
سوال: اگر کسی کی کسی دن کی فجر، ظہراور عصر کی نمازیں قضا ہو گئیں، اب جب وہ مغرب کی نما زپڑھے گا، تو کیا پہلے اسے قضا شدہ نمازیں ادا کرنی پڑیں گی یا وہ پہلے مغرب کی نماز بھی پڑھ سکتا ہے؟
جس عورت کو سترہ سال کی عمر میں پہلی بار حیض آیا وہ قضا نمازوں کا حساب کس طرح کرے گی؟
سوال: اگر کسی عورت کو سترہ سال کی عمر میں دوائیوں کے استعمال کی وجہ سے حیض آنا شروع ہوا ، اس سے پہلے کبھی حیض نہیں آیا ، تو ایسی عورت اگر قضا نمازیں ادا کرنا چاہتی ہو، تو نمازوں کا حساب کس عمر سے لگائے گی؟
نماز کے اول وقت میں مقیم اور آخری وقت میں مسافر ہو تو نماز کس طرح پڑھے ؟
سوال: زید اپنے گھر سے ظہر کا وقت شروع ہونے کے بعد نمازِ ظہر ادا کیے بغیر ہی شرعی سفر کے لیے نکلا، ابھی زید مطلوبہ شہر پہنچنے کے قریب تھا کہ رستے میں ظہر کے آخری وقت میں زید نے وہ نمازِ ظہر قصر ادا کی۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا زید کی وہ نمازِ ظہر درست ادا ہوئی ہے؟
شرعی معذور امامت کروا سکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی کو ریح خارج ہونے کا عذر ہو، تو کیا اس کے پیچھے نماز پڑھی جاسکتی ہے؟
نمازی سورۃ الفاتحہ کےبعد سورت ملانا بھول جائے اور نماز پوری کرلے، تو نماز کا حکم
سوال: تین یا چار رکعات والی فرض نماز کی پہلی یا دوسری رکعت میں نمازی سورۃ فاتحہ کے بعد سورت پڑھنا بھول جائے اور یونہی نماز پوری کرلے تو کیا اسے وہ نماز دوبارہ پڑھنا ہوگی؟
پانچ رکعت فرض پڑھنے پر سجدہ سہو سے نماز کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ چار رکعت فرض پڑھ رہے تھے، لیکن پانچ رکعت پڑھ لیں، تو اب سجدہ سہو کرنے سے نماز ہو جائے گی یا نہیں؟
عشا کی نماز پڑھنے سے پہلے وتر پڑھنے کا حکم
سوال: عشا کی نماز پڑھنے سے پہلے وتر کی نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
نماز میں نزلہ بہہ رہا ہو تو اسے صاف کر سکتے ہیں؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز میں چھینک آنے پر نزلہ بہہ کر ناک و منہ کی بیرونی جگہ پر لگ جائے، تواس صورت میں کیا کیا جائے، کیونکہ اگر اس کو ایسے ہی رہنے دیا جائے، تو سجدہ کرنے کی صورت میں مسجد کے فرش پر گرنے کا خدشہ بھی رہتا ہے اور نماز کا خشوع خضوع بھی نہیں رہ پاتا، تو کیا جیب سے رومال نکال کر اسے صاف کرسکتے ہیں؟
شرٹ کے پیچھے جاندار کی تصویر بنی ہو تو اسے پہن کر، یا اسے الٹا کر کے نماز پڑھنا
سوال: اگر شرٹ پر جاندار کی تصویر بنی ہو تو کیا نماز ہوجائےگی جبکہ تصویر پیٹھ پر ہے؟ نیز ایسے کپڑے کو الٹا کرکے نماز پڑھ سکتے ہیں؟
آخری قعدے میں التحیات میں سے کچھ بھول جائیں تو نماز کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی نماز کے آخری قعدہ میں التحیات پڑھتے پڑھتے بھول جائے تو اب کیا کرے؟