
نماز کے دوران دونوں ہاتھوں سے خارش کرنے سے نماز ٹوٹ جائے گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز کے دوران اگر کوئی دونوں ہاتھ چھوڑ کر خارش کرنا شروع کر دے تو کیا اس سے نماز ٹوٹ جائے گی؟
بچیوں کو نماز سکھانے کے لیے عورت نماز میں آواز بلند کر سکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ ایک اسلامی بہن نماز کی ادائیگی کے وقت اپنی چھوٹی بچیوں کو اپنے ساتھ جائے نماز پر کھڑا کرلیتی ہیں اور انہیں نماز سکھانے کی غرض سے اول تا آخر نماز کے تمام اذکار و تلاوت بلند آواز سے پڑھتی ہیں تاکہ بچیاں سیکھ سکیں۔ کسی نے ان کو بتایا کہ سکھانے کی نیت سے اس طرح بلند آواز سے تلاوت و ذکر کرنا، نماز کو فاسد کردیتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا واقعی سکھانے کی نیت سے بلند آواز سے پڑھنے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے؟
فرض نماز کی پہلی یا تیسری رکعت کے قیام میں التحیات پڑھنے کا حکم
سوال: کسی عورت نے پہلی رکعت یا تیسری رکعت کے قیام میں التحیات پڑھ لی، تو کیا حکم ہوگا؟ اگر سجدہ سہو کرنا تھا اور وہ بھی نہیں کیا، تو نماز دوبارہ لوٹانی ہوگی؟
نماز اوابین کی ادائیگی کا طریقۂ کار
سوال: مغرب کی نمازکے بعد 2 سنتیں اور نفل پڑھنے سے صلوۃ الاوابین والا مستحب ادا ہوجائے گایادو سنتوں کے بعد الگ سےچھ نفل پڑھنے ہوں گے ؟
سجدہ شکر کے لیے تیمم کیا ،تو کیا اس سے نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: بہارِ شریعت میں یہ مسئلہ بیان کیا گیا ہے کہ سجدۂ شکر کی نیت سے تیمم کرے ، تو اس سے نماز نہیں پڑھی جاسکتی، اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ نے ملفوظات میں سجدۂ شکر کو سنتِ مستحبہ لکھا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ سنت ِمستحبہ والے قول پر تو یہ عبادتِ مقصودہ ہوگا اور عبادتِ مقصودہ جو بغیر طہارت جائز نہ ہو ،اُس کی نیت سے جو تیمم کیا گیا ، اس سے نماز درست ہوتی ہےاور سجدۂ شکر کی نیت سے کیے گئے تیمم کے ساتھ نماز پڑھنے کے متعلق مختلف اقوال ہیں ، تو رہنمائی فرمائیے کہ اس بارے میں دُرست قول کیا ہے؟
کن اوقات میں قضا نماز پڑھنا جائز نہیں؟
جواب: نفل، نہ ادا، نہ قضا، یوہیں سجدۂ تلاوت و سجدۂ سہو بھی ناجائز ہے، البتہ اس روز اگر عصر کی نماز نہیں پڑھی تو اگرچہ آفتاب ڈوبتا ہو پڑھ لے ،مگر اتنی تاخ...
عصر کا وقت شروع ہونے کے بعد نفل پڑھنا
سوال: نماز عصر کا وقت شروع ہوجانے کے بعد نفل پڑھ سکتے ہیں،جیسے اذان ہوچکی ہے تازہ وضو کیا ہے تو پہلے وضو کے نفل پڑھ لیں پھر سنتیں غیرموکدہ اور فرض۔
قعدہ اخیرہ میں ریح کی شدت ہوجائے، تو کیا نماز توڑنا ضروری ہے؟
سوال: اگر نمازی قعدہ اخیرہ میں ہو، اسے ریح کی شدت ہوجائے اور وقت میں وسعت بھی ہو کہ وہ وضو کرکے دوبارہ نماز وقت ہی میں ادا کرسکتا ہے۔ کیا اس صورت میں وہ نمازی اسی کیفیت میں نماز مکمل کرکے سلام پھیردے یا پھر اس پر اسی وقت نماز کو توڑنا ضروری ہوگا؟
واجب الاعادہ نماز کا وقت گزر جانے کے بعد بھی اعادہ واجب ہے؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ اگر کسی وجہ سے نماز واجب الاعادہ ہو جائے، تو سنا ہے کہ اگر وقت کے اندر نماز کا اعادہ کریں، تو واجب ہونے کے طور پر اعادہ ہو گا اور وقت کے بعد اس کا اعادہ واجب نہیں،بلکہ مستحب ہوتا ہے۔ کیا یہ مسئلہ درست ہے؟
دعائے قنوت بھول کر رکوع میں چلے جانے سے نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ اگرکوئی شخص وتر پڑھ رہاتھااوربھولے سے دعائے قنوت پڑھنے کی بجائےوہ رکوع میں چلاگیا اور پھردوبارہ دعائےقنوت پڑھنےکےلئےواپس پلٹ آیااور دعائےقنوت پڑھ کردوبارہ رکوع کیااورنماز کےآخر میں سجدۂسہو کرلیا،تو اُس کی نماز ہو جائے گی یا نہیں؟ نوٹ:دوبارہ رکوع اس لئے کیاکہ وہ یہی سمجھتا تھا کہ مجھے دوبارہ رکوع کرنا چاہیے ۔ سائل:محمد حسن رضا(اسلام آباد)