ کہنے کی مقدار ٹھہرے رہنا واجب ہے ۔ چنانچہ صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ بہارشریعت میں رکوع کی س...
مرد اور عورت کی نماز میں فرق کی تفصیل ،دلائل اور طریقہ
سوال: کیا مرد و عورت کی نماز میں فرق ہے؟ دلائل کے ساتھ جواب دیجئے۔
اذان و اقامت سے پہلے دُرود و سلام پڑھنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہمارے گاؤں میں اذان و اقامت سے پہلے اور اذان کے بعد صلوٰۃ و سلام پڑھا جاتا ہے ۔بعض لوگ اس سے منع کرتے ہیں اور جب انہیں کہا جائے کہ شریعت کی طرف سے منع نہیں ،اس وجہ سے یہاں بھی پڑھ سکتے ہیں،تو آگے سے کہتے ہیں کہ اگر ہر جگہ اسی کو دلیل بناؤ گے ،تو پھرنمازمیں سجدے دو کیوں کرتے ہو؟زیادہ سے منع تو نہیں کیا گیا ،لہذا سجدے بھی زیادہ کیا کرو تاکہ تمہیں ثواب زیادہ ملے۔اس وجہ سے گاؤں کے کافی لوگ پریشان ہیں کہ کیا درست ہے اور کیا درست نہیں ۔براہِ کرم اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں ،تاکہ لوگوں کو مطمئن کیا جا سکے۔